ہفتہ، 21 ستمبر، 2019

ہفتہ،21 ستمبر 2019 کا اخبار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کشمیری مائیں،بیٹیاں،بہنیں انصاف مانگ رہی ہیں،ڈپٹی کمشنر بھوک اورپیاس کے ستائے کشمیری اب کرفیو توڑ کر اب باہر نکل رہے ہیں:آسیہ گل ہندوستان میں کئی پاکستان جنم لیں گے ،بھارت کا نام ونشان مٹ جائیگا،شمیم آفتاب ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی ماؤں ’ بہنوں ’ بیٹیوں پر بھارتی غنڈوں کا ظلم حقوق انسانی کے عالمی اداروں سے انصاف مانگ 
رہاہے ، فوجی وردیوں میں ملبوس بھارتی غنڈے مسلمان خواتین کے ساتھ دل سوز سلوک کر رہے ہیں ، سرگودہا کی تحصیل کوٹ مومن کے میونسپل کمیٹی کے ہال میں منعقدہ اظہار یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہہوں نے کہا کہ بھوک اورپیاس کے ستائے کشمیری اب کرفیو توڑ کر اب باہر نکل رہے ہیں جن پر بھارتی غنڈے تابڑ توڑ حملے کر رہے ہیں او رنوجوان لڑکیوں کی عزتیں محفوظ نہیں رہیں ، ایم پی اے شمیم آفتاب نے کہا کہ کشمیر میں عورتیں او ربچے بھارتی ظلم وستم کا شکا رہیں ان سے جینے کا حق چھینا جا رہاہے ،انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کئی پاکستان جنم لیں گے او ربھارت کا نام ونشان مٹ جائیگا ۔ سیمینار میں طالبات نے کشمیریو ں سے ہمدردی او ران پر ہونے والے ظلم وستم کے خاکے پیش کئے بعدازاں خواتین وحضرات نے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میانوالی میں 33کروڑ،63لاکھ سے سڑکیں تعمیر کرنیکی منظوری،دو ارب 65کروڑ 47لاکھ کی مزید 23سکیمیں پیش،خودمعائنہ کرونگا،کمشنر۔ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ضلع میانوالی میں روڈ سیکٹر کی چودہ کلو میٹرکی چار نئی سکیموں کی منظوری دے دی ہے ان سکیموں کا تخمینہ 33کروڑ 63لاکھ روپے لگایا گیاہے ۔ پارٹی کااجلاس کمشنر سرگودہا ظفر اقبال شیخ کی صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ سلطان خیل سے وانڈا بھکھی خیل براستہ ادھیراں والا تین کلو میٹر سڑک پر پانچ کروڑ 68لاکھ رو پے خرچ کئے جائیں گے ۔الف خیل سے چابڑی براستہ محبت خیل ساڑھے چار کلو میٹر سڑک کی تعمیر پر 14کروڑ 59 لاکھ روپے ’ سکندرا روڈ 10کلو میٹر سے لڈا بانگی خیل 2.5 کلو میٹر سڑک کی تعمیر پر چھ کروڑ 82لاکھ روپے ’ مین احمد خان والا روڈ سے براستہ شہانی موڑ سے ڈیرا مطیع اﷲ خان چار کلو میٹر سڑک کی تعمیر پر چھ کروڑ 53لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ اجلاس میں ضلع میانوالی میں دو ارب 65کروڑ 47لاکھ روپے تخمینہ کی 155کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی 23سکیمیں بھی منظوری کیلئے پیش کی گئیں جس پر کمشنر ظفر اقبال شیخ نے تمام سکیموں کا موقع پر جاکر خود معائنہ کرنے کے بعد اگلے اجلاس تک منظوری کیلئے ملتوی کر دی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میانوالی کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات،حکمت عملی کی تیاری جاری،میانوالی کو خوبصورت بنا نے کیلئے ہر ممکن اقدامات بر ؤئے کار لارہے، میانوالی کو خوبصورت بنا نے کیلئے ہر ممکن اقدامات بر ؤئے کار لارہے ،شہر کے تما م چوکوں کو جدید اورما ڈل بنا نے کیلئے کو آ رڈی نیشن جاری ہے اورجا مع حکمت عملی و ضع کی جارہی ہے ،سی ایس آر فنڈ سے میلہ گراؤنڈ سٹیڈیم ، ڈریم لینڈ پارک ، کشمیر پارک ، تلہ گنگ روڈ اور دیگر مقامات پر مسافر خانوں کی تعمیر کیلئے بھی وسائل جمع کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے گزشتہ سیمنٹ فیکٹری کے انتظامی افسران کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بھکر اور خوشاب میں شیلٹر ہومز کے توسیع منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار،ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سرگودھا نے بھکر اور خوشاب میں غریب اور نادارافراد کی فلاح و بہبود اور شیلٹر ہومز کے توسیع منصوبہ جات کی فزبیلٹی رپورٹ تیار کر کے ڈی جی پنجاب کو ارسال کر دی۔ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سرگودھا نے بھکر اور خوشاب میں غریب اور نادارافراد کی فلاح و بہبود اور شیلٹر ہومز کے توسیع منصوبہ جات کی فزبیلٹی رپورٹ تیار کر کے ڈی جی پنجاب کو ارسال کر دی، جس کے مطابق بھکر ،خوشاب، میں صنعت زار،دارالامان کی توسیع کے مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز درکارہونگے ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بھکر۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بھکر کا دورہ 18سال کے افراد کو شناختی کارڈ بنوانیکی ہدایت،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بھکر ملک اﷲ وسایا نے نادرا کے ہمراہ63 ایم ایل تحصیل بھکر کا دورہ کیا۔بھکرڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بھکر ملک اﷲ وسایا نے نادرا کے ہمراہ 63 ایم ایل  اور وہاں نادرہ کی جانب سے ایم آروی کاسٹیٹس چیک کیا اور وہاں پہ موجود لوگوں کے مسائل سنے اور وہ خواتین جن کے شناختی کارڈ نہیں بنے اس سلسلے میں ان کو ووٹ اور شناختی کارڈ کے حوالے سے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بھکر نے عوام الناس کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مرد و خواتین اور بچے جن کی عمر18 سال ہو چکی ہے وہ جلد ازجلد شناختی کارڈ بنوا لیں۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآباد۔رکن قومی اسمبلی ملک عمراسلم اعوان کی خصوصی گرانٹ پر قائدآباد میں ترقیاتی کام کا سروے الطاف خٹک رانا مقبول رانا سہیل اور خان آدم خان کی نگرانی میں شروع ۔لیبرکالونی کیو ٹائپ مسلم شیخ کالونی نزد پرانا واپڈ آفس کے قریب سیورج پائپ لائن بچھائ جائے گئی۔ جن گلیوں میں سیورج لائن بچھائ جا رہی ہے پچھلے 10سالوں میں ان محلوں کو ووٹ دینے کے باوجود پس پشت ڈالا گیا تھا۔تین مرلہ سکیم نمبر2 کی گلیوں کا سروے بھی کیا گیا۔انشاءاللہ گیس سمیت تمام کاموں پر دو ہفتے کے اندر اندر کام شروع ہو جائے گا۔جس طرح بجلی کھمبوں کے پروجیکٹ کو جلد مکمل کیا گیا ہے ملک عمر اسلم اعوان کی قیادت میں تمام پروجیکٹوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) شاہپور صدر کی سیاسی سماجی شخصیت ایڈووکیٹ سیدقربان شاہ کے چھوٹے بھائی پولیس ملازم سید احمد شاہ رضا الہی سے وفات پا گئے ان کی نماز جنازہ چلڈرن پارک میں اداکی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی کی مرحوم کی رسم قل آج صبح دس بجے ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بھاگٹانوالہ ، پی ٹی آئی رہنما ملک خالد اعوان کے قتل کا مقدمہ تھانہ بھاگٹانوالہ میں درج کر لیا گیا تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق بھاگٹانوالہ مین بازار میں گزشتہ روز قتل ہونے والے پی ٹی آئی رہنما ملک خالد اعوان کے قتل کا مقدمہ ملک خالد مانڈا اور 3نامعلوم افراد کے خلاف در ج کر لیا گیا ملزمان با اثر ہونے کی وجہ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔ ملک خالد اعوان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک 23جنوبی میں ادا کی گئی جس میں ایم پی اے منیب سلطان چیمہ، ٹکٹ ہولڈر اسامہ میلہ، صدر انجمن تاجران مہر بشیراحمد، صدر پریس کلب ملک نذیر اعوان، قاضی ظہور، اسدعباس، زاہد اعوان سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیت نے شرکت کی۔ آبائی گاؤں کے قبرستان میں سپرد خا ک کر دیا گیا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)شاہپورصدر میں پولیس افسران کی جامع مساجد میں کھلی کچہریاں۔ جمعہ کے اجتماعات کے بعد عوام کی پولیس اہلکاران کے روئیے کے خلاف شکایات۔ تینوں تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پی سرکل کی طرف سے عوامی مشکلات حل کرنے اور پولیس کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر افضال احمد کوثرکے احکامات پر ڈی ایس پی سرکل سمیت تینوں تھانوں کے ایس ایچ او حضرات نے اپنے اپنے علاقے کی بڑی جامع مساجد میں جمعہ کی نماز کے بعد کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ ڈی ایس پی خالد خان بلوچ نے جامع مسجد غوثیہ شاہپورسٹی، ایس ایچ او صدر افضل لالی نے جامع مسجد غوثیہ شاہپورصدر، ایس ایچ او جھاوریاں ملک محمد نسیم نے جامع مسجد معاویہ،جبکہ ایس ایچ او سٹی حسین مہدی عمران نے جامع مسجد باقر شاہ والی میں کھلی کچہریاں منعقد کیں۔ان کچہریوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کی فضا پیدا کرنا اور جرائم کے خاتمے کیلئے عوامی تعاون کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔ ڈی ایس پی خالد خان بلوچ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی معاملے میں بلا خوف و خطر تینوں تھانوں کے ایس ایچ او صاحبان اور انکے دفتر سے براہِ راست رابطہ کریں تاکہ جرائم کی شرح میں کمی لائی جاسکے۔ نیز ایس ایچ او صاحبان نے بھی عوام کو یقین دہانی کروائی کہ انکو درپیش مسائل فوری طور پر حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اور پولیس افسران و اہلکاران کے رویے سے آئیندہ کوئی شکایت پیدا نہیں ہوگی۔انکا کہنا تھا کہ پولیس عوام کے تعاون کے بغیر عضوِ معطل ہے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ساہیوال/­سرگودھا،ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیاء کے عطائیوں کی دکانوں پر چھاپے کریانہ سٹور سے بھی ممنوعہ ادوایات برآمد ہوئیں متعدد عطائی کلینک چھوڑ کر فرار ہو گئے چار عطائیوں کے کلینکس سیل تین کے چالان کر دئیے ڈرگ انسپکٹر ساہیوال فہیم ضیاء نے قصبہ چویکہ میں احسن علی عمار کریانہ سٹور پر چھاپہ مارا تو سرکاری اور ممنوعہ زائد المیعاد ادوایات برآمد ہوئیں قصبہ ٹھٹھی سید شمشیر،ریتڑی،ہندواں،ح­ویلی نتھوکہ میں بھی چھاپے مارے عطائی ڈرگ انسپکٹر کو آتا دیکھ کر دکانیں چھوڑ کر بھاگ گئے ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیاء نے دکانیں سیل کر دیں چالان ڈرگ کورٹ بھجوادئیے حاجی ڈاکٹر فہیم ضیاء نے کہا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں معاشرہ کے ناسوروں کیخلاف مہم جاری رہے گی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ساہیوال/­سرگودھا،اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سید صابر حسین شاہ ایم ایس ڈاکٹر مہر نذیراحمد،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ساہیوال ملک محمد اعظم نے کہا کہ ڈینگی کیخلاف عوامی شعوربیدرا کرنے کے لیے آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے ڈپٹی کمشنر سرگودھا آسیہ گل کی ہدایت پر مچھر کی افزائش کے ممکنہ مقامات نرسریوں،کباڑ خانوں،ٹائر شاپس،تالاب،سروس سٹیشن،قبرستانوں کی مانیٹرنگ کو یقینی بنا کر ڈینگی لاروا کے خاتمہ کے لیے سپرے کیا جائے ہاٹ سپاٹ کے تعین کے لیے از سر نو تحصیل بھر میں سروے کیا جائے محکمہ صحت عملہ ایم سی مشترکہ طور پر مہم چلائے گا انسداد ڈینگی کے حوالہ سے بینرز جگہ جگہ آویزاں کیے جائیں ایم ایس ڈاکٹر مہر نذیر احمد نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں الگ سے مریضوں کے لیے کاونٹر اور وارڈ قائم کر دئئے گئے ہیں انسداد ڈینگی کے لیے محکمہ صحت اور ایم سی کا عملہ الرٹ رہے غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ساہیوال/­سرگودھا،قصبہ جھیڈ ویران سے پانچ اوباش نوجوانوں سے سولہ سالہ لڑکی کو دن دیہاڑے گلی سے اغواء کر لیا ملزمان رانی روزینہ کو کیری ڈبہ میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے لڑکی کے باپ غلام رضا نے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی رانی روزینہ گھر سے باہر گلی میں جا رہی تھی کہ ملزمان غلام عباس،ناصر،خرم وغیرہ حرام کاری کی نیت سے اغواء کر کے لے گئے پولیس تھانہ ساہیوال نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ساہیوال/­سرگودھا،انجمن تاجران ساہیوال(سرگودھا)کے صدر ملک غلام حسین جنرل سیکرٹری رانا نثار احمد نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ ٹیکسوں نے صارفین کو مشکلاتسے دو چار کر دیا کاروباری طبقہ سخت پریشان ہے بجلی کے اوسط بل میں محصول بجلی ٹیکس،جنرل سلز ٹیکس،انکم ٹیکس،ایس ٹیکس،آئی ٹی ایس ٹیکس،ایف سی سر چار،نیلم جہلم سرچار،ایکسٹرا ٹیکس وغیرہ وغیرہ نے صارفین کو چکرا دیا ٹیکسوں کے بارے میں پوچھنے پر واپڈاکے مقامی افسران اور اہلکاروں نے لاعلمی کا اظہار کر دیاکتنی نوعیت کے ٹیکس کس مد میں وصول کیے جا رہے ہیں کسی کو پتہ نہیں صارفین پر بجلی کے بلوں میں اضافہ بوجھ ڈال دیا گیا ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان صورتحال کا نوٹس لیں ٹیکسوں کا بوجھ کم کریں کاروباری طبقہ پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہو رہا ہے صارفین واپڈا کو ریلیف دیا جائے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ساہیوال/­سرگودھا،قصبہ مبھارے خان میں موٹر سائیکل مکینک اعجاز کی دکان کا غنڈہ عناصر نے مسلح آتشیں اسلحہ محاصرہ کر کے دکاندار کو محصور کیے رکھا اور قتل کی دھمکیاں بھی دیں اعجاز نے ملزمان کو موٹر سائیکل مرمت کرنے سے انکار کیا تھا جس پر ملزمان مشتعل ہو گئے پولیس تھانہ ساہیوال نے اعجاز کی درخواست پر ملزمان سیف اللہ،مشتاق وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) شاہپور سٹی،پولیس تھانہ شاہپور نے ایس ڈی او واپڈا شاہپورنیئر علی بخاری کی رپورٹ پر ڈائریکٹ لائن سے بجلی چوری کرنے پر جہان آباد کے فیاض کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ایس ڈی او نے رپورٹ درج کرائی کہ واپڈا ٹاسک فورس ٹیم کے نعیم، ادریس، حُب دار چیکنگ کے لئے جہان آباد گئے جہاں فیاض کو ڈائریکٹ لائن سے بجلی لئے ہوئے پکڑ لیا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) شاہپور سٹی، تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال شاہپورسے دوائی لینے کے لئے آنے والا اپنے موٹرسائیکل سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا پولیس تھانہ شاہپورنے محمدسہیل سکنہ کوٹ مغرب کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے سہیل نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ ہسپتال میں چیک اپ اور دوائی لینے کے لئے آیا اس نے اپنا ہنڈا موٹرسائیکل مالیتی ستر ہزار روپے ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑا کیا جب دوا لیکر واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب تھا یاد رہے کہ ایک ہفتے میں شاہپور میں موٹرسائیکل کی پانچویں مسلسل واردات ہے پولیس موٹرسائیکل چوروں کا سراغ لگانے میں اب تک ناکام دکھائی دیتی ہے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) شاہپور سٹی، شاہپور بار کے وکلاء میں سرگودہا میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کے سلسلہ میں ہڑتال کی اور عدالتوں میں حاضر نہیں ہوئے جس کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ صدر بار غلام حسن زیدی، جنرل سیکرٹری رانا ربنواز، دیگر وکلاء نے کہا کہ سرگودہا میں ہائیکورٹ کا بینچ اشد ضروری ہے عوام کو لاکھوں روپے سالانہ خرچ کر کے لاہور جانا پڑتا ہے سرگودہا میں بینچ کے قیام سے ڈویژن بھر کے لاکھوں لوگ مستفید ہوں گے۔ اس لئے حکومت جلد ہی سرگودہا میں بینچ کے قیام کا اعلان کرے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) شاہپور سٹی، حکومت کشمیری عوام سے یکجہتی اور ان کو بھارت کے ظلم و ستم سے آزاد کرانے کے لئے مثبت اقدامات کر رہی ہے پاکستان بھر میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی ریلیوں اور جلسوں سے دنیا بھر کو پتا چل گیا ہے کہ پاکستانی عوام کشمیری عوام سے محبت کرتے ہیں انشاء اللہ جلد کشمیر بھارتی شکنجہ سے آزاد کرا لیا جائے گا یہ بات ڈپٹی ڈی ای او ملک اسحاق اعوان، پرنسپل اخترعباس بلوچ نے گورنمنٹ ہائی سکول میں طلباء کی کشمیر ریلی سے خطاب میں کہی انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کراتے ہوئے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت کے تحت فیصلہ کرنے دے۔ اگر مسئلہ کشمیر جلد حل نہ ہوا تو خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی۔ اس موقع پر عمر اخترہاشمی، اقبال عادل، عاصم محمود، اعجاز اعوان، جاوید اور دیگر اساتذہ و شہری کثیر تعداد میں موجود تھے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) شاہپور سٹی، مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما و ممبر بیت المال حاجی فاروق رشید انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں سابق چیئر مین عبدالرحمن ڈھڈھی، اسلم انصاری، چوہدری ارشد، حاجی عطا محمد بھٹہ، سید غلام رضا شاہ، رانا اعظم خان، چوہدری اجمل منیر، اور دیگر سینکڑوں افراد نے شرکت کی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) شاہپور سٹی، کین کمشنر پنجاب نے مقامی شوگرملزپر واجب الادا شاہپورکے گنے کے کاشتکاروں کی رقم تقریبا29کروڑ روپے بطور لینڈ ریونیو ڈیکلیئر کر دی ہے اور ڈپٹی کمشنر سرگودہا کو حکم دیا ہے کہ کاشتکاروں کی ان رقوم کی وصولی جلد از جلد مکمل کرائیں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا نے شاہپور میں سرکاری حکام کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ ریکوری جلد ممکن بنائی جائے اس سلسلے میں تحصیلدار شاہپور نے ملز انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا ہے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) شاہپور سٹی، تحصیلدار صغیر حمید باجوہ نے شاہپور میں اشیائے صرف کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کی اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر عنصر کو تین ہزار روپے جرمانہ کیا اور دکانداروں کوہدایت کی کہ وہ ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ نرخوں پراشیاء فروخت کریں۔