اتوار، 15 ستمبر، 2019

ڈپٹی کمشنر خوشاب شہر کو انارکی سے بچانے کیلیے قبضہ ختم کرائیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سابق رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نےکہا ھے کہ سپورٹس بورڈ کے رقبہ پر کوئی دوکانیں بنائے یا لاری اڈاپ ہم اسکی حمایت نہیں کرتے بلکہ مذمت کرتے ہیں. ملک کے ایک موقر روزنامے اور نیوز چینل سے وابستہ ضلع خوشاب کے سینئر صحافئ و تجزیہ نگار غلام محمد کھچی کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹریو میں انہوں نے کہا ملک محمد ایوب بھا نے بڑے جان جوکھوں سے میرے مرحوم والد سابق مشیر وزیراعلی پنجاب ملک محمد بشیر اعوان کی سرپرستی میں نیو لاری اڈا خوشاب کے سامنے واقع اراضی کا انتقال سپورٹس بورڈ کے نام کرایا. جو ہمارے لیےلئے اعزاز ہے . شاکر اعوان نے کہا اگر قومی سلامتی کے ادارہ کا اس اراضی پر کوئی کلیم ہےتو اسے یہ عدالت یا انتظامیہ کے روبرو ثابت کرنا چاہئیے اور اس قابل صد احترام ادارہ سے منسلک کسی آفیسر یا جوان کو یہ زیب نھیں دیتا کہ وہ قانون سے تجاوز کریں بالخصوص ان حالات میں جب ڈپٹی کمشنر انکے قبضہ کو جبری قرار دے چکی ھیں.انہوں نے کہا ڈپٹی کمشنر کو خود اس قبضہ کے خاتمہ کیلئے تحرک کرنا چاہیئے تاکہ شھر میں انارکی پیدا نہ ہو اور معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے۔