
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مٹھہ ٹوانہ خوشاب میانوالی روڈبوتالہ ڈیرہ بالکی کےنزدیک کارکی ٹکردوموٹرسائیکل سوارعبدالخالق اورلونگ خان پٹھان ڈمپرکےنیچےآکرجان بحق .تفصیلات کےمطابق دوموٹرسائیکل سوارعبدالخالق ولدموسی خان پٹھان اور
لونگ خان ولدگل بازخان پٹھان ساکن واہنڑوڈیرہ اسمعیل خان موٹرسائیکل پرڈیرہ اسمعیل خان سےخوشاب آرہےتھےجب مٹھہ ٹوانہ ڈیرہ بالکی کےنزدیک پہنچےتوکارنےتیزرفتاری کےباعث ٹکرماردی جس سے دونوں موٹرسائیکل سوارروڈپرگرگئےاورسامنےسےآنےوالےڈمپرکےنیچےآگئےدونوں شدیدزخمی ہوگئےجس سےایک موقع پرجبکہ دوسراہسپتال جاتے ہوئےراستہ میں دم توڑگیا۔مقامی پولیس نےقانون کاروائی کےبعدنعشیں ورثاکےحوالےکردی علاوہ ازیں کٹھہ سگھرال کے نواحی گائوں نلی اتفاقاً بندوق چل جانے سے تیسری جماعت کا طالبعلم جاں بحق۔ بتایا جاتا ہے کہ تیسری جماعت کا طالبعلم محمد وقار اپنے والد محمد امیرکی گھرپڑی بندوق نظر آئی جس سے کھیلنے لگا اور اسی دوران اچانک گولی چل گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔









