accident لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
accident لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 23 ستمبر، 2019

خوفناک حادثہ 5 جاںبحق 12 شدید زخمی

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )موٹروے پر کلر کہار کے قریب مسافر بس اور ٹرالہ میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں 5افرا جاں بحق جبکہ 12شدید زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ محرم الحرام کے جلوس میں شرکت کے لیے سرگودھا سے قافلہ بذریعہ بس تلہ گنگ جا رہا تھا کہ کلرکہار کے قریب راولپنڈی سے آنے والا ٹرالہ بریک فیل ہو جانے سے موٹر وے کا ڈیوائیڈر توڑتا ہوا بس سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 18 شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2 نے ٹراما سنٹر جا کر دم توڑ دیا۔ موٹروے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو کلر کہار اور چکوال کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جن میں سے متعدد کی حالت انتہائی نازک بیان کی گئی ہے۔ مرنے والوں میں رحیم یارخان کا غلام عباس، محمد ظریف اور ایک نامعلوم جبکہ زخمیوں میں سرگودھا کا علی رضا، ارسلان، وسیم عباس، علی رضا ولد محمد رمضان، علی حسن، ایم شامی، حیدر، وحیداللہ اور سمیع اللہ، علی پور سیداں بھیرہ کا ندیم، بھلوال کا نعیم، دبیر، فیاض، سمیع اللہ اور قیصر وغیرہ شامل ہیں۔

اتوار، 22 ستمبر، 2019

تودہ گرنے ایک جاں بحق ایک زخمی

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مٹی کا تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی.محمد دین اور فتح خان پائپ ڈلوانے کے لئے کھدوائی کا کام کروا رہے تھےمٹی کا تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا ۔ نواحی علاقہ وڑچھہ میں محمد دین ولد نصیر الدین اور اسکا ساتھی فتح خان ولد شیر خان بور کے پائپ ڈلوانے کے لئے کھدوائی کا کام کروا رہے تھے کہ اچانک اوپر سے دونوں پر مٹی کا تودہ آگرا مقامی افراد نے فوری طور پر دونوں کو مٹی کے نیچے سے نکالا لیکن مٹی تلے دم گھٹنے سے محمد دین جاں بحق جبکہ فتح خان زخمی ہو گیا ۔

منگل، 17 ستمبر، 2019

نوجوان جاں بحق

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مٹھہ ٹوانہ ریلوے اسٹیشن کےقریب بکری کوبچاتےہوئےموٹرسائیکل سوارآصف نوازولدمحمدنوازجنیہال اعوان ساکن بٹےوالابجلی کےپول سےجاٹکرای۔اشدیدزخمی ہونے پرڈی ایچ کیوہسپتال جوہرآباد لایاگیالیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےجان کی بازی ہارگیا۔

پیر، 16 ستمبر، 2019

بچے سمیت 3 جاں بحق

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مٹھہ ٹوانہ خوشاب میانوالی روڈبوتالہ ڈیرہ بالکی کےنزدیک کارکی ٹکردوموٹرسائیکل سوارعبدالخالق اورلونگ خان پٹھان ڈمپرکےنیچےآکرجان بحق .تفصیلات کےمطابق دوموٹرسائیکل سوارعبدالخالق ولدموسی خان پٹھان اور لونگ خان ولدگل بازخان پٹھان ساکن واہنڑوڈیرہ اسمعیل خان موٹرسائیکل پرڈیرہ اسمعیل خان سےخوشاب آرہےتھےجب مٹھہ ٹوانہ ڈیرہ بالکی کےنزدیک پہنچےتوکارنےتیزرفتار­ی کےباعث ٹکرماردی جس سے دونوں موٹرسائیکل سوارروڈپرگرگئےاورسام­نےسےآنےوالےڈمپرکےنیچ­ےآگئےدونوں شدیدزخمی ہوگئےجس سےایک موقع پرجبکہ دوسراہسپتال جاتے ہوئےراستہ میں دم توڑگیا۔مقامی پولیس نےقانون کاروائی کےبعدنعشیں ورثاکےحوالےکردی علاوہ ازیں  کٹھہ سگھرال کے نواحی گائوں  نلی اتفاقاً بندوق چل جانے سے تیسری جماعت کا طالبعلم جاں بحق۔ بتایا جاتا ہے کہ تیسری جماعت کا طالبعلم محمد وقار اپنے والد محمد امیرکی گھرپڑی  بندوق نظر آئی جس سے کھیلنے لگا اور اسی دوران  اچانک گولی چل گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔

اتوار، 15 ستمبر، 2019

متعدد زخمی

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) شاہپوربکھر بار روڈ پر موٹرسائیکل کے حادثہ میں احتشام، زینت، عمر، خالد، سرگودہا روڈ پر ایک حادثہ میں جوہرآباد کے ناصر، ذیشان، سمیرا، بیر بل کے عبدالواحد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال لایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) گورنمنٹ ڈگری کالج شاہپور کے پانچ طلباء کامران، حسن، محمدعثمان، رمضان اور مدثر پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا۔ مکھیوں کے کاٹنے سے ان کی حالت بگڑ گئی انہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال شاہپورلایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی اور حالت بہتر ہونے پر وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) شاہپورکے قصبہ ٹھٹھی نیکہ کا رہائشی ممتاز فصل کماد میں سپرے کرتے ہوئے زہر کا اثر ہو جانے پر بے ہوش ہو گیا جس سے اس کی حالت بگڑگئی اس کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال لایا گیا جہاں اسے طبی امداد دیکر اس کی جان بچا لی گئی۔ ممتاز حفاظتی انتظامات کے بغیر زہریلی ادویات سپرے کر رہا تھا کہ سانسوں کے ذریعے زہر اس کے جسم پر اثر انداز ہونے وہ بے ہوش ہو گیا


پیر، 9 ستمبر، 2019

موٹر سائیکل سوار نے بچہ کچل دیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کدھی کے گائوں ٹبہ قائم دین میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے ایک چار سالہ بچے محمد ریحان ولد ثقلین کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ ریسکیو1122کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اُسے ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں اُس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔