جمعہ، 20 ستمبر، 2019

کمپیوٹر ٹیچرز کا سروس سٹرکچر تیار کرلیا: سپیشل سیکرٹری

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پنجاب بھر کے تمام اضلاع سے کمپیوٹر ٹیچرز کی نمائندہ تنظیم پنجاب گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز (پیکٹ)، پنجاب کے مرکزی عہداداران، ضلعی اور ڈویثزنل صدورسمیت دیگر عہداداران کے گزشتہ روز سپیشل سیکرٹری سکولز پنجاب شان الحق اور ڈپٹی سیکرٹری ایلیمنٹری ایجوکیشن مرزا اکرام سے مذاکرات ہوئے۔ پیکٹ، پنجاب کے وفد کی قیادت صوبائی صدر کاشف شہزاد چودھری نے کی۔ وفد میں صوبائی سیکرٹری جنرل شہزاد ندیم قیصر سمیت ملک ارشاد احمد، واصل خان، عائشہ حسن، منزہ ورک، صائمہ نعیم، فرخندہ وہاب، سمعیہ شفیق، اکرم سکھیرا، رانا راشد، محمد شہباز، اعجاز حسین، عمران طفیل، محمد داود، زبیر مقصود، کاشف بٹ، محمد وقار، راجہ ریاض، مہر اعجاز، کاشف کولی، ظہیر بابر ودیگر نے شرکت کی۔ سپیشل سیکرٹری سکولز نے وفد کو بتایا کہ انہوں نے سیکرٹری سکولز سے اجازت لے لی ہے کہ کمپیوٹر ٹیچرز کے مسائل فوری حل کئے جائیں گے۔ اس لئے ہم نے کمپیوٹر ٹیچرز کے سروس سٹرکچر کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے۔ جس سے پی ایس ٹی کمپیوٹر سائنس سے ایس ایس کمپیوٹر سائنس تک سب مستفید ہوں گے۔ ''کمپیوٹر ٹیچرز کو پڑھانے دو '' کے سلوگن کو سراہا اور یقین دھانی کروائی کہ جو اضلاع کمپیوٹر ٹیچرز سے غیر تدریسی کام لیتے ہیں ان اضلاع کے افسران کی باز پرس کی جائے گی۔ محکمہ کی طرف سے کمپیوٹر ٹیچرز سے غیر ضروری کام لینے پر مکمل پابندی ہے اس پر عملدآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر ٹیچرز کے 1500ماہانہ کمپیوٹر الاؤنس کو بحال کرنے کے لئے سمری فوری وزیراعلی پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔ ہائر سیکنڈری سکولز میں ایس ایس کمپیوٹر سائنس اور سینئر ایس ایس کمپیوٹر سائنس کی پوسٹوں کی فراہمی کی منظوری بھی جلد لے لی جائے گی۔ تمام گریڈز میں کمپیوٹر سائنس کے سلیبس کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق اپڈیٹ کیا جائے گا۔ دوسرے اساتذہ کی طرح ایس ایس ٹی (آئی ٹی / کمپیوٹر سائنس) کو بھی 40% ٹیکس ریبیٹ دیا جائے گا۔ سرکاری سکولوں کی ڈیجیٹیلائیزیشن کے لئے کمپیوٹر لیبز میں کمپیوٹر لیب انچارج کی فراہمی کو جلد یقینی بنایا جائے کا۔ عدالتی فیصلوں کی روشنی میں جھنگ، چکوال، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد اور دیگر اضلاع کے کمپیوٹر ٹیچرز کی سروس کو جو نقصان پہنچاہے اسے درست کیا جائے گا۔ کمپیوٹر ٹیچرز کودس سال سروس مکمل کرنے پر غیر مشروط ٹائم سکیل دیا جائے گا۔ وفد میں شریک تمام کمپیوٹر ٹیچرز نے غداری کرنے والوں اور کروانے والوں کی شدید مذمت کی اورکہا کہ غدار وں کا کام ہی اساتذہ کے لئے مسائل پیدا اور حکومت کی گود میں بیٹھنا ہوتاہے کمپیوٹر ٹیچرز کو ان سروس پروموشن میں بطور سبجیکٹ سپیشلٹ اور ہیڈ ٹیچر پرموش کوٹا بھی دیا جائے گا۔ سپیشل سیکرٹری سکولز پنجاب نے پیکٹ پنجاب کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم دینے والے اساتذہ کو تمام سہولیات فراہم کریں گے۔ کمپیوٹر لیبز کی اپ گریڈیشن اور مینٹینیس کے لئے ہیڈ ٹیچرز کو پابند کیا جائے گا۔ آخر میں صوبائی صدر پیکٹ پنجاب نے سپیشل سیکرٹری سکولز پنجاب کو یقین دہانی کروائی کہ اگر کمپیوٹر ٹیچرز کے مسائل حل کیے جائیں تو کمپیوٹر ٹیچرز سرکاری سکولوں کی اپ لفٹنگ کے لئے اہم کردار اد ا کریں گے۔