education لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
education لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 21 ستمبر، 2019

ہمیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاجاتا ہے

فائل فوٹو
پرائیویٹ کالج کی طالبات کا  مین روڈ پراحتجاج
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پرائیویٹ کالج سلانوالی کی طالبات کا کالج انتظامیہ کے نامناسب رویہ اور کالج میں بجلی پانی کی عدم دستیابی کے خلاف فروکہ مین روڈ پر کالج کی بس روک کر احتجاج تفصیل کے مطا بق فروکہ سے سلانو الی کےپرائیویٹ کالج میں پڑھنے والی طالبات نے فروکہ مین روڈ پر رورل ہیلتھ سنٹر کے سامنے کالج کی بس روک کر انتظامیہ کے نامناسب رویہ اور بجلی پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ کالج انتظامیہ پچیوں کے والدین کو سبز باغ دکھاکر داخلہ تو کر لیتے ہیں مگر بعدمیں اپنے قول پر پورا نہی اتر تے اور اپنی مرضی سے فیسوں میں اضافہ کر دیتے ہیں فروکہ کی ایک طالبہ نے کہا کہ احتجاج پر ہمیں انتقامی کاوائی کا نشانہ بنایا جاتا ہے کہتے ہیں کہ ہمیں اضافی فیس تم نے نہی دی تمہیں راستے میں گاڑی سے اتار دیں گے طالبات کے والدین رانا  نصیب و دیگر نے کہا کہ کالج انتظامیہ کو اپنا رویہ درست کر نا چاہے جبکہ پرائیویٹ کالج کی انتظامیہ سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ مہنگائی کے باوجود معاہدہ کے مطابق طالبات سے فیس وصول کی جارہی ہے ایسا کچھ نہی ہے جوطالبات اپنی مرضی سے کسی دوسری بس سے کالج آنا چاہیں آسکتی ہیں والدین نے محکمہ تعلیم کی افسران سے مطالبات حل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعہ، 20 ستمبر، 2019

پرائیویٹ سکولوں کے تین پرنسپل گرفتار مزید کے لیے چھاپے


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلع خوشاب کےنجی تعلیمی اداروں کے تین پرنسپل گرفتار مزید کی گرفتاریوں کے لیے چھاہے۔ تفصیلات کے‏ مطابق محکمہ سوشل سیکورٹی خوشاب کی کارروائی ملازمین کے سوشل سیکورٹی واجبات کی عدم ادائیگی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے پر آئی ایم ایل کالج جوہرآباد کے لیاقت اسرا سکول جوہرآباد کے بلال حفیظ اور دی ارقم سکول جوہرآباد کے عصمت نواز کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسلامی انٹرنیشل سکول اور پانچ پٹرول پمپس مالکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

خواتین کے تعلیمی اداروں میں اظہار یکجہتی کشمیر ریلیاں

خوشاب نیوزڈاٹ کام)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب نادیہ شفیق کی زیر قیادت گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کا اہتمام سی ای او ایجو کیشن اتھارٹی میاں محمد اسماعیل نے کیا تھا۔ریلی نکالنے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی عورتوں 
پر بھارتیوں کے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا اور ان سے یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔ریلی میں خواتین نے منہ پر پٹیاں لگارکھی تھیں۔علاوہ ازیں ریلی کے شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اور بینرز وغیرہ بھی اٹھا رکھے تھے۔ریلی میں ڈی ایم 
اوخیضراں علی،وومن کرائسزسنٹر کی انچارج سعدیہ،سیکرٹری آرٹی اے فریال نعیم،سکول ہیڈ مسٹریس میمونہ احسان،سوشل ویلفیئر آفیسر ایمن سکول کی طالبات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی علاوہ ازیں گورنمنٹ کالج برائے خواتین قائدآباد اور گرلز ہائر سیکنڈری سکول نوشہرہ وادی سون میں بھی اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقاریب منعقد ہوئیں۔ 

کمپیوٹر ٹیچرز کا سروس سٹرکچر تیار کرلیا: سپیشل سیکرٹری

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پنجاب بھر کے تمام اضلاع سے کمپیوٹر ٹیچرز کی نمائندہ تنظیم پنجاب گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز (پیکٹ)، پنجاب کے مرکزی عہداداران، ضلعی اور ڈویثزنل صدورسمیت دیگر عہداداران کے گزشتہ روز سپیشل سیکرٹری سکولز پنجاب شان الحق اور ڈپٹی سیکرٹری ایلیمنٹری ایجوکیشن مرزا اکرام سے مذاکرات ہوئے۔ پیکٹ، پنجاب کے وفد کی قیادت صوبائی صدر کاشف شہزاد چودھری نے کی۔ وفد میں صوبائی سیکرٹری جنرل شہزاد ندیم قیصر سمیت ملک ارشاد احمد، واصل خان، عائشہ حسن، منزہ ورک، صائمہ نعیم، فرخندہ وہاب، سمعیہ شفیق، اکرم سکھیرا، رانا راشد، محمد شہباز، اعجاز حسین، عمران طفیل، محمد داود، زبیر مقصود، کاشف بٹ، محمد وقار، راجہ ریاض، مہر اعجاز، کاشف کولی، ظہیر بابر ودیگر نے شرکت کی۔ سپیشل سیکرٹری سکولز نے وفد کو بتایا کہ انہوں نے سیکرٹری سکولز سے اجازت لے لی ہے کہ کمپیوٹر ٹیچرز کے مسائل فوری حل کئے جائیں گے۔ اس لئے ہم نے کمپیوٹر ٹیچرز کے سروس سٹرکچر کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے۔ جس سے پی ایس ٹی کمپیوٹر سائنس سے ایس ایس کمپیوٹر سائنس تک سب مستفید ہوں گے۔ ''کمپیوٹر ٹیچرز کو پڑھانے دو '' کے سلوگن کو سراہا اور یقین دھانی کروائی کہ جو اضلاع کمپیوٹر ٹیچرز سے غیر تدریسی کام لیتے ہیں ان اضلاع کے افسران کی باز پرس کی جائے گی۔ محکمہ کی طرف سے کمپیوٹر ٹیچرز سے غیر ضروری کام لینے پر مکمل پابندی ہے اس پر عملدآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر ٹیچرز کے 1500ماہانہ کمپیوٹر الاؤنس کو بحال کرنے کے لئے سمری فوری وزیراعلی پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔ ہائر سیکنڈری سکولز میں ایس ایس کمپیوٹر سائنس اور سینئر ایس ایس کمپیوٹر سائنس کی پوسٹوں کی فراہمی کی منظوری بھی جلد لے لی جائے گی۔ تمام گریڈز میں کمپیوٹر سائنس کے سلیبس کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق اپڈیٹ کیا جائے گا۔ دوسرے اساتذہ کی طرح ایس ایس ٹی (آئی ٹی / کمپیوٹر سائنس) کو بھی 40% ٹیکس ریبیٹ دیا جائے گا۔ سرکاری سکولوں کی ڈیجیٹیلائیزیشن کے لئے کمپیوٹر لیبز میں کمپیوٹر لیب انچارج کی فراہمی کو جلد یقینی بنایا جائے کا۔ عدالتی فیصلوں کی روشنی میں جھنگ، چکوال، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد اور دیگر اضلاع کے کمپیوٹر ٹیچرز کی سروس کو جو نقصان پہنچاہے اسے درست کیا جائے گا۔ کمپیوٹر ٹیچرز کودس سال سروس مکمل کرنے پر غیر مشروط ٹائم سکیل دیا جائے گا۔ وفد میں شریک تمام کمپیوٹر ٹیچرز نے غداری کرنے والوں اور کروانے والوں کی شدید مذمت کی اورکہا کہ غدار وں کا کام ہی اساتذہ کے لئے مسائل پیدا اور حکومت کی گود میں بیٹھنا ہوتاہے کمپیوٹر ٹیچرز کو ان سروس پروموشن میں بطور سبجیکٹ سپیشلٹ اور ہیڈ ٹیچر پرموش کوٹا بھی دیا جائے گا۔ سپیشل سیکرٹری سکولز پنجاب نے پیکٹ پنجاب کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم دینے والے اساتذہ کو تمام سہولیات فراہم کریں گے۔ کمپیوٹر لیبز کی اپ گریڈیشن اور مینٹینیس کے لئے ہیڈ ٹیچرز کو پابند کیا جائے گا۔ آخر میں صوبائی صدر پیکٹ پنجاب نے سپیشل سیکرٹری سکولز پنجاب کو یقین دہانی کروائی کہ اگر کمپیوٹر ٹیچرز کے مسائل حل کیے جائیں تو کمپیوٹر ٹیچرز سرکاری سکولوں کی اپ لفٹنگ کے لئے اہم کردار اد ا کریں گے۔

بدھ، 18 ستمبر، 2019

ڈی پی ایس، 9thسے سیکنڈ ایئر تک شام کی جبری ٹیوشن کا حکم

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پبلک سکول جوہرآباد کی انتظامیہ نے نہم سے بارہویں تک کے طلبا و طالبات کے لیے شام کو اپنے ہی ٹیچرزکی قائم کردہ اکیڈمی میں ٹیوشن پڑھنا لازمی قرار دیدیا، طلبا و طالبات اور والدین پریشان۔ڈی پی ایس کی انتظامیہ نے سکول کے ٹیچرز پر مشتمل سکول میں ہی ایک اکیڈمی قائم کی ہے جس کے بارے کلاس نہم سے بارہویں تک کے طلبا و طالبات کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ تین ہزار ماہانہ فیس کے عوض شام کو ساڑھے تین بجے سے شام چھ بجے تک ٹیوشن پڑھنا ہوگا۔ 18ستمبر سے اسکی باقاعدہ رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔ طلبا بالعموم اور طالبات بالخصوص اس فیصلے سے پریشان ہیں کہ انہیں شام کو ایک 
بار پھر سکول جانے کے لیے کنوینس کا بھی انتظام کرنا ہو گا کیونکہ پہلے تو وہ اپنے گھروں میں یا گھروں کے قریب شام کو ٹیوشن پڑھ لیتے ہیں۔بعض والدین نے بھی ڈی پی ایس کی انتظامیہ کے اس فیصلے کو بلاوجہ پریشانی و مالی بوجھ قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خوشاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نامناسب فیصلے کو فوری طور پر کالعدم قرار دلوایا جائے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس بارے احتجاجی پوسٹس سامنے آئی ہیں ۔معروف تاجر رہنما و صحافی میاں عرفان بابر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سکول انتظامیہ کے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 

نقل لگانے والا طالب علم گرفتار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نویں کے طالبعلم کیخلاف انگریزی کے پرچے میں نقل پر مقدمہ درج سٹی پولیس جوہرآباد نے امتحانی مرکز ٹیکنیکل ہائی سکول میں نویں جماعت کے امتحان میں انگلش کے پیپر کے دوران نقل کرنے پر رحمن کالونی کے رہائشی ایک طالبعلم سلیمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ امتحانات محمد نصراﷲ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق امتحانی مرکز کے نگران سٹاف نے طالبعلم سلیمان کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔

ورلڈ لٹریسی ڈے پر تقریب

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب نادیہ شفیق نے انٹر نیشنل لٹریسی ڈے کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر رسمی تعلیم کے اساتذہ مبارکبادکے مستحق ہیں جو کم معاوضہ کے ساتھ معاشرے کے بچوں کی تعلیم و تربیت کرنے میں اہم کردارادا کر رہے ہیں -ان اساتذہ کی محنت سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد یہی بچے بڑے ہو کر مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں او ر آج کے سیمینار میں بچوں کی مختلف پروگرامز میں شرکت اور اساتذہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں -انہوں نے کہاکہ ان بچوں کی صلاحتیں کسی دیگر بڑے اداروں کے بچوں سے کم نہیں ہیں -ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) گورنمنٹ گرلزماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں ایک منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں -وہ اس سیمینار کی مہمان خصوصی تھیں -سیمینار میں سی ای او ا یجوکیشن اتھارٹی میاں محمد اسماعیل،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی رائے حسن عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئرغلام شبیر، سکول ہیڈ مٹریس میمونہ احسان،غیر رسمی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور بچوں نے شرکت کی -سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی میاں محمد اسماعیل نے نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم منزل تک پہنچنے کا ذریعہ ہے -اس لیے بچوں کو تعلیم کے ساتھ انہیں پْر اعتماد با کر دار اور ان کی کردار سازی کرنا بہت اہم ہے -ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی رائے حسن عباس نے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے ضلع بھرمیں غیر رسمی سکولز،داخل شدہ بچوں،تعلیمی نتائج،ٹرانس جینڈراور خانہ بدوش بچوں کو تعلیم کی فراہمی وغیرہ کی تفصیل سے آگاہ کیا -سیمینارمیں غیر رسمی بنیادی تعلیم کے سکولوں کے بچوں نے مخصوص انداز میں مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا سیمینار میں بچوں نے ٹیبلوز اور رنگا رنگ پروگرام پیش کیئے -سیمینار کے اختتام پر پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا -

منگل، 17 ستمبر، 2019

دو کروڑ کے فنڈز جاری ، 21 ستمبر کو سنگ بنیاد

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) رکن قومی اسمبلی و چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ ملک احسان اللہ ٹوانہ نے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام سے کئے گئے وعدے بتدریج پورے کر رہے ہیں ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی نئی عمارت کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز ریلیز ہو چکے ہیں جس کا بہت جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا پی ٹی آئی دفتر نور پور تھل کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے ماضی میں ملک کو بے دریغ کرپشن سے کھوکھلا کیا گیا ملکی خزانے خالی چھوڑ کر معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کو اپنا شعار بنایا ہے تحصیل نور پور تھل میں تعلیم کے معیار کی بلندی کیلئے ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی نئی بلڈنگ کیلئے دو کروڑ روپے ریلیز ہو چکے ہیں جس کاسنگ بنیاد بہت جلد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کو پانچ کروڑ اور ہر یونین کونسل کو 50لاکھ کی گرانٹ کی فراہمی سے پسماندگی کے خاتمہ میں مدد ملے گی اس موقع پر انہوں نے کارکنان کے مسائل سنے اور انہیں فی الفور حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔

جمعہ، 13 ستمبر، 2019

تعلیمی اداروں میں مضر صحت اشیا کی فروخت

فائل فوٹو
  خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی کینٹینوں پر مضر صحت اشیاء فروخت۔سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی کینٹینوں پر مضر صحت اشیاء فروخت کی جا رہی ہے ، طلباء و طالبات ان اشیاء کو کھانے کی وجہ سے پیٹ اور آنتوں کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ متعدد سرکاری تعلیمی اداروں کی کنٹینیز کا ٹھیکہ مقامی اداروں کے سربراہوں یا اساتذہ کے پاس ہی ہوتا ہے جبکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں چلنے والی کینٹینز و ٹک شاپس اسی ادارے کے مالکان کے زیر انتظام چلائی جارہی ہیں ، جسکی وجہ سے سٹوڈنٹس کو متعلقہ کینٹین سے ہی کھانے پینے کی اشیاء خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے اور ان کینٹینز پر بیشتر غیر معیاری کھانے پینے کی اشیا مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہیں والدین نے اس اہم صورتحال پر پنجاب فوڈ اتھارٹی و انتظامیہ کواس بارے کارروائی کی اپیل کی ہے ۔

خالی آسامیوں کے نوٹس آویزاں

Image result for jobs
  خوشاب نیوز ڈااٹ کام )کالجز میں عارضی ٹیچرز بھرتی کرنیکی منظوریسی ٹی آئیز 7ماہ کیلئے بھرتی ،آج سے خالی اسامیوں کے نوٹس آویزاں، 23 اور 24 ستمبر کو انٹر ویوز ،45ہزار وظیفہ دیا جائے گا،یکم اکتوبر سے کلاسز شروع ،اقلیتوں اور معذوروں کیلئے کوٹہ مختص حکومت نےپنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں تدریسی سٹاف کی قلت کو کم کرنے کیلئے سی ٹی آئیز عملہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ، ذرائع کے مطابق اس وقت دیگر ڈویژنوں کی طرح سرگودھا ڈویژن میں تدریسی سٹاف کی ایک ہزار کے قریب آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ جبکہ حکومت نے صرف 377 عارضی طور پر سات ماہ کے لئے کالج ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ اس ضمن میں آج سے سرکاری کالجز میں خالی اسامیوں کیلئے نوٹس آویزاں کر دیئے جائیں گے ، جبکہ 23 اور 24 ستمبر کو انٹر ویوز متعلقہ کالجز میں ہونگے اور میرٹ پر بھرتی ہونے والے سی ٹی آئیز یکم اکتوبر سے کلاسز شروع کرینگے ۔ جو 30 اپریل تک ڈیوٹی دینگے ، جنہیں ماہانہ 45 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ حکومت نے اس ضمن میں اقلیتوں اور معذور افراد کے لئے کوٹہ مختص کرتے ہوئے اسکے مطابق بھرتی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں ہونے والی ان بھرتیوں کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے 5سو ملازمین کی بھرتی کا کوٹہ بھی مختص کیا ہے ، جو جہاں پر ضرورت پڑنے پر بھرتی کی جائے گی۔

جمعہ، 6 ستمبر، 2019

وادی سون: نجی کالج کے طلبا و طالبات کا اعزاز

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام )نوشہرہ وادی سون کے ایک نجی کالج کے پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل ر غلام مصطفیٰ نے کہا ہے کہ ہمارے کالج کے طالبعلموں نے سابقہ روایات کوبرقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی پری میڈیکل اورپری انجئنرنگ میں گروپ  کالجز اور ضلع بھر میں نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں جوکہ ہمارے لیے اور والدین کے لیے بھی ایک اعزاز ہے وہ کالج کے طلباء وطالبات سے ایک تقریب میں خطاب کر رہے تھے کرنل غلام مصطفیٰ نے کہا کہ عبیرہ ناصر نے پری میڈیکل میں 1011 نمبر اقرار بتول پری انجینئرنگ میں 1021 نمبر حاصل کیے ہیں اس کے پچیس بچوں نے تحصیل نوشہرہ میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ہیں تقریب سے وائس پرنسپل سمیرا ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالج ہذاکی بہترین کارکردگی کالج کے سٹاف کی محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے

ضلع خوشاب میں یوم وفاع اور یکجہتی کشمیر بھر پور جوش و جذبے ا کے ساتھ منایا گیا

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) حکومت پنجاب کے احکامات کی رو شنی میں دیگرشہروں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی یوم وفاع اور یکجہتی کشمیر بھر پور جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا -ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقادگورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول جوہرآباد میں ہوا بعد ازاں گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول سے لے کر سی ای او ایجوکیشن آفس چوک تک ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی - ریلی میں ایم پی اے ساجدہ بیگم،ضلعی انتظامی و پولیس افسران،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،پاپولیشن،محکمہ لا ئیو سٹاک،سوشل ویلفیئر،سول ڈیفنس،رسیکیو1122 اور دیگر تمام محکموں کے افسران و سٹاف اپنی گاڑیوں اور دیگر ایکوئپمنٹس کے ساتھ،پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے بینرز اور پلے کارڈ سمیت شریک تھے -سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں نے کہا کہ آج ملک بھر میں ڈیفنس ڈے یو م یکجہتی کشمیر کے ساتھ منایا جا رہا ہے 6 ستمبر کا دن پاکستانی افواج کی جرات اور بہادری کی یاد تازہ کرنے کے لیے منایا جا تا ہے انہوں نے تقریب اورر یلی کے شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تقریب اور ریلی میں شریک ہوکر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا -ایم پی اے ساجدہ بیگم نے خطاب 
کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ انڈیا ہی اقوام متحدہ سے جنگ بندی کی بھیک مانگنے گیا تھا اسے ذھن نشیں کرلینا چاہیئے کہ یہ بھیک دوبارہ نہیں ملے گی -ڈی پی او رانا شعیب محمود اور سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی نے6 ستمبر1965 ء کے حوالے سے بھارت کی جانب سے نا پاک عزائم لے کر پاکستان پر حملہ کرنے اور اپنے ہی پیروں کی دھول چاٹ کر واپس بھاگنے،پاکستان کی تینوں افواج کی جرات اور دلیری پر تفصیل سے گفتگو کی -سٹیج سیکرٹری کے فرائض ہیڈ ماسٹر محمد شاہد نے انجام دیتے ہوئے یو م دفاع اور تنازعہ کشمیر اپنے خوبصورت الفاظ میں بیان کیا -قبل ازیں تقریب میں 8 بجکر 58 منٹ پر سائیرن بجایا گیا -بعد ازاں پرچم کشائی کی گئی پاکستانی اور کشمیر کے قومی ترانے چلائے گئے -تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے اور یو م دفاع کے موضوع پر تقریریں کیں -ڈپٹی کمشنر نے تقریب کے انعقاد کا اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کی بہترین کوآرڈینیشن، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی میاں محمد اسماعیل اور ڈی ڈی او ایجوکیشن محمد الیاس باجوہ کے تسلی بخش انتظامات کو سراہا اور دیگر محکمہ جات کی اپنے بھر پور انداز میں ریلی میں شرکت کی کاؤشوں کو بھی سراہا گیا -

جمعرات، 5 ستمبر، 2019

ہائی سکول پیلووینس کے پوزیشن ہولڈر طالب علم کے اعزاز میں تقریب

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام) گورنمنٹ ہائی سکول پیلووینس کی انتظامیہ کی جان سے  سکول کے   ہونہار طالب علم خلاص خان جسرہ ولد ملک محمد عظیم جسرہ کے اعزاز میں  ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ طالب علم مذکور تعلیمی بورڈ سرگودھا کے امتحان میٹرک آرٹس میں بورڈ سطح پر پہلی پوزیشن کا حامل، ہیڈ ماسٹر ملک لیاقت علی جسرہ کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد جعفرگجرکی بطور مہمان خصوصی شرکت۔ پروقار تقریب میں لینڈ ریکارڈ آفیسر رانا خرم شہزاد،  معززین علاقہ کے  علاوہ اساتذہ کرام
 اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر اے سی نور پور تھل جعفر گجر ، ہیڈماسٹر لیاقت علی اور پوزیشن ہولڈر طالب علم خلاص نے خطاب کرتے ہے تعلیم کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی۔تقریب کے آخر میں طالب علم کو خصوصی انعام سے بھی نوازا گیا۔

بدھ، 4 ستمبر، 2019

گرلز پرائمری سکول نمبر 2 جوہرآباد میں کشمیر کانفرنس

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 2 جوہرآباد میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے گذشتہ روز ایک کانفرنس کا انعقاد ہوا -کانفرنس کی صدارت ہیڈ مسٹریس یا سمین فیروز نے کی -کانفرنس میں اساتذہ طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی -ہیڈ مسٹریس اور ٹیچرز نے نئی نسل کو پاکستان کے قیام اور کشمیر پاکستان کا حصہ ہونے کے حوالے سے تفصیل سے آگاہی دی -صدر تقریب نے کشمیر میں مسلمانوں پر انڈیا کے مظالم،بھارتی افواج کی بربریت سے بھی آگاہ کیا -طلباء و طالبات و اساتذہ نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کی انتہاہ کرنے کے خلاف تقاریر کیں اور کشمیریوں کی ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا -

ہفتہ، 31 اگست، 2019

ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول میں کشمیر پر سیمینار

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ تعلیم ضلع خوشاب کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں اور افواجِ پاکستان کیساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی میاں محمد اسماعیل نے کی جبکہ پنجاب اسمبلی کی رُکن ساجدہ بیگم مہمانِ خصوصی تھیں۔ سیمینار میں ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل رانا عبدالروف و محکمہ تعلیم کے افسران و ملازمین کے علاوہ سکول کے تدریسی سٹاف اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کی رُکن محترمہ ساجدہ بیگم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت خطے کے اہم ترین ایشو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس ضمن میں سفارتی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ بھارت کو کسی بھی صورت میں 
کشمیر پر تسلط برقرار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اُنھوں نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہونے کے باوجود ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارتی مظالم کو کشمیر کی مقبوضہ وادی میں بے گناہ مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔ اُنھوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر پر صرف اپنی سیاسی دوکانداریاں چمکائیں اور اسے حل کرنے کیلئے کوئی عملی کردار ادا نہیں کیا۔ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی بحالی اور اس اہم مسئلہ کو اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کی روشنی میں حل کرانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں حکومت پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی میاں اسماعیل نے کہا کہ آج کوئی پاکستانی قوم کشمیر ایشو کے حوالے سے ایک پیج پر ہے اور کسی بھی صورت میں کشمیری مسلمانوں کی حمایت سے دستبردار نہیں ہو گی۔ سیمینار کے اختتام پر کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دُعا کرائی گئی اور افواجِ پاکستان کے کردار کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

جمعہ، 30 اگست، 2019

گرلز ہائی سکول نورپور تھل میں یکجہتی کشمیر کی پروقار تقریب

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نورپورتھل کی طالبات نے بھی کشمیریوں کے ساتھ بھرپور طریقے سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس سلسلہ میں پرنسپل محترمہ فرزانہ حبیب کی زیرصدارت ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں معلمات اور طالبات نے بھرپورشرکت کی۔ اس موقع پر تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کرکے کشمیریوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا جبکہ مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ظلم وبربریت کی پرزور مذمت کرتے ہوۓ مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب راۓ کا حق دیا جاۓ اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کاسلسلہ بند کیاجاۓ۔ اس موقع پر طالبات نے انسانی ہاتھوں کی زنجیربنا کر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

نہتے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی بربریت کیخلاف ضلع خوشاب کی عوام باہر نکل آئی

Image may contain: 4 people, people smiling, people standing, outdoor and close-up
 رکن قومی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی محترمہ جویریہ ظفر آہیرکشمیریوں سے یکجہتی ریلی میں شریک
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان میں شہر شہر، قریہ قریہ کشمیر آور منانے کیلئے لوگ سڑکوں پر نکل آئے، ضلع خوشاب میں بھی کشمیریوں سے اظہار
 یکجہتی اور وادی میں مظالم کیخلاف بھارت کیخلاف شدیدا حتجاج کیا گیا۔ شرکا نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پوری قوم کشمیریوں کی آواز بن گئی، کشمیری بھائیوں سے اظہا ریکجہتی کیلئے ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا۔ضلع خوشاب  کے تمام شہروں  ، قصبوں اور دیہاتوں میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئی، طلبا اور مختلف مکاتب فکر کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔ مین بازار جوہرآباد میں ایک ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنرخوشاب مسرت جبیں نے کی۔ریلی میں ایم پی اے ساجدہ بیگم،اے ڈی سی (جی)نادیہ شفیق،اے ڈی سی (آر) عدیل حیدر،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب افتخارحسین بلوچ،سابقہ چیئرمین ضلع کونسل امیر حیدر سنگھا،سکول ایجوکیشن،ہیلتھ،فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ،انوائر نمنٹ،لائیو سٹاک،وائلڈ لائف، پولیس،سوشل ویلفیئر،سپورٹس،سپیشل ایجوکیشن،تمام سرکاری محکموں کے افسران و سٹاف،کالج و سکولز کے طالب علموں،پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور ورکرز،تاجران کے علاوہ دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ریلی سرور شہید لائبریری چوک سے شروع ہو کر مین بازار،کالج چوک سے ہوتی ہوئی ماڈل بازار جہاز چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق اور ان کی آزادی کے بینرز،پلے کارڈ،پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔اس دوران جوہرآباد شہر ریلی کے شرکاء کے فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا۔ریلی کے اختتام پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔پاکستان اور کشمیر کے ترانے چلائے گئے۔ ڈپٹی کمشنرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج قوم نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کر کے فیصلہ کر دیا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔انہوں نے تمام سرکاری محکموں اورریلی کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ایم پی اے ساجد ہ بیگم نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی آواز پر اور اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تمام شہر ی باہر نکلے اورر یلی میں شرکت کی انہوں نے ضلع خوشاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی اور ایک جھنڈے تلے جمع ہوئے۔سابق چیئرمین ضلع کونسل امیر حیدر سنگھا نے کہا کہ کشمیری جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں ہیں پوری قوم ان کے ساتھ ہے ریلی کے شرکاء پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے اور انڈیا کے وزیراعظم مودی اور بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اور انہیں بددعائیں دیں۔آخر میں مولانا سلیم الرحمن نے پاکستان کے سلامتی،ترقی و خوشحالی اور کشمیرکی آزادی کے لئے دعا کروائی۔
 گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد کے پرنسپل رانا عبدالروف کی قیادت میں سٹاف وطلبا کی ریلی
 گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد کے پرنسپل رانا عبدالروف کی قیادت میں سٹاف وطلبا کی ریلی
Image may contain: 7 people, people smiling, outdoor
 گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 47 ایم بی کے  سٹاف وطلبا کی ریلی
Image may contain: one or more people, people standing, crowd and outdoor
 گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پرنسپل محمد ارشد اعوان کی قیادت میں   سٹاف وطلبا کی ریلی
Image may contain: 12 people, crowd نور پور تھل میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی
 گورنمنٹ ہائی سکول نوشہرہ وادی سون کے اساتذہ و طلبا کی  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی
Image may contain: 6 people, people smiling, crowd and outdoor
گورنمنٹ کالج جوہرآباد  کے  پرنسپل کی قیادت میں اساتذہ و طلبا  کی نکالی گئی ریلی

جمعرات، 29 اگست، 2019

رانا عبدالروف نے پرنسپل ٹیکنیکل ماڈل سکول جوہرآباد کا چارج سنبھال لیا

Image may contain: 1 person, sitting
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کے معروف ماہر تعلیم راناعبدالروف نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد کے پرنسپل کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ پنجاب ٹیچرز یونین ضلع خوشاب کے عہدیداروں  قنبر رضا خان بلوچ،ملک امتیاز اعوان، شوکت شاہی ، بشارت سعید اعوان ، ملک شوکت اعوان ، عظیم پبلک ہائی سکول کے ڈائریکٹر چوہدری ندیم رضا کے علاوہ ضلع خوشاب کے اساتذہ اور سماجی و تعلیمی حلقوں نے رانا عبدالروف کو مبارکباد پیش کی۔