اتوار، 15 ستمبر، 2019

تھل کینال۔گھوسٹ ملازمین۔ کروڑوں کے فنڈز غائب

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )مشرف دور میں اربوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی گریٹر تھل کینال کے کنارے عدم توجہی کی وجہ سے تباہی کا شکار پٹری پر آمد و رفت نا ممکن تفصیل کے مطابق علاقہ تھل کی زمینوں کو سیراب کرنے والی گریٹر تھل کینال کے کنارے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے مکمل تباہی کا شکار ہیں جنہیں پچھلے 13سالوں میں ایک بار بھی محکمہ انہار کی جانب سے مرمت نہیں کیا گیا بارشوں کی وجہ سے نہر کے کناروں میں بڑے بڑے گڑے بن چکے ہیں جس کی وجہ سے کسانوں کا اپنی زمینوں تک پہنچنا بھی نا ممکن ہو چکا ہے محکمہ انہار نے نہری پٹریوں کی مرمت اور دیکھ بھال کیلئے کئی ایک ملازم بھی بھرتی کر رکھے ہیں جو گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے میں مگن ہیں مشرف دور میں بننے والی گڑیٹر تھل کینال کے کناروں کی پچھلے تیرہ سالوں میں ایک بار بھی مرمت نہیں کی گئی حالانکہ سالانہ مرمت کی مد میں ملنے والے کروڑوں روپے کا کوئی حساب کتاب بھی نہیں کہ وہ کہاں پر خرچ کئے جاتے ہیں تھل کے کسانوں محمد شفیق واگھرہ،امیر حسین،محمد بخش،عبد الہادی،نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ گریٹر تھل کینال کو تباہی سے بچانے کیلئے اس کے کناروں کی مرمت کی جائے۔