منگل، 17 ستمبر، 2019

جویریہ ظفر آہیر کو دھچکہ

خوشاب نیوزڈاٹ کام)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف ضلع خوشاب سے رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر آہیر کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی راہنما مریم نواز کیخلاف پارٹی عہدہ رکھنے کیخلاف دائر درخواست کو مسترد کردیا اور مریم نواز کو پارٹی عہدہ رکھنے کا اہل قرار دیدیا ہے یاد رہے کہ ایم این اے جویریہ ظفر آہیر نے مریم نواز کیخلاف پارٹی عہدہ رکھنے کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کررکھی تھی جس پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد  فیصلہ سنایا ۔