بدھ، 11 ستمبر، 2019

خطرناک بیماریاں پھیلنے لگی

 نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام ملک فرحان فاروق اعوان)پدھراڑ میں دسویں محرم الحرام کے حوالے سے ذوالجناح کاجلوس دارہ بابا ملک ساول سے برآمد ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہواعلوی امام بارگاہ میں اختتام م پزیر ہوا جگہ جگہ جلوس کے ساتھ ماتمی جلوس ان کے ساتھ ملتے گئے اور نوح خوانی اور زنجیر زنی کے ساتھ شبیر زوالجناح ملک قدیر کے گھر سے نکالی گئی اس موقع پر ذاکر شبیر شاہ موچھ میانوالی نے شہادت امام حسین پر روشنی ڈالی مقامی ذاکرین نے بھی شہادت امام حسین اور اہلبیت کی زندگی پر واقع بیان کیا جلوس کی سیکورٹی مقامی اور پولیس کی بھاری نفر ی موجود تھی وادی سون کے شہریوں کی بڑی تعداد نے علی الصبح سے قبرستان کا رخ کرلیا جہاں پر وہ اپنے پیاروں کی قبروں پر صفائی ستھرائی اورمرمت کرواتے اور پھول نچھاور کرتے رہے


نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ملک محمد ریاض اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں باطل قوتوں کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا درس دیتا ہے شہادت امام حسین علیہ السلام ہمیں صبر وتحمل کا درس دیتی ہے حضرت امام حسین نے حق وصداقت اور دین کی سر بلندی کیلئے عظیم تاریخ رقم کی امام حسین علیہ السلام پیکر صدق ورضا،مجسم صبر ورضاہیں آپ ظالم کے سامنے نہیں جھکے اور نوک سناں پر بھی کلمہ حق بلند کیا ۔

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام) حکومت کے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے شہر میں جگہ جگہ،گندگی اور کچرے کے ڈھیر سے مختلف بیماریاں پھیلنے لگی تحصیل انتظامیہ کی غفلت کے باعث اہلیان وادی سون اذیت میں مبتلاء ہیں حکومتی دعوؤں کے برعکس پاکستان کلین اینڈ گرین مہم تحصیل نوشہرہ میں شروع نہ ہو سکی تحصیل نوشہرہ کا وادی سون کو سر سبز و صاف بنانے کا مشن صرف فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گیا ہے تحصیل نوشہرہ میں صحت کی ناقص صورتحال اور سہولیات کے عدم فقدان سے زیادہ تر لوگ ہیپاٹائیٹس جیسے موذی مرض میں مبتلاہیں شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور گندگی انتظامی دعوؤں کو منہ چڑا رہے ہیں صفائی کی بہتر صورتحال نہ ہونے سے مچھروں نے بھی شہریوں کی نیندیں حرام کی ہوئیں ہیں یہاں کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سے گندگی کے ڈھیر تلف کرائے جائیں۔