ہفتہ، 21 ستمبر، 2019

ڈی پی ایس نورپور کا مقصد معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) چیئرمین قائمہ کمیٹی امور خارجہ ملک احسان اللہ ٹوانہ نے کہا ہے کہ میں نے بطور ضلع ناظم خوشاب ڈی پی ایس نورپوتھل کا آغاز ریسٹ ہاوس کی عمارت میں شروع کرایا تھا لیکن بعد میں آنے والوں نے نہ جانے کیوں آگے نہیں بڑھا یا۔ ڈی پی ایس کے قیام کا مقصد معیاری تعلیم کو سستے داموں فراہم کرنا ہے کیونکہ یہ ایک غیرمنافع بخش آرگنائزر ہے ۔ ڈی پی ایس نورپورتھل کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ میں ڈپٹی کمشنر خوشاب کا انتہائی ممنون ہوں جنہوں نے ڈی پی ایس جوہرآباد کی جو بچت تھی اس میں سے اور اپنے طور فنڈاکٹھا کرکے نور پور تھل کے لیے خطیر رقم فراہم کی ۔ احسان اللہ ٹوانہ نے ماضی کی حکومتوں کرپشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور وزیراعظم عمران خان کے وژن اور کشمیر پالیسی کو سراہتے ہوئے اسے ملک و قوم کے بہتر مستقبل کی نوید قرار دیا۔ قبل 
ازیں تقریب سےڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں، اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل چوہدری محمد جعفرگجر اور دیگرنے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی میدان میں بہتری لانے سے دورجدید کے چیلنجز سے نمٹا جاسکتاہے دورافتادہ علاقوں میں تعلیمی میدان میں بہترین سہولیات فراہم ہونے سے طلباء 
کومستفید کیاجاسکتاہے جس سے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہونے میں مددملے گی ۔انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول نورپورتھل کیمپس کی تعمیر کیلئے ابتدائی طورپر دورکروڑ روپے فنڈ ز ریلیز ہوچکے ہیں بہترین اور میعاری سہولیات کی فراہمی سے طلباء کو تعلیمی میدان میں بہترین سہولیات میسرآسکیں گی اہلیان تحصیل نورپورتھل میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے خوشی ہے کہ ہر سال تعلیمی میدان میں تحصیل نورپورتھل سے تعلق رکھنے والے طلباء بہترین اور نمایاں پوزیشنز حاصل کرتے چلے آرہے ہیں ڈی پی ایس بلڈنگ کی تکمیل سے غرباء کے بچے بھی تعلیم حاصل کرپائیں گے جوکہ ان کے والدین کی خواہش رہی ہے تقریب میں اے ڈی سی جی نادیہ شفیق،ملک نواز، ملک مجاہد حسی بگھور، ملک غلام عباس بگھور، غلام جعفر بگھور، سیکرٹری بار ابرارحسین پہوڑ ایڈووکیٹ، ڈی ایس پی مہر جاوید اقبال سمیت دیگر سیاسی شخصیات و انتظامی افسران بھی کثیرتعدادمیں موجودتھے۔