جمعہ، 6 ستمبر، 2019

جوہرآباد میں گندگی و غلاظت کے ڈھیر

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلع خوشاب کے معروف سوشل ایکٹیوسٹ عمیر اظہر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر جوہر آباد گندگی اورغلاظت کی زد،میں شہربھرکےمختلف علاقے اور ملحقہ کالونیاں کلین اینڈگرین مہم سےکوسوں دور،صرف بائی پاس سےمیلہ گراؤنڈکی طرف لنک روڈ پرپولی ٹیکنکل کالج،گورنمنٹ گرلزمڈل سکول آہیرپوراورنرسنگ سکول کی بیک سائیڈپہ زائدالمیاد ادویات بوتلیں سرنجیں شاپرزسمیت گندگی اورغلاظت کےانبار،یہ ساری چیزیں کہاں سےکس نےاورکیوں یہاں پھینکی ہیں سنجیدہ اور شہری حلقےحیران کیونکہ سرکاری زائدالمیاد ادویات اوردیگر اشیاء کوتلف کرنےکےلیےایک باقاعدہ سسٹم موجودہے،کوڑےکولگی آگ سےماحولیاتی آلودگی میں اضافےکے علاوہ گردونواح میں تعلیمی اداروں میں موجودطلباءطالبات اورسٹاف میں مختلف بیماروں کےپھیلنے کاخدشہ ہے شہربھرکےعوامی سماجی سیاسی اورسنجیدہ حلقوں نےارباب اختیار سے فوری کاروائی کامطالبہ
 کیاہے پی ٹی آئی جوہرآباد کے سابق سٹی صدر چوہدری عامر نے اس بارے اپنے تبصرے میں کہا کہ یہاں سڑک بہت نیچے چلی گئی تھی یہاں کچرا اس نیت سے پھینکا جا رھا ھے کے سڑک کا لیول اونچا ھوجانے کے بعد اس کے اوپر صاف مٹی کی بھارتی ڈال کر راستہ ھموار کردیا جائے۔بہت سی جگہوں پر پہلے اس طرح کیا جاچکا ھےجبکہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق کونسلر ملک افضال اعوان نے چودھری عامر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ خدا کا خوف کریں کیوں لوگوں کو بے وقوف بناتے ہو۔ایک اور صارف عبدالغنی ملک نے اپنے تبصرے میں کہا کہ واہ کیا پلان ہے سڑک کا لیول ہوتے ہوتےیعنی دوتین سال گندگی برداشت کرنا پڑے گی اور بیماریوں کا لیول اوپر چلا جائے گا۔