بدھ، 4 ستمبر، 2019

ایک بدنام شخص سپورٹس سٹیڈیم کی جگہ پر قبضہ کررہا ہے

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ ہاکی اسٹیڈیم خوشاب سے ملحقہ جگہ پر حکم امتناعی کے باوجودایک "بدنام شخص" قبضہ کرکے ایک نجی ٹرنسپورٹ کمپنی کا اڈا تعمیر کرنا چاہتا ہے ۔ان خیالا ت اظہار انہوں نے مختلف شہری تنظیموں کے نمائندگان کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پرایک پریس کانفرنس سے خطاب

 کرتے ہوئے کیا ۔ سابق صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کے عدالت سے جاری کردہ حکم امتناعی کے باوجودبا اثر افراد کی جانب سے ناجائز قبضہ اور تعمیرات کرنے کو روکا جائے ورنہ بعد از نماز جمعہ پرانا چوک سے احتجا جی ریلی نکالی جائے گی ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے سابق صوبائی وزیر نے مبینہ قبضہ کرنے والی  براہ راست کسی طاقت ور شخصیت کا نام لینے سے گریز کیا ۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر کی جانب سے ایک پریس ریلیز بھی جاری کی گئی۔ یاد رہے کہ ماضی میں مسلم لیگ ن کے دور حکومت کے دوران انکے سیاسی مخالفین کی جانب سے ملک آصف بھا پر بھی بطور صوبائی وزیر اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف ناجائز مقدمات درج کرانے ، ایک ٹرانسپورٹ کمپنی سے وابستہ افراد کی پشت پناہی کرنے اور ناجائز قبضوں کے الزامات لگتے رہے ہیں ۔