NA 93 لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
NA 93 لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 22 ستمبر، 2019

سابقہ حکمرانوں کی کرپشن کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) رکن قومی اسمبلی ملک عمر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں کرپشن کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہےلیکن عمران خان کی انقلابی پالیسیوں کے بتدریج نتائج سامنے آ نا شروع ہورے ہیں۔ ایم این اے ہاوس جوہرآباد میں حلقہ کے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے انہون نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں نے اپنی تمام توانائیاں ذاتی مفادات اٹھانے پر مرکوز کئے رکھیں اور اُن کی خود غرضانہ پالیسیوں کا خمیازہ پاکستان کے غریب عوام بھگت رہے ہیں۔ عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک و قوم کو معاشی و اقتصادی بحرانوں سے نکالنے اور عوام کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے اور اُن کی انقلابی پالیسیوں کے بتدریج نتائج سامنے آ رہے ہیں۔۔

اتوار، 1 ستمبر، 2019

عوام کی خدمت ہی ہماری پہچان ہے، عمر اسلم اعوان

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) رکن قومی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی ملک عمر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ سابق نام نہاد تجربہ کار حکمران بھاری قرضو کی صورت میں ملک اور معیشت کی راہ میں بارودی سرنگیں بچھا کر گئے یہ اقتدار کی باریاں لینے والی پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے ادوار کے ہیں لیکن اپوزیشن منفی پراپیگنڈے کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی،وزیر اعظم عمران خان ہرگز مایوس نہیں اور انشا اللہ پاکستان کے بد خواہوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے کھٹوائی سے نوشہرہ روڈ کا معائنہ کیا الحمدللہ کام تسلی بخش ہو رہا ہے انشااللہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق دسمبر تک روڈ مکمل ہو جاۓ گا علاقہ.کے لوگوں کا یہ دیرینہ خواب تھا۔اس پر کام شروع ہو چکا ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے اور ترقیاتی عمل تیزکرنے کے لئے کوشاں ہے۔۔ملک عمر اسلم اعوان نے مزید کہا کہ وہیر سے ہائی سکول اور مہرہ تک سڑک دینے کا وعدہ پورا کردیا ہے اور ترقی کا سفر انشااللہ جاری رہے گا عوام کی خدمت ہی ہماری پہچان ہے۔