ch abdul manan لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
ch abdul manan لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 16 ستمبر، 2019

عالمی برادری بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) رکن قومی اسمبلی ملک عمر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی انتہا پسند حکمران مقبوضہ کشمیر کی فکر چھوڑ کر اب سارے بھارت کی فکر کریں جو بھارتی حکومت کی انتہا پسند سوچ کی وجہ سے ٹکڑے ٹکڑے ہونے جارہا ہے۔پوری دنیا کے مسلمانوں کی طرح پاکستانی عوام کا بھی دل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوشاب میں کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری عبدالمنان سابق کونسلر چوہدری شاہد ریحان گوندل' آصف اقبال ڈھڈی' رانا جہانگیر' بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام بھارتی حکمرانوں کے کشمیریوں کے بارے میں ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے متحد ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر پوری پاکستانی قوم کی بقاء ہے بھارت دنیا کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے عالمی برادری بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر ی قوم اپنے لہو سے بے مثال قربانیوں کی داستان رقم کررہی ہے۔

بدھ، 4 ستمبر، 2019

مودی کا سفاک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام)شہری اتحاد کے مرکزی رہنما چوہدری عبدالمنان نے کہا ہے کہ بھارت کا سفاک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ۔مگر اس کے باوجود عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے۔یہ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ عالمی برادری کا کشمیریوں کے ساتھ رویہ متعصبانہ ہے۔اگر اتنا ظلم مسیحیوں اور یہودیوں کے ساتھ ہو رہا ہوتا تو پوری دنیا میں طوفان مچ جانا۔کشمیریوں کا صرف یہی قصور ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔وہ خوشاب میں ڈیرہ چوہدری عطاء اللہ  مرحوم پرسابق کونسلر چوہدری شاہد ریحان گوندل' آصف اقبال ڈھڈی' رانا جہانگیر' رانا منیر احمد ' رانا عمیر' محمد ممتاز جناح ' رائے تصور حسین سے بات چیت کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فسطائیت اور غیر انسانی کرفیو کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔کشمیریوں کی نسل کشی مودی حکومت کو لے ڈوبے گی۔مودی حکومت کی مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تباسب بدلنے کی منصوبہ بندی کامیاب نہیںہو گی۔کسی کشمیری کو یہ شک نہیں ہونا چاہئے کہ کشمیر  پاکستان عزم میں کوئی لغزش آئے گی۔