pmln لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
pmln لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 11 ستمبر، 2019

شہادت امام حسین نے اسلام کو زندہ جاوید کردیا

Image may contain: 1 person, smiling, suit
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن جوہرآباد سٹی کے صدر ملک منیر طاہر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شہادت اہل بیت نے اسلام کو زندہ و جاوید کیا اور ایثار و قربانی کا جو جذبہ سامنے آیا وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہونا چاہیے اور حضرت امام حسین اور ان کے اہل بیت نے جس طرح اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جانیں قربان کیں وہ تاریخ میں سب سے بڑی قربانی ہے اانہوں نے کہاکہ ایثار اور قربانی کا صدیوں پہلے یہ درس آج ہم بھول چکے ہیں ہمیں کسی صورت میں یہ سبق نہیں بھولنا چاہیے موجودہ حالات میں ملک عزیز پاکستان کے ہر شہری سے اس کے حصہ کی قربانی مانگتا ہے اور ہمیں ہر صورت میں یہ قربانی دیکر ملک کو عظیم سے عظیم بناناہے ۔

منگل، 3 ستمبر، 2019

حکومتی پالیسیوں سے معیشت تباہ، عوام بد حال ہورہے ہیں، غلام حسین شاہد

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام )مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو کسی این آر اور کی ضرورت نہیں ہے بلکہ موجودہ نااہل حکومت اپنے لیے این آر او کی طلب گار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوشاب میں مقامی صحافیوں سے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو کو انکی رہائش گاہ خوشاب پر انہیں حج کی سعادت حاصل کرنیکی مبارکبا د کے لیے آمد کےموقع پر کیا ۔ اس موقع پر حاجی ملک محمد فیاض نایچ بھی موجود تھے۔ غلام حسین شاہد نے کہا کہ نااہلوں کی ناقص حکومتی پالیسیوں سے معیشت تباہ، عوام بیروزگارہورہے ہیں۔یہ جھوٹے حکمران قوم کو سہانے خواب دکھاکر ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل چکے ہیں، نااہل و نالائق حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت تباہ اور عوام بیروزگار ہوگئے ہیں حکومتی اقدامات کے باعث تاجر برادری سمیت ہر طبقہ پریشانی کا شکار ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو کسی این آر اور کی ضرورت نہیں ہے،بیساکھیوں کے سہارے اقتدار میں آنیوالے عمران خان کے پاس ملکی ترقی و خوشحالی کا کوئی ویژن نہیں ہے، عوام ناکام حکومتی پالیسیوں سے تنگ آکر جلد سڑکوں پر ہونگے حکومت نے با اثر لوگوں کے ذمہ کھربوں روپے ایک آرڈیننس کے ذریعے معاف کر کے پاکستان کے غریب اور پسے ہوئے طبقے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت ختم کردی گئی ہے اور محکمہ صحت کو سیاسی اکھاڑہ بنا کر رکھ دیا گیا ہے ۔

پیر، 2 ستمبر، 2019

عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لایا، کیپٹن(ر) صفدر

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت تبدیلی نہیں بلکہ تباہی لائی لائی ہے حکومت جمہوریت اور قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔ حکومت کی بدترین ناکامیوں کی بناء پر میثاقِ پاکستان وقت کی ضرورت ہے۔ ن لیگ ملک بھر کی عوام میں مقبول پارٹی ہے اس پارٹی کے خلاف سازشوں کا بیج بونے والے ناکام رہیں گے۔ وہ اپنے دورہ خوشاب دورانِ تنظیم الاعوان پاکستان کے مرکزی راہنما سابق ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان سے ملاقات کے موقع پر وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر سابق ایم این اے انجم عقیل، سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان اور ن لیگ یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر ملک سعد بشیر اعوان سبھی موجود تھے۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ ضلع خوشاب ن لیگ کے متوالوں کا مضبوط قلعہ ہے اور میاں محمد نواز شریف کے دل عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں وہ کوٹ لکھپت جیل میں بھی غریب عوام کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں کیونکہ موجودہ نااہل قیادت نے غریب عوام سے دو وقت کی روزی، روٹی چھین لی ہے۔ بعد ازاں کیپٹن صفدر کے ہمراہ ملک شاکر بشیر اعوان و دیگر راہنمائوں نے نواب آف کالا باغ ، نواب اسد خان مرحوم کی رہائش گاہ جا کر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دُعا کی۔

جمعرات، 29 اگست، 2019

رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات کیس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام    
رانا ثناء اللہ کا جیل سے خط ،جج کی تبدیلی سمیت پوری کہانی بیان کر دی
رانا ثناء اللہ صدر مسلم لیگ ن پنجاب
میں کس حال میں ہوں

مجھے منشیات کے کیس میں ایک سازش کے تحت گرفتار کیا کیا گیا ہے جس کی سزا موت ہے اور یہ سازش چھ مہینے پہلے بنائی گئی تھی کیونکہ میں پارلیمان میں سیاسی حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا تھا . مجھے جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور اس کوٹھری میں رکھا گیا ہے جہاں سزائے موت کے مجرموں کو رکھا جاتا ہے۔ مجھے اپنی فیملی کے علاوہ کسی سے ملنے کی اجازت نہیں ہے. جیل کے افسران معائنے کے لئے آتے ہیں. یہ ایک مشکل وقت ہے مگر یہ وقت بھی گزر جائے گا.

میرے خلاف سازش کب تیار ہوئی ؟

مئی کے مہینے میں مجھے ایک خیر خواہ نے بتایا کہ تمہارے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ، یہ وہ خیر خواہ تھے جو فیصلے کرنے والوں میں شامل تھے.کچھ لوگوں نے مجھے بتایا تھا کہ ایف آئی اے اور نیب کے پاس تمھارے خلاف کوئی ثبو ت نہیں اس لئے ممکن ہے تمھیں سڑک پر کہیں روک لیا جائے گا ، مجھے اس قید کے دوران اس قید کی یاد آتی ہے جب مجھے گرفتار کرکے میری مونچھیں اور بھنویں کاٹ دی گئی تھیں . مجھے ہر وقت تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا .

گرفتاری سے پہلے میں نے ان لوگوں سے پوچھا کہ کیا اب خطرہ ٹل چکا ہے یا باقی ہے، مگر جواب نفی میں تھا اور کہا گیا کہ تمھارا 3 یا چار مرتبہ پیچھا کیا گیا مگر پولیس اسکواڈ کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا گیا، اب ہوسکتا ہے کہ تمہاری سکیورٹی واپس لے لی جائے،یہ بات سچ ثابت ہوئی اور مئی کے آخری ہفتے میں میری سکیورٹی واپس لے لی گئی. پاکستان مسلم لیگ ن میں تفرقے پیدا کئے جارہے تھے، ہمارے کئی ارکان کو خرید کر فارورڈ بلاک بنانے کی کوششیں کی جارہی تھیں . میں نے تمام مشکلات کے باوجود اپنے ساتھ پرائیویٹ سکیورٹی اسکواڈ رکھ لیا کیونکہ مجھ پر مذہبی حوالے سے ایک فتنہ انگیز مہم چلائی گئی تھی .

گرفتاری کے روز کیا ہوا؟

گرفتاری کے روز میں فیصل آباد سے لاہور میں پارٹی کے اجلاس میں جا رہا تھا جب اے این ایف کے اسکواڈ نے بیچ سڑک مجھے روک کر میرے ڈرائیور کو گاڑی سے اتار دیا . اے این ایف نے اہکار نے ڈائیونگ سیٹ سنبھال لی اور مجھے اے این ایف پہنچا دیا گیا .مجھے اور میرے سکیورٹی گارڈز کو وہاں نظربند کردیا گیا اور اگلے دن عدالت میں پیش کیا گیا۔ وہاں مجھے اپنی گاڑی سے ہیروئن کی بازیابی کے الزامات کے بارے میں معلوم ہوا ۔اس سے پہلے مجھے نہ تو اس کے بارے میں بتایا گیا تھا اور نہ ہی کوئی تفتیش کی گئی ہے ۔

الزامات کے ثبوت اور جج کو سماعت سے روکنے کا امکان

میرے سیکورٹی گارڈ ابھی تک جیل میں‌ہیں . میرے بارے میں کہا گیا کہ منشیات برآمدگی کی ویڈیو بھی بنائی گئی ہے تاہم ابھی تک ویڈیو پیش نہیں کی گئی .اگر منشیات بر آمدگی کی ویڈیو ہوتی تو میرا بیان دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کیا جاتا . مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں منشیات کے ایک عالمی نیٹ ورک کا حصہ ہوں لیکن کسی کی گواہی کو شامل نہیں کیا گیا . اے این ایف کے اہلکار ہی اس سارے کیس کے شکایت کنندہ اور گواہ ہیں .امکان ہے کہ اے این ایف کے جج کو بھی مقدمے کی سماعت سے روک دیا جائے گا کیونکہ انہیں شک ہے کہ جج قانونی تقاضے پورے نہ ہونے کی وجہ سے میرے بارے میں‌نرم رویہ اختیار کر سکتا ہے .