khushab police لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
khushab police لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 22 ستمبر، 2019

پولیس عوام دوست رویّہ اپنائے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب رانا شعیب محمود نے کہا ہے کہ پولیس افسران و ملازمین اپنے فرائض کو نہایت ایمانداری اور نیک نیتی سے سرانجام دیں. شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں، میرٹ کی پالیسی کو اپنایا جائے اور پولیس کے سافٹ امیج کو فروغ دینے کے لیے عوام دوست پالیسی اپنائیں.۔وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جوہرآباد میں منعقدہ دربار سے خطاب
 کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر، ریٹائرڈ پولیس ملازمین اور شہداء کی فیملیز کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، آخر میں ڈی پی او خوشاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور انکے حل کے لیے فوری احکامات جاری کئے.۔اس موقع پر ایس پی محترمہ زبیدہ پروین، ڈی ایس پی ایز اور ایس ایچ اوزکے علاوہ ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، لیڈیز فورس اور دفتر پولیس کا سٹاف بھی موجود تھا۔ 

ہفتہ، 21 ستمبر، 2019

مساجد میں پولیس کی کھلی کچہریاں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) عوام میں پولیس کا تشخص بہتر بنانے کے لیے پولیس افسران کی مساجد میں کھلی کچہریاں ۔ڈی ایس پی نورپورتھل سرکل مہر جاوید اقبال نے نورپورتھل مسجد اقصا ء جبکہ ایس ایچ او کٹھہ عنایت اللہ بھچر اور ایس ایچ او خوشاب راجہ ارشد عباس نے بھی نماز جمعہ کے بعد مساجد میں کھلی کچہریاں لگائی اور عوام سے ان کے مسائل سنے۔

جمعرات، 12 ستمبر، 2019

حوالات میں ملزمان پر تشدد برداشت نہیں کیا جائےگا

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رانا شعیب محمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نےدفتر پولیس جوہرآباد میں جملہ ڈی ایس پیز ، جملہ ایس ایچ اوز، انچارج سیکورٹی اور انچارج ٹریفک پولیس کے ساتھ کرائم میٹنگ منعقد کی. ڈی پی او خوشاب نے ضلعی کرائم کی صورتحال کاجائزہ لیا. ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ حوالات میں بند ملزمان پر تشدد اور کرپشن کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے.پولیس کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے عوام دوست رویہ اختیارکریں اور کسی شخص کی عزت نفس کو ہر گز مجروح نہ کریں۔

ہفتہ، 7 ستمبر، 2019

ن لیگ کے سابق وزیرآصف بھا سمیت 32افراد کیخلاف مقدمہ درج


فائل فوٹو
     خوشاب نیوز ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن کے ‏سابق صوبائی وزیر ملک آصف بھاء جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر عبداللہ احمد سمیت 32 افراد کیخلاف محرم الحرام میں دفعہ 144 کیخلاف ورزی کرنے اور ریلی نکال کر روڈ بلاک کرنے کے الزام میں تھانہ خوشاب میں زیر دفعہ 341اور188 کے تحت مقدمہ درج۔ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز آصف بھا کی قیادت میں سپورٹس جمنائزیم پر بااثر 
آصف بھا و دیگر کیخلاف درج ایف آئی آر کا عکس
افراد کی جانب سے مبینہ ناجائز قبضہ کے خلاف ریلی نکالی گئی شرکانے قبضہ کے خلاف مذمت پر مبنی بینر بھی اٹھارکھے تھے۔ایف آئی آر میں سابق صوبائی وزیر ملک آصف بھا ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو،سابق چیرمین ضلعی زکواۃ عشر 
اسے بھی ضرور پڑھیں:اللہ سے دعا کریں میری ٹانگیں محفوظ رہیں
کمیٹی چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ، حاجی حبیب الرحمن صدر انجمن تاجران خوشاب ، اشرف اعوان سابق چیئرمین بلدیہ جوہرآباد،خاور ماچھی اڈا منیجر بندیال ٹرانسپورٹ،محمد قدیر مینجر سکائی ویز خوشاب، محمد عامر خان بلوچ سابق وائس چیئرمین بلدیہ خوشاب اوررضوان بھا وغیرہ شامل ہیں ۔

منگل، 3 ستمبر، 2019

محرم الحرام , امن و امان برقرار رکھنے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رانا شعیب محمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جوہرآباد میں پولیس ملازمین کو محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈیوٹی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی پوری طرح الرٹ ہو کر کریں، مجالس کی ڈیوٹی شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے پہنچیں اور مکمل تلاشی لینے کے بعدہی داخل ہونے دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے، اسکے علاوہ چھت ڈیوٹی والے ملازمین اپنی ڈیوٹی کے دوران پوری طرح الرٹ رہیں۔مزید کہا کہ محرم الحرام کی ڈیوٹی میں ہر گز کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اپنے ساتھ ڈیوٹی دینے والے ولینٹیئرز اور رضاکاروں پر نظر رکھیں کہ وہ صحیح طریقہ سے چیکنگ کر رہے ہیں یا نہیں اور ان کو چیکنگ کے متعلق بریف بھی کرتے رہیں۔

 بریفنگ کے بعد ڈی پی او خوشاب کی زیر قیادت محرم الحرم میں امن و امان اور سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر رکھنے کیلئے خوشاب پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی صاحبان، ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس نے حصہ لیا۔ فلیگ مارچ ڈی پی او خوشاب کی زیرنگرانی ڈسٹرکٹ پولیس لائنزجوہرآباد سے شروع ہو اجوکہ شہر کے مختلف راستوں سے گزرتا ہوا واپس ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جوہرآباد میں اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد خوشاب کی عوام کو یہ باور کروانا ہے کہ محرم الحرام میں خوشاب پولیس ان کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں اور خوشاب پولیس امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔ مزید ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ خوشاب کی عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کوئی بھی مشکوک شخص یا چیز دیکھیں تو فورا 15یا اپنے متعلقہ تھانہ میں اطلاع دیں۔

پیر، 2 ستمبر، 2019

مسافر لٹتے رہے پولیس سوتی رہی

Image result for ‫وادی سون میں ناکہ لگا کر ڈکیتی‬‎
ٖفائل فوٹو
 نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام، ملک فرحان فاروق اعوان)گزشتہ رات وادی سون روڈ نوشہرہ پرنامعلوم نقاب پوش مسلح ڈاکوؤں نے مسافروں کو ناکہ لگا کر لوٹتے رہے جبکہ پٹرولنگ پولیس خالق آباد اور تھانہ صدر جوہر آباد پولیس اپنی نیند پوری کرتی رہی،متاثرین افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ خالق آباد،نوشہرہ کی پہاڑی میں بابا کچھی والا موڑ کے قریب پل جومحکمہ ہائی وے خوشاب کی نااہلی کی وجہ سے کئی ماہ سے ٹوٹ چکی ہیں اور محکمہ ہائی وے ٹس سے مس نہ ہوئے بلکہ روڈ کے درمیان دیوار بنا دی گئی گزشتہ صبح ساڑھے چار بجے سے پانچ بجکر بیس منٹ تک ڈاکوؤں نے ٹوٹی ہوئی پل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے روڈ پر ناکہ لگا کر مسافروں کو لوٹتے رہے جوہر آباد کا رہائشی ثاقب رحمن نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے بڑی تسلی سے متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار دو درجن افراد سے نقدی وغیرہ لیکر فرار ہو گئے اور خواتین کو بھی مارا پیٹا گیا اور بے عزت کیا موقع ملنے پر متاثرہ افراد نے15اور 1124پر کال کی لیکن عوام کے محافظوں نے کال اٹینڈ نہیں کی یاد رہے کہ اس موڑ پر اس سے پہلے بھی درجنوں ڈکیتیوں کی واردات ہو چکی ہے اس ایک موڑ کی نگرانی نہ کر ناخوشاب پولیس کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

اتوار، 1 ستمبر، 2019

وادی سون سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، اعجاز احمد


نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس تھانہ نوشہرہ کی حدود میں جرائم کا خاتمہ اور عوام کو تحفظ کی فراہمی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ محمد اعجاز احمد نے وادی سون پریس کلب نوشہرہ کے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ عوام پولیس کے ساتھ تعاون کر کے پر امن معاشرے کے قیام میں اپنے حصہ کا کردار ادا کریں جرائم اور سماجی برائیوں کا خاتمہ میرا اولین مشن ہے ڈی پی او خوشاب کے احکامات کی روشنی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم جاری ہے عوام بلا خوف وخطرہ مجھ سے معاملات شیئر کر سکتے ہیں انکا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ کیلئے پولیس کے موئژگشت کے نظام کو بڑھا دیا گیا ہے کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی خصوصا نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے روکنا میری اولین ترجیح ہے پولیس کا مقصد دن رات ہر خاص وعام کو تحفظ فراہم کرنا ہے

مسلح افراد نے نوجوان اغوا کرلیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) کدھی کے گائوں کوڑہ میں تین بھائیوں محمد شریف، محمد فیاض اور ربنواز پسران محمد شریف نے ایک نوجوان عنصر کو اغواء کر لیا۔ پولیس نے مغوی عنصر کے والد غلام شبیر کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف زیر دفعہ 365 ت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق محمد عنصر اپنے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ملزمان سوٹوں سے مسلح ہو کر آ گئے اور اُسے زبردستی اٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے

جمعہ، 30 اگست، 2019

سرچ آپریشن، اسلحہ برآمد

Image may contain: 9 people, people standing and people sitting
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رانا شعیب محمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پرمحرم الحرام میں امن و امان کو قائم رکھنے اور سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ڈی ایس پی صدر سرکل فرخ سہیل سندھو کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر جوہرآباد اور سٹی جوہرآباد کا ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے ہمراہ وسطٰی شیر والی اور اس کے مضافات میں کامیاب سرچ آپریشن. سرچ آپریشن کے دوران مختلف گھروں اور مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 1 پمپ ایکشن، 1 رائفل 7 ایم ایم، 1 رائفل 12بور، 1 پسٹل 30 بور اور 1 پسٹل 32 بور اسلحہ ناجائز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

جمعرات، 29 اگست، 2019

بارہ سالہ گھریلو ملازمہ کوزیادتی کا نشانہ بنا کر زہر دیدیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نیو سیٹلائٹ ٹائون جوہرآباد میں جنید نامی ایک نوجوان نے گھریلو ملازمہ 12سالہ بچی  کو نشہ آور دوائی پلا کر جنسی تشدد کا نشانہ بنا دیا اور اپنے جرم کی پردہ پوشی کیلئے اُسے زہر کھلا دی۔ بارہ سالہ علینا کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں کی سر توڑ کوششوں کے بعد متاثرہ بچی کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے اور اب اسکی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے سٹی پولیس جوہرآباد نے علینا کے والد  کی رپورٹ پر ملزم جنید کے خلاف زیر دفعات376 اور 337j ت پ مقدمہ درج کر کے اُسے گرفتار کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق رحمن کالونی کی رہائشی بارہ سالہ بچی نیو سیٹلائٹ ٹائون جوہرآباد میں ایک خاتون شمیم زوجہ حاجی کے ہاں ملازم تھی اور اس کے گھریلو کام کاج کرتی تھی۔ اس دوران شمیم کے بھتیجے جنید نے تنہائی میں اُسے کوئی نشہ آور چیز کھلا دی اور اُسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور زہر دے کر قتل 
کرنے کی کوشش کی۔ 
نوٹ:صحافتی ضابطہ اخلاق کے مطابق جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کی تصویر ، نام یا شناخت شائع نہ کرنا خوشاب نیوز ڈاٹ کام کی پالیسی ہے

بدھ، 28 اگست، 2019

دو خواتین اغوا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )خوشاب اور نواحی علاقوں میں دو خواتین کو اغواء کر لیا گیا' اغواء کی پہلی واردات جھوک بادشاہانوالہ خوشاب میں ہوئی جہاں محمد عمران ' شکیل' شیر باز ' جہان خان اور اُن کے ساتھیوں نے ایک شادی شدہ خاتون سائرہ بشیر کو اغواء کیا۔ خوشاب پولیس نے مغویہ کے والد منیر حسین کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اغواء کی دوسری واردات وسطی شیر والی میں ہوئی جہاں محمد رمضان نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کی معاونت سے محمد افضل کی بیٹی رُخسانہ کو اغواء کیا پولیس نے دونوں وارداتوں کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک مغوی خواتین بازیافت نہیں ہوئیں۔ 

کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4 افراد کیخلاف مقدمہ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام )مقامی پولیس نے دو مکانوں کے مالکان اور اُن کے کرایہ داروں کیخلاف پولیس کو اطلاع دیئے بغیر رہائشی مکانات کرائے پر دینے کے الزام میں پنجاب انفارمیشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق محلہ بادشاہانوالہ کے محمد عرفان نے اپنا مکان عمر عباس کو جبکہ محلہ حسین آباد خوشاب کے عمر دراز نے اپنا مکان تصور عباس کو کرایہ پر دے رکھا تھا اور پولیس کے پاس اندراج نہیں کرایا تھا۔