منگل، 3 ستمبر، 2019

محرم الحرام , امن و امان برقرار رکھنے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رانا شعیب محمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جوہرآباد میں پولیس ملازمین کو محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈیوٹی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی پوری طرح الرٹ ہو کر کریں، مجالس کی ڈیوٹی شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے پہنچیں اور مکمل تلاشی لینے کے بعدہی داخل ہونے دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے، اسکے علاوہ چھت ڈیوٹی والے ملازمین اپنی ڈیوٹی کے دوران پوری طرح الرٹ رہیں۔مزید کہا کہ محرم الحرام کی ڈیوٹی میں ہر گز کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اپنے ساتھ ڈیوٹی دینے والے ولینٹیئرز اور رضاکاروں پر نظر رکھیں کہ وہ صحیح طریقہ سے چیکنگ کر رہے ہیں یا نہیں اور ان کو چیکنگ کے متعلق بریف بھی کرتے رہیں۔

 بریفنگ کے بعد ڈی پی او خوشاب کی زیر قیادت محرم الحرم میں امن و امان اور سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر رکھنے کیلئے خوشاب پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی صاحبان، ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس نے حصہ لیا۔ فلیگ مارچ ڈی پی او خوشاب کی زیرنگرانی ڈسٹرکٹ پولیس لائنزجوہرآباد سے شروع ہو اجوکہ شہر کے مختلف راستوں سے گزرتا ہوا واپس ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جوہرآباد میں اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد خوشاب کی عوام کو یہ باور کروانا ہے کہ محرم الحرام میں خوشاب پولیس ان کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں اور خوشاب پولیس امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔ مزید ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ خوشاب کی عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کوئی بھی مشکوک شخص یا چیز دیکھیں تو فورا 15یا اپنے متعلقہ تھانہ میں اطلاع دیں۔