جمعہ، 29 مئی، 2020

نوشہرہ وادی سون کی خبریں


ملک فرحان فاروق اعوان سے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عید کے دوسرے دن مہنگائی کاجن بوتل سے باہر نکل آیا پولٹری مافیا لوٹ مار کا بازار سرگرم کرکے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں اڑا دیںشہری اشیائے روزمرہ باالخصوص مرغی کا گوشت کی قیمت میں ہوشربااضافہ 360سے500روپے فی کلو فروخت ہونے سے شہری پریشان دکھائی دئیے اور گوشت سے مختلف ڈشز بنانے سے محروم ہوگئے دوسری طرف غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کے مالکان نے پیٹرول95سے100روپے فی لیٹر فروخت کرکے خریداروں کو لوٹا گاہکوں کے تکرار پر خودساختہ مہنگائی کرنے والے دوکانداروں نے کہا کہ ماہ رمضان میں ہم پرجو جرمانے عائد ہوئے اسکی کسر نکالی جارہی ہے صارفین ملک اللہ داد ملک گل خان اور دیگر نے متعلقہ انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیر وتفریح کی غرض سے وادی سون کے مختلف سیاحتی مقامات کنہٹی باغ،جھیل کھبیکی،اوچھالی،چشمہ بابا سلطان مہندی دربار پردیگر علاقوں سے آئے ہوئے نوجوانوں کا ہجوم امڈ آیاہر سال کی طرح امسال بھی کورونا وائرس کی پرواہ کئے بغیر پاکستان کے مختلف اضلاع سے سیاح وادی سون کے سیاحتی مقامات پر لطف اندوز ہوتے رہے تین روز تک مذکورہ مقامات پر تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے عید سے دو روز قبل ہدایات جاری کی گئیں تھی کہ کورونا خدشات کے پیش نظر سیاحتی مقامات پر داخلہ بند کردیا گیا ہے مگر اس ہدایت پر کسی نے عمل نہیں کیا اور سماجی فاصلے کی دھجیاں بکھیر دی گئیںاس دوران منچلے نوجوانوں کے آپس میں موٹرسائیکل ٹکرانے سے معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122نے فوری امداد کے بعد فارغ کردیا یادرہے کہ کنہٹی باغ کے گہرے چشموں میںنہاتے ہوئے کئی نوجوان ڈوب کر موت کی وادی میں پہنچ چکے ہیں اس کے باوجود بھی نوجوان ان چشموں پر غوطے لگا رہیں۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )نواحی قصبہ اوچھالی لاری اڈہ اور اس کے ملحقہ علاقہ جات میں گندگی کے ڈھیر مکینوں کے لئے  مشکلات کا سبب بن گئے تعفن بد بو سے بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے لاری اڈہ اوچھالی بینک چوک مین بازار اور قبرستان کے نزدیک اس علاقہ میں گندگی کی وجہ سے یہاں کے مقیم پریشان حال کا گزرنا محال ہوگیا ہے گندگی کے ڈھیر سیوریج اور صفائی کا نظام درہم برہم سے تنگ علاقہ مکینوں حافظ حسن ملک ممتاز لال بیگ محمد عزیز تنویر احمد خان محمد اقبال و دیگر نے متعلقہ حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کے علاقہ سے گندگی کے ڈھیروں کو تلف کرنے کے اقدامات کئے جائیں ورنہ یہاں کے مکین موذی امراض میں مبتلا ہو جائیں گے۔