خوشاب نیوز ڈاٹ کام) خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) خوشاب نادیہ شفیق کی زیر صدارت ڈی سی کانفرنس روم میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی برائے ڈینگی تدارک کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر امان اللہ قاضی،ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف ،ایم ایس ڈاکٹرآصف محمود قاضی، سی ای او ایجوکیشن میاں محمد اسماعیل،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر امتیاز احمد مانگٹ، ڈاکٹراورنگزیب،ڈاکٹرصائمہ اکرام،ڈی ڈی اوزہیلتھ، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان،میڈیکل انٹامالوجسٹ ضیاء الرحمٰن،ہیلتھ اینڈ نیو ٹریشن آفیسر عمر شہزاد،ہیلتھ اتھارٹی کے دیگر افسران کے علاوہ فشریز،ماحولیات وغیرہ کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول کا یہ چوتھا اجلاس ہے اْنہوں نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت کی روشنی میں تمام ٹیمیں ڈینگی کے خلاف سر گرمیوں میں بھر پور حصہ لے رہی ہیں ڈینگی کے ضمن میں استعمال ہونے والے تمام آلات فنگشنل ہیں۔میڈیکل انٹا مالوجسٹ ضیاء الرحمٰن نے ٹیموں کی کارکردگی کے ضمن میں تفصیل سے بریفنگ دی۔صدر اجلاس نے ہیلتھ اتھارٹی کوہاٹ سپاٹ کی مکمل کوریج کرنے، ڈینگی وائرس رپورٹ پر فوری ریسپانس دینے،ڈی وی آر پینڈنگ نہ کرنے اور دیگر محکمہ جات کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی سرگرمیوں کی رپورٹ اپ لوڈ کرنے،خانہ بدوش اور مائینز ایریاز کو بھی ڈینگی سرویلینس میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔
موضوعات
آمدو رفت
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
پرانی خبریں
Tags
Database (Disable)
Recent
Follow us on Twitter
Recent
Comments
Contact us
Random Posts
Most Viewed
-
اس کے نام کی پورے پاکستان میں زبردست دھوم ہی نہیں تھی بلکہ غیر ملکی ذرائع ابلاغ بھی ایک عرصہ تک اس شخص سے متعلق سنسنی غیر معاملات نشر...
-
نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام )پہلا کا شف شاہ تھو بی والی بال ٹورنامنٹ موضع پیل میں ہوا جس میں ضلع خوشاب چکوال کی ٹیمو ں ن...
-
محمد خان ڈھرنالیہ ۔۔۔ تحریر و تحقیق محمد علی اسد بھٹی محمد خان آف ڈھرنال کچھ عرصہ امن سے گزر گیا محمد خان دنگے فساد سے دور پر س...
منگل، 27 اگست، 2019
ہفتہ، 3 اگست، 2019
کوالٹی ایجوکیشن کے لیے تحصیل پبلک سکول نورپور تھل کا قیام لایا جائےگا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) رکن قومی اسمبلی ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ نے کہا ہے کہ ہم نے تحصیل نورپورتھل میں کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری کے لیےتحصیل پبلک سکول نورپورتھل کاقیام عمل میں لانا تھا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نےےتحصیل پبلک سکول نورپورتھل کی عمارت کے لیے مجوزہ جگہ کے خصوصی دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایس نورپورتھل کی عمارت کی تعمیر سمیت اس ادارے کے دیگر مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں گے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد جعفر گجر نے ممبرقومی اسمبلی ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ کو بریفنگ دیتے ہوۓ بتایا کہ سکول ھذا کی عمارت سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے تخمینہ لاگت تقریباً دوکروڑ روپے ہے۔ انہوں نے بتایاکہ سکول کے لیے اکیس کنال اراضی مختص کردی گئی ہے۔ انشاءاللہ ادارہ ہذا کو علاقہ تھل کا ایک مثالی ادارہ بنایا جاۓ گا۔ ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ نے ڈی پی ایس نورپورتھل کی عمارت کی تعمیر سمیت دیگر جملہ مسائل سکول ھذا کے حل کی بھرپور یقینی دہانی کرائی۔ نورپورتھل کی معروف سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ ایم این اے ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ کے پبلک فورم انچارج ملک غضنفر وڈھل بھی اس موقع موجود تھے۔
خالص اشیا کی فروخت سے کاروبار میں برکت ہوتی ہے ، امیر حیدر سنگھا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سابق چیئرمین ضلع کونسل خوشاب ملک امیر حیدر سنگھا نے کالج روڈ جوہرآباد میں ''داتا چکن شاپ کا'افتتاح کیا اس موقع پر شہری اتحاد کے مرکزی راہنما حاجی فخر حسین اعوان' صدر مرکزی انجمن تاجران جوہرآباد عثمان جنجوعہ' جنرل سیکرٹری رانا سلیم الرحمن' ملک خوشنود علی' ملک قیصر مدھوال' فیاض زرگر سمیت معززین شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین ضلع کونسل خوشاب ملک امیر حیدر سنگھا نے کہا کہ عوام کو خالص کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت سے جہاں کاروبار میں اللہ تعالی کیجانب سے برکت ہوتی وہاں انسان رزق سے مطمئن ہونے کیساتھ ساتھ خوشحالی کی طرف سے تیزی سے گامزن ہوتا ہے۔ اس موقع پر داتا چکن شاپ کے مالک رانا محمد تنویر نے کہا کہ عوام کو معیاری کھانے کی اشیاء کی فراہمی ہمارا سلوگن ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ افتتاح کے فوری بعد ہی عوام کی طرف سے ملنے والی پذیرائی ہمارے اچھے معیار کی علامت ہے۔
اندھے قتلوں کا سراغ مل گیا ، ملزمان گرفتار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پخوشاب پولیس نے قتل اور ڈکیتی کی دو اندھی وارداتوں کا سراغ لگا کر دونوں وارداتوں میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے لیا۔ یہ انکشاف ڈی پی او خوشاب رانا شعیب محمود نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ قتل کی پہلی واردات محلہ علی پورہ میں ہوئی تھی جہاں ایک شادی شدہ خاتون مسماة ماریہ کی نعش اُس کے گھر کے واش روم سے ملی تھی۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا تھا۔ جبکہ قتل اور ڈکیتی کی سنگین واردات راولپنڈی روڈ پر شوالہ کے قریب ہوئی تھی جس میں نامعلوم ڈاکو نے ٹرالر نہ روکنے پر ٹرالر کے ڈرائیور عبدالجبار ولد عبدالغفار چھینہ ساکن منکیرہ کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ دونوں وارداتوں کے ملزمان کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بنی ہوئی تھی۔ ڈی پی او خوشاب نے ان دونوں وارداتوں کا سراغ لگانے کیلئے ڈی ایس پی صدر فرخ سہیل سندھو کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ خوشاب انسپکٹر راجہ ارشد عباس اور تفتیشی افسران سب انسپکٹر راجہ ظفر عباس اور سب انسپکٹر عبدالرحیم پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے شبانہ روز جدوجہد کے بعد ان دونوں سنگین وارداتوں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ محلہ علی پورہ میں قتل ہونیوالی خاتون ماریہ کا قاتل اُس کا شوہر وقار احمد نکلا ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے ماریہ کو گھریلو ناچاقی کی بنا پر قتل کیا ہے۔ شوالہ کے قریب ڈکیتی کی مبینہ واردات کے دوران ڈرائیور عبدالجبار کا قاتل اُس کے ٹرک کا کنڈیکٹر عزیز اﷲ ولد محمد اسلم بلوچ ساکن منکیرہ نکلا۔ عزیز اﷲ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اُسے شبہ تھا کہ عزیز اﷲ نے اس کی اہلیہ کیساتھ ناجائز تعلقات استوار کررکھے ہیں۔ اس بنا پر اُسے چھریاں مار کر قتل کیا اور قتل کی سنگین واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
-خوشاب آمد پر مریم نواز کا فقید المثال استقبال کیا جایگا، ملک منیر طاہر

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن جوہرآباد سٹی کے صدرملک منیر طاہر اعوان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب پاکستان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے اور انشاء اﷲ چار اگست کو محترمہ مریم نواز شریف کی خوشاب آمد پر اُن کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا اور ضلع خوشاب کے غیور عوام ثابت کر دیں گے کہ حکومتی پروپیگنڈہ اور انتقامی پالیسیوں کے باوجود ضلع خوشاب کے عوام مسلم لیگ ن کیساتھ ہیں اور اس کے قائدین پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔ محترمہ مریم نواز شریف کی آمد کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کےکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محترمہ مریم نواز عوام کا درد محسوس کرتے ہوئے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کا راستہ روکنے کیلئے میدانِ عمل میں ہے اور ملک کے گوش و کنار میں اُن کا فقید المثال استقبال کیا جا رہاہے۔ جو پاکستان مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام دشمن پالیسیاں کے ذریعے غریب عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبونے والوں کو عوام معاف نہیں کرینگے اور وہ وقت دور نہیں جب حکومتی پالیسیوں کے ڈسے ہوئے عوام حکمرانوں سے اپنی محرومیوں کا انتقام لیں گے۔انہوں نے بتایا کہ آج شام کو مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام محترمہ مریم نواز کی آمد کے حوالے سے جوہرآباد میں ایک عظیم الشان ریلی بھی نکالی جائے گی۔
-
اانکم ٹیکس ریٹرن کی تربیتی ورکشاپ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول خوشاب میں ایف بی آرسے متعلقہ انکم ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی -تربیتی ورکشاپ کا اہتمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ریاض احمد سوہی نے کیا -جو اس ورکشاپ کے مہمان خصوصی بھی تھے-تربیتی ورکشاپ میں ضلع کے تمام میل اور فی میل سیکنڈری اور ہائر سکینڈری سکولوں کے سربراہان اور ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو آفیسرخالد معاذ نے شرکت کی -ان لینڈ ریونیو آفسیر خالد معاذنے ورکشاپ کے شرکاء کو بذریعہ ملٹی میڈیا انکم ٹیکس ریٹرن کے طریقہ کار سے مکمل آگاہی دی -خالد معاذ نے شرکاء ورکشاپ کی تمام سوالات کے جوابات دیئے،طریقہ کار کی وضاحت کی اور انہیں مطمئن کیا -ریاض احمد سوہی نے خطاب کرتے ہوئے کہ انکم ٹیکس فائل ریٹرن کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے اسلیے تمام آفیسرز،اساتذہ جو اس انکم ٹیکس کے دائرہ کار میں آتے ہیں وہ اس ذمہ داری کو پورا کریں -بعد ازاں ریاض احمد سوہی نے ورکشاپ میں تمام ہیڈ ماسٹر صاحبان ہے کہا کہ ماہ اگست ہمارے ملک کی تاریخ میں خا ص اہمیت کا حامل ہے -اسلیے طلباء طالبات کو 14 اگست کے حوالے سے اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور 14 اگست یوم آزادی سے بھر پور روشناس کرائیں -انہوں نے درختوں کی اہمیت پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی اور مون سون شجر کاری میں بڑھ چٹر ھ کر حصہ لینے کی تلقین کی -۔ -
جمعہ، 2 اگست، 2019
ٹی ایچ کیو نور پور تھل میں سہولتیں پوری کی جائیں گی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی و چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ ملک احسان اللہ ٹوانہ نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نور پور تھل میں فراہمی سہولیات کےلیے ایم ایس سول ہسپتال سے تجاویز طلب کی گئی ہیں جن پر عمل در آمد کرواتے ہوئے ہسپتال میں مریضوں کی سہولیات کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے دورہ نور پور تھل کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحصیل نور پور تھل کے ملحقہ 22دیہات کی عوام کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر امیر عمر سے تجاویز طلب کی گئی ہیں جن پر فی الفور عمل در آمد کر کے ہسپتال میں سہولیات کو مزید بہتر بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا مشن ہی عوام کو ان ی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا ۔
-
4اگست کو مریم نواز کا جلسہ ہر صورت ہوگا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) رکن پنجاب اسمبلی و رہنما مسلم لیگ ن ملک وارث کلو نے کہا ہے کہ مریم نواز کے جلسہ خوشاب کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنانے کیلئے علاقہ تھل کے تمام ن لیگی کارکن جلسہ میں شرکت کریں گے نور پور تھل میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نائب صدر مسلم لیگ ن محترمہ مریم نواز اتوار 4اگست کو خوشاب میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گی جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں حلقہ پی پی 84کے تمام ن لیگی کارکنان کل دوپہر 2بجے ایم پی اے سیکرٹریٹ نور پور تھل پہنچیں گے جہاں سے قافلے کی شکل میں خوشاب روانگی ہو گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران میاں نواز شریف اور شہباز شریف پرچاہے جتنے مرضی کیس بنا لیں لیکن کرپشن ثابت نہیں کر سکتے یہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں جنہیں کوئی نہیں نکال سکتاگئیں ۔
-
مریم نواز کو خوشاب میں جلسہ کی اجازت نہ ملی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما محترمہ مریم نواز شریف کے 4اگست کو خوشاب میں جلسہ عام کیلئے ضلعی انتظامیہ خوشاب ریسکیو آفس خوشاب سے ملحقہ گروانڈ میں جلسہ کی اجازت دینے کیلئے رضا مندہو گئی ہے جبکہ نیو لاری خوشاب اور پرانا لاری اڈا میں جلسہ کرنے کی جمع کروائی گئیں درخواستیں ضلعی انتظامیہ نے مسترد کرتے ہوئے نئی جگہ کیلئے درخواست جمع کروانے کے لئے ہدایت کردی ۔
-
یپلز پارٹی کے تمام سینیٹرز نے استعفے دیدیے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے تمام سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد اپنے استعفے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جمع کرا دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد ملکی سیاسی صورتحال میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے تمام سینیٹرز نے اپنے استعفے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جمع کرا دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ اپوزیشن کا ووٹ دینے والے 14 سینیٹرز کو بے نقاب کرنیکا فیصلہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام 21 سینیٹرز نے استعفے میرے حوالے کر دیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نظریاتی پارٹی ہے، ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ہم ہار کر بھی جیت گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سینیٹرز کا موقف ہے کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت ہے۔ ادھر پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان نے بھی استعفوں کی تصدیق کر دی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سارے سینیٹرز نے استعفے اخلاقی طور پر دئیے۔ خفیہ بیلٹ کا فائدہ اٹھا کر ووٹ تبدیل کرائے، پیپلز پارٹی ضرور اس معاملے کی چھان بین کرے گی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ افسوس کی بات ہے کہ جنرل الیکشن کی طرح اس بار بھی ووٹ مسترد کرکے اپوزیشن کو ہرایا گیا۔ یہ عمل وفاق، سینیٹ اور جمہوریت کے لئے خطرناک ہے۔ -
ضلع خوشاب میں پلانٹ فار ڈے منایا گیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پرائم منسٹر آف پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ضلع خوشاب میں ضلعی سطح پر ”پلانٹ فار پاکستان ڈے“کے حوالے سے بڑی تقریب کاانعقاد ایرڈ زرعی یونیورسٹی سب کیمپس خوشاب میں ہوا۔تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبین تھیں۔تقریب میں ادارہ کے ڈائریکٹر،ایڈمنسٹریٹوڈاکٹر محمد کامران،ڈویزنل فارسٹ آفیسر عظیم ظفر،ادارہ کے دیگر افسران و سٹاف اور طالبات موجود
تھیں۔ڈپٹی کمشنر مسرت جبین نے یونیورسٹی کے احاطہ میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری کا افتتاح کیا۔تقریب میں ڈائریکٹر ادارہ،ڈی ایف او اور یونیورسٹی کی طالبات نے بھی پودے لگائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طالبات کوروائتی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ درخت کاری کی جانب راغب کیا جائے اور درختوں کی افادیت پر تفصیل سے آگاہی دی جائے۔ڈائر یکٹر یونیورسٹی ڈاکٹر کامران احمد نے ادارہ ھذا میں سابقہ دور سے اب تک شجر کاری سرگرمیوں پر ڈپٹی کمشنر کو تفصیل بتائی۔انہوں نے زرعی یونیورسٹی کیمپس خوشاب میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو درس وتدریس کے حوالے سے بریفننگ دی اور کیمپس کا معائنہ بھی کرایا۔ڈپٹی کمشنر نے طالبات کی شجر کاری میں دلچسپی اور ان کی سرگرمیوں کو سراہا۔اس موقع پر
ڈائریکٹر ادارہ نے بتایا کہ پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے کیمپس میں 555پودے لگائے جائیں گے بعد ازاں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 50ایم بی میں بھی پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا اس تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خوشاب افتخار احمد بلوچ تھے۔تقریب میں سی ای او ایجوکیشن میاں محمد اسماعیل،ہیڈ مسٹریس سکول،اساتذہ اور سابق چئرمین یو سی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کے احاطہ میں پودا لگا کر مون سو ن شجرکاری کا افتتاح کیا۔سی ای او ایجوکیشن نے بتایا کہ سکول ہذا میں آج کے دن کے حوالے سے 250پودے لگائے جائیں گے۔ نیز پلانٹ فارپاکستان ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں ایک تقریب کا انعقاد ہو ا-تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں تھیں -تقریب میں ڈویژنل فاریسٹ آفیسر عظیم ظفر،سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی میا ں محمد اسماعیل ڈی او سیکنڈری ریاض احمد سوھی،سکول ہیڈ مسٹریس،اساتذہ اور طالبات موجو دتھیں -ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں نے پلانٹ فارپاکستان ڈے،کے حوالے سے سکول میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا -اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں مون سون شجر کاری کا آغاز ہو چکا ہے -انہوں نے کہا کہ شجر کاری کے ذریعے لگائے جانے والے پودوں کو درخت بننے میں ایک عر صہ لگتا ہے -جہا ں ہر سال نئے پودے لگانا ضروری ہیں وہاں درختوں کی حفاظت بھی اتنی ہی اہم ہے -لہذا ہر ادارہ اور ادارے کا ہر فرد درختوں کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کرے تاکہ وطن عزیز درختوں کی دولت سے مالا مال ہو-تقریب میں سی ای او ایجوکیشن میا ں محمد اسماعیل،ڈی او ایجوکیشن سیکنڈری ریاض احمد سوھی،سکول ہیڈ مسٹریس اور طالبات نے بھی پودے لگائے -ڈپٹی کمشنر نے طالبات کو پودے تقسیم کیئے او ر اس مہم کی کامیابی کے لیئے تقریب کے شرکاء نے خصوصی دعا بھی کی -
تھیں۔ڈپٹی کمشنر مسرت جبین نے یونیورسٹی کے احاطہ میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری کا افتتاح کیا۔تقریب میں ڈائریکٹر ادارہ،ڈی ایف او اور یونیورسٹی کی طالبات نے بھی پودے لگائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طالبات کوروائتی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ درخت کاری کی جانب راغب کیا جائے اور درختوں کی افادیت پر تفصیل سے آگاہی دی جائے۔ڈائر یکٹر یونیورسٹی ڈاکٹر کامران احمد نے ادارہ ھذا میں سابقہ دور سے اب تک شجر کاری سرگرمیوں پر ڈپٹی کمشنر کو تفصیل بتائی۔انہوں نے زرعی یونیورسٹی کیمپس خوشاب میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو درس وتدریس کے حوالے سے بریفننگ دی اور کیمپس کا معائنہ بھی کرایا۔ڈپٹی کمشنر نے طالبات کی شجر کاری میں دلچسپی اور ان کی سرگرمیوں کو سراہا۔اس موقع پر
ڈائریکٹر ادارہ نے بتایا کہ پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے کیمپس میں 555پودے لگائے جائیں گے بعد ازاں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 50ایم بی میں بھی پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا اس تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خوشاب افتخار احمد بلوچ تھے۔تقریب میں سی ای او ایجوکیشن میاں محمد اسماعیل،ہیڈ مسٹریس سکول،اساتذہ اور سابق چئرمین یو سی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کے احاطہ میں پودا لگا کر مون سو ن شجرکاری کا افتتاح کیا۔سی ای او ایجوکیشن نے بتایا کہ سکول ہذا میں آج کے دن کے حوالے سے 250پودے لگائے جائیں گے۔ نیز پلانٹ فارپاکستان ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں ایک تقریب کا انعقاد ہو ا-تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں تھیں -تقریب میں ڈویژنل فاریسٹ آفیسر عظیم ظفر،سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی میا ں محمد اسماعیل ڈی او سیکنڈری ریاض احمد سوھی،سکول ہیڈ مسٹریس،اساتذہ اور طالبات موجو دتھیں -ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں نے پلانٹ فارپاکستان ڈے،کے حوالے سے سکول میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا -اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں مون سون شجر کاری کا آغاز ہو چکا ہے -انہوں نے کہا کہ شجر کاری کے ذریعے لگائے جانے والے پودوں کو درخت بننے میں ایک عر صہ لگتا ہے -جہا ں ہر سال نئے پودے لگانا ضروری ہیں وہاں درختوں کی حفاظت بھی اتنی ہی اہم ہے -لہذا ہر ادارہ اور ادارے کا ہر فرد درختوں کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کرے تاکہ وطن عزیز درختوں کی دولت سے مالا مال ہو-تقریب میں سی ای او ایجوکیشن میا ں محمد اسماعیل،ڈی او ایجوکیشن سیکنڈری ریاض احمد سوھی،سکول ہیڈ مسٹریس اور طالبات نے بھی پودے لگائے -ڈپٹی کمشنر نے طالبات کو پودے تقسیم کیئے او ر اس مہم کی کامیابی کے لیئے تقریب کے شرکاء نے خصوصی دعا بھی کی -
سیشن جج خوشاب ، مجسٹریٹ کا ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا دورہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیشن جج خوشاب سجاد حسین سندھڑ نے مجسٹریٹ دفعہ 30خوشاب حسنین احمد انور کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا دورہ کیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل شیخ افضل جاوید، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سرفراز ہارون خان اور جیل ہسپتال کے ڈاکٹر بلال حیدر نے انکا استقبال کیا ،جج صاحبان نے خواتین وارڈ اور نوعمر وارڈ کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مزید سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا، بعد ازاں جیل کچن، ہسپتال اور میڈیکل سٹور کا معائنہ کیا اور اسیران کیلئے بہترین خوراک اور مناسب طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا،معمولی مقدمات میں قید دو افراد عثمان اور میاں محمد کو ذاتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا۔ں
ہفتہ، 15 جولائی، 2017
اب صحت کی سہولیات پسماندہ علاقوں تک میسر ہیں، آصف بھا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ صحت ضلع خوشاب میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ڈاکٹروں‘ پیرا میڈیکل ‘ نرسنگ و دیگر سٹاف کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں ہیلتھ خدمت ایوارڈ کی تقسیم کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا‘ مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی اور ضلع کونسل کی چیئرپرسن محترمہ سمیرا ملک نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی‘ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ‘ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود سمیت محکمہ صحت کے افسران و ملازمین کے علاوہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کے شعبہ امراض چشم کے انچارج ڈاکٹر محمود احمد زبیری‘ ٹی این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر راشد بلال‘ شعبہ کارڈیالوجی کے انچارج ڈاکٹر صابر ملک‘ آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر عمران عزیز‘ ڈاکٹر مختار حسین‘ او ٹی اے ملک سید رسول‘ لیبارٹری ٹیکنیشن محمد قیوم‘ ایکسرے ٹیکنیشن راجہ ربنواز‘ ڈسپنسر سید ظہیر شاہ‘ رانا محی الدین‘ ہیڈ نرس نورین ‘ سٹور کلرک شکیل احمد‘ کلاس فور ملازمین رجب علی‘ امین مسیح اور دیگر سٹاف میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے ہیلتھ سیکٹر میں کی جانیوالی انقلابی تبدیلیاں لائق تحسین ہیں۔ اُن کے جراتمندانہ اقدامات کے نتیجہ میں دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں بھی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز پر میسر ہوئیں۔ سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات بتدریج عوام تک منتقل ہو رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے بہترین کارکردگی کے حامل ملازمین و افسران کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز کی تقسیم انتہائی مستحسن اقدام ہے۔ ضلع کونسل خوشاب کی چیئرپرسن محترمہ سمیرا ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر میں مثبت انقلابی تبدیلیاں رونما کرنے کیساتھ ساتھ دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کی ڈویلپمنٹ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انشاء اﷲ حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں وطن عزیز سے غربت اور پسماندگی مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔ بعد ازاں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ اور ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود نے معزز مہمانانِ گرامی کو یادگار شیلڈ پیش کیں۔
زیادہ بار پڑھی گئی تحاریر
-
فائل فوٹو پرائیویٹ کالج کی طالبات کا مین روڈ پراحتجاج خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پرائیویٹ کالج سلانوالی کی طالبات کا کالج انتظامیہ کے نام...
-
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پرائم منسٹر آف پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ضلع خوشاب میں ضلعی سطح پر ”پلانٹ فار پاکستان ڈے“کے حوالے سے بڑ...
-
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآباد پولیس نے فیصل آباد کے ٹرک ڈرائیور شوکت کیخلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے ۔ قائدآباد...
-
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ تعلیم ضلع خوشاب کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں اور افواجِ پاکستان کیساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے گورنمنٹ ٹیکنیک...
-
فوٹو فائل خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خوشاب اشفاق آحمدگجرنےگزشتہ سال برہان ٹاؤن ٹاؤن جوہرآباد میں اپنے چار بچوں اور...
-
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کے معروف ماہر تعلیم راناعبدالروف نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد کے پرنسپل کا چارج سنبھال لیا ہے...

