منگل، 27 اگست، 2019

ڈینگی تدارک کے اجلاس کا انعقاد

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)   خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) خوشاب نادیہ شفیق کی زیر صدارت ڈی سی کانفرنس روم میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی برائے ڈینگی تدارک کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر امان اللہ قاضی،ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف ،ایم ایس ڈاکٹرآصف محمود قاضی، سی ای او ایجوکیشن میاں محمد اسماعیل،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر امتیاز احمد مانگٹ، ڈاکٹراورنگزیب،ڈاکٹرصائمہ اکرام،ڈی ڈی اوزہیلتھ، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان،میڈیکل انٹامالوجسٹ ضیاء الرحمٰن،ہیلتھ اینڈ نیو ٹریشن آفیسر عمر شہزاد،ہیلتھ اتھارٹی کے دیگر افسران کے علاوہ فشریز،ماحولیات وغیرہ کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول کا یہ چوتھا اجلاس ہے اْنہوں نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت کی روشنی میں تمام ٹیمیں ڈینگی کے خلاف سر گرمیوں میں بھر پور حصہ لے رہی ہیں ڈینگی کے ضمن میں استعمال ہونے والے تمام آلات فنگشنل ہیں۔میڈیکل انٹا مالوجسٹ ضیاء الرحمٰن نے ٹیموں کی کارکردگی کے ضمن میں تفصیل سے بریفنگ دی۔صدر اجلاس نے ہیلتھ اتھارٹی کوہاٹ سپاٹ کی مکمل کوریج کرنے، ڈینگی وائرس رپورٹ پر فوری ریسپانس دینے،ڈی وی آر پینڈنگ نہ کرنے اور دیگر محکمہ جات کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی سرگرمیوں کی رپورٹ اپ لوڈ کرنے،خانہ بدوش اور مائینز ایریاز کو بھی ڈینگی سرویلینس میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔