بدھ، 28 اگست، 2019

گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)   خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تاجروں اور دوکانداروں کو متنبہ کیاہے کہ وہ بنیادی ضرورت کی اشیائے صر ف طے شدہ نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں گے ، -وہ اپنے آفس کے کانفرنس روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کر رہی تھیں اجلاس میں اشیائے خورونوش کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں ،روٹی (100گرام )فی 6 روپے ،نان (120گرام) فی 10 روپے اوردہی 75 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کیا جا سکے گا ،آٹا اورگھی حکومت پنجاب کی پالیسی اور نوٹیفکیشن کے مطابق فروخت ہوگا -ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالشکور کی جانب سے روٹی کی فی قیمت اضافہ کے مطالبہ پر صدر اجلاس نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق روٹی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا -لہذٰافی روٹی چھ روپے کے حساب سے ہی فروخت کی جائے ۔۔