منگل، 27 اگست، 2019

اسرائیل کو مان لیجیے مگر۔۔۔

Image result for asma shirazi
یہ مارچ 2019 کی ایک خوشگوار سہ پہر تھی۔ اسلام آباد کی ایک اہم شخصیت نے چند صحافیوں کو بلا رکھا تھا۔ 26 فروری کو انڈین طیاروں نے 
پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جواباً پاکستانی فضائیہ نے نہ صرف انڈیا کے طیارے گرائے بلکہ ایک عدد پائلٹ کو بھی دبوچ لیا تھا جسے چند گھنٹوں میں ہی ہندوستان کے حوالے بھی کر دیا گیا۔ اس بڑے سے ہال میں بیٹھا ہر شخص بےچینی سے انڈیا اور پاکستان تناؤ کے اسباب، وجوہات، نتائج سے آگاہی چاہتا تھا۔ ایسے میں اس شخصیت نے چونکا دینے والا بیان دیا کہ ہندوستان اسرائیل کے ساتھ مل کر راجستھان کی سرحد پر حملہ کرنا چاہتا تھا جس کا توڑ بروقت انٹیلی جنس کے ذریعے ممکن ہوا اور پاکستان نے دنیا کو آگاہ کر کے انڈیا کو ان ارادوں سے باز رہنے کا اشارہ دیا جس کے باعث یہ خطرہ ٹل گیا۔‘ کمرے میں بیٹھا ہر شخص انہماک سے یہ گفتگو سن رہا تھا۔ سوال جواب کا سیشن شروع ہوا تو سوال پوچھا گیا کہ پاکستان کو اسرائیل کے ساتھ روابط رکھنے میں کیا قباحت ہے جب کہ بہت سے عرب ممالک بشمول ترکی کے اسرائیل کے ساتھ روابط ہیں اور ہم اس سلسلے میں کچھ زیادہ حساس کیوں ہیں؟ جواب میں اس اہم شخصیت نے برجستہ جواب دیا کہ ’دل نہیں مانتا، ہم اسرائیل کو کیسے تسلیم کر سکتے ہیں‘۔ یہ جواب سُن کر بہت سے چہروں پر اطمینان دوڑ گیا۔ ہم اسرائیل کو تسلیم کیوں نہیں کرتے؟ یہ وہ اہم سوال ہے جس کا جواب جذباتی بھی ہے اور تاریخی حیثیت کا حامل بھی۔ پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد بانی مملکت محمد علی جناح ایک سال ہی زندہ رہ پائے۔ زندگی کے آخری 13 مہینوں میں اگر خارجہ پالیسی پر بابائے قوم کی کوئی اہم ہدایات سامنے آئیں تو وہ اسرائیل کے بارے میں تھیں۔ 1947 میں اسرائیل کے بانی ڈیوڈ بن گریون نے قائداعظم کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے سے متعلق ٹیلی گرام بھیجا تو انھوں نے اس کا کوئی جواب نہ دیا۔ ان کے اس رویے سے یہ اخذ کیا گیا کہ پاکستان اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی تعلق قائم نہیں کرنا چاہتا۔ یاد رہے کہ اسرائیل بھی پاکستان کی طرح مذہبی بنیادوں پر وجود میں آیا اور دنیا کی پہلی یہودی ریاست کے نام سے جانا جاتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ اسرائیل پاکستان کو واحد اسلامی جوہریریاست کے بطور اسرائیل کے لیے بڑا خطرہ تصور کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے نیوکلیئر بم کو "اسلامی بم" کے نام سے اسرائیل ہی نے موسوم کیا۔اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ فلسطین پر قبضے اور فلسطینیوں کے حوالے سے پاکستان کے خصوصی جذبات ہیں جن کا خیال پاکستان کی ہر حکومت نے ہمیشہ رکھا ہے۔ رابرٹ فسک اپنی مشہو زمانہ کتاب ’تہذیبوں کی عالمی جنگ‘ میں تحریر کرتے ہیں کہ پاکستان اسرائیل سے مختلف ادوار میں اسلحے کی خریداری کرتا رہا ہے۔ پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری اپنی کتاب ’نیدر ہاک نار اے ڈوو‘ میں پاکستان، ہندوستان تناؤ کے پس منظر میں اسرائیلی وزیر خارجہ سلوون شیلون سے استنبول میں ہونے والی خفیہ ملاقات کے بارے میں تحریر کرتے ہیں کہ پاکستان کو اسرائیل بھارت دفاعی گٹھ جوڑ اور اسرائیل کے جدید ہتھیاروں سے خطرہ تھا۔ دوسری جانب اسرائیل بھی پاکستان کی جدید میزائلوں کی رینج سے خائف تھا۔ پاکستان علاقائی تناظر میں اسرائیل سے رابطے کی اہمیت کو سمجھ رہا تھا جسے برادر اسلامی ملک ترکی نے بھانپا اور خفیہ ملاقات کے لئے موقع اور جگہ فراہم  استنبول میں اسرائیل اور پاکستانی وزرِائے خارجہ کی ملاقات کا انتظام ترکی کی حکومت نے کیا تھا قصوری صاحب لکھتے ہیں کہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے چھوٹتے ہی کہا کہ پاکستان فلسطین سے زیادہ فلسطین کا حامی کیوں ہے۔ وہ اپنی کتاب میں مزید تحریر کرتے ہیں کہ پاکستان اور اسرائیل کے مابین مختلف ادوار میں خفیہ تعلقات رہے ہیں مثلاً جنرل ضیاالحق کے دور میں پاکستان اور اسرائیل کے مابین انٹیلی جنس تعاون قائم رہا۔۔ خصوصاً مجاہدین کی استعداد بڑھانے کے لیے سی آئی اے افغان پائپ لائن تعاون موجود تھا۔ ایران عراق جنگ کے دوران انیس سو اسی سے تراسی تک ایران اسرائیل سے ہتھیار بھی خریدتا رہا ہے۔ بہرحال پاکستان کے لیے اسرائیل سے تعلقات رکھنا اہم ہے یااسرائیل کے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات بنانا۔۔ سوال اتنا سا ہے کہ ملکوں کی خارجہ پالیسیاں مفادات اور نظریات دونوں کے ساتھ وجود میں آتی ہیں۔ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کر کے کیا فائدہ اٹھا سکتا ہے یہ ایک اہم سوال ہے تاہم جن ممالک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات کئی دہائیوں سے قائم ہیں اُن کے ساتھ تعلقات نے پاکستان کو کیا فائدہ دیا؟ مسئلہ کسی بھی اور ملک کا نہیں، مسئلہ ہماری پالیسیوں کا ہے۔ کیا اسرائیل کو تسلیم کر لینے سے ہم برابری کے تعلقات قائم کر سکتے ہیں۔ کیا دنیا کے ڈیڑھ سو سے زائد ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات ہماری تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ کیا آج کوئی ایک بھی ملک کشمیر کے معاملے پر ہمارے موقف کی واضح حمایت کر رہا ہے۔ کیا ہماری تجارت بھارت چھوڑ بنگلہ دیش جتنی بھی ہو سکتی ہے؟ سو غیرضروری بحث سے نکلنے اور عملی سوچ اپنانے کا وقت ہے۔ ہمیں سوچنا ہے کہ ہمارا مفاد کیا ہے اور ہاں نظریات کی قربانی سے مفادات کی سودے بازی جنم لیتی 
ہے۔ سودا لے اور دے کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ سوچیے ہمارے پاس دینے کو کیا ہے؟
بشکریہ بی بی سی اردو

ڈینگی تدارک کے اجلاس کا انعقاد

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)   خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) خوشاب نادیہ شفیق کی زیر صدارت ڈی سی کانفرنس روم میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی برائے ڈینگی تدارک کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر امان اللہ قاضی،ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف ،ایم ایس ڈاکٹرآصف محمود قاضی، سی ای او ایجوکیشن میاں محمد اسماعیل،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر امتیاز احمد مانگٹ، ڈاکٹراورنگزیب،ڈاکٹرصائمہ اکرام،ڈی ڈی اوزہیلتھ، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان،میڈیکل انٹامالوجسٹ ضیاء الرحمٰن،ہیلتھ اینڈ نیو ٹریشن آفیسر عمر شہزاد،ہیلتھ اتھارٹی کے دیگر افسران کے علاوہ فشریز،ماحولیات وغیرہ کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول کا یہ چوتھا اجلاس ہے اْنہوں نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت کی روشنی میں تمام ٹیمیں ڈینگی کے خلاف سر گرمیوں میں بھر پور حصہ لے رہی ہیں ڈینگی کے ضمن میں استعمال ہونے والے تمام آلات فنگشنل ہیں۔میڈیکل انٹا مالوجسٹ ضیاء الرحمٰن نے ٹیموں کی کارکردگی کے ضمن میں تفصیل سے بریفنگ دی۔صدر اجلاس نے ہیلتھ اتھارٹی کوہاٹ سپاٹ کی مکمل کوریج کرنے، ڈینگی وائرس رپورٹ پر فوری ریسپانس دینے،ڈی وی آر پینڈنگ نہ کرنے اور دیگر محکمہ جات کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی سرگرمیوں کی رپورٹ اپ لوڈ کرنے،خانہ بدوش اور مائینز ایریاز کو بھی ڈینگی سرویلینس میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔

ہفتہ، 3 اگست، 2019

کوالٹی ایجوکیشن کے لیے تحصیل پبلک سکول نورپور تھل کا قیام لایا جائےگا

Image may contain: 12 people, people standing, wedding and outdoor
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)    رکن قومی اسمبلی   ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ نے کہا ہے کہ ہم نے تحصیل نورپورتھل میں کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری کے لیےتحصیل پبلک سکول نورپورتھل کاقیام عمل میں لانا تھا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نےےتحصیل پبلک سکول  نورپورتھل کی عمارت کے لیے مجوزہ جگہ کے خصوصی دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایس نورپورتھل کی عمارت کی تعمیر سمیت اس ادارے کے دیگر مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں گے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد جعفر گجر نے ممبرقومی اسمبلی ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ کو بریفنگ دیتے ہوۓ بتایا کہ سکول ھذا کی عمارت سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے تخمینہ لاگت تقریباً دوکروڑ روپے ہے۔ انہوں نے بتایاکہ سکول کے لیے اکیس کنال اراضی مختص کردی گئی ہے۔ انشاءاللہ ادارہ ہذا کو علاقہ تھل کا ایک مثالی ادارہ بنایا جاۓ گا۔ ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ نے ڈی پی ایس نورپورتھل کی عمارت کی تعمیر سمیت دیگر جملہ مسائل سکول ھذا کے حل کی بھرپور یقینی دہانی کرائی۔ نورپورتھل کی معروف سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ ایم این اے ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ کے پبلک فورم انچارج ملک غضنفر وڈھل بھی اس موقع موجود تھے۔

خالص اشیا کی فروخت سے کاروبار میں برکت ہوتی ہے ، امیر حیدر سنگھا

Image may contain: 11 people, people smiling, people standing
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)    سابق چیئرمین ضلع کونسل خوشاب ملک امیر حیدر سنگھا نے کالج روڈ جوہرآباد میں ''داتا چکن شاپ کا'افتتاح کیا اس موقع پر شہری اتحاد کے مرکزی راہنما حاجی فخر حسین اعوان' صدر مرکزی انجمن تاجران جوہرآباد عثمان جنجوعہ' جنرل سیکرٹری رانا سلیم الرحمن' ملک خوشنود علی' ملک قیصر مدھوال' فیاض زرگر سمیت معززین شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین ضلع کونسل خوشاب ملک امیر حیدر سنگھا نے کہا کہ عوام کو خالص کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت سے جہاں کاروبار میں اللہ تعالی کیجانب سے برکت ہوتی وہاں انسان رزق سے مطمئن ہونے کیساتھ ساتھ خوشحالی کی طرف سے تیزی سے گامزن ہوتا ہے۔ اس موقع پر داتا چکن شاپ کے مالک رانا محمد تنویر نے کہا کہ عوام کو معیاری کھانے کی اشیاء کی فراہمی ہمارا سلوگن ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ افتتاح کے فوری بعد ہی عوام کی طرف سے ملنے والی پذیرائی ہمارے اچھے معیار کی علامت ہے۔

اندھے قتلوں کا سراغ مل گیا ، ملزمان گرفتار

Image may contain: 6 people, people sitting
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)    پخوشاب پولیس نے قتل اور ڈکیتی کی دو اندھی وارداتوں کا سراغ لگا کر دونوں وارداتوں میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے لیا۔ یہ انکشاف ڈی پی او خوشاب رانا شعیب محمود نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ قتل کی پہلی واردات محلہ علی پورہ میں ہوئی تھی جہاں ایک شادی شدہ خاتون مسماة ماریہ کی نعش اُس کے گھر کے واش روم سے ملی تھی۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا تھا۔ جبکہ قتل اور ڈکیتی کی سنگین واردات راولپنڈی روڈ پر شوالہ کے قریب ہوئی تھی جس میں نامعلوم ڈاکو نے ٹرالر نہ روکنے پر ٹرالر کے ڈرائیور عبدالجبار ولد عبدالغفار چھینہ ساکن منکیرہ کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ دونوں وارداتوں کے ملزمان کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بنی ہوئی تھی۔ ڈی پی او خوشاب نے ان دونوں وارداتوں کا سراغ لگانے کیلئے ڈی ایس پی صدر فرخ سہیل سندھو کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ خوشاب انسپکٹر راجہ ارشد عباس اور تفتیشی افسران سب انسپکٹر راجہ ظفر عباس اور سب انسپکٹر عبدالرحیم پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے شبانہ روز جدوجہد کے بعد ان دونوں سنگین وارداتوں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ محلہ علی پورہ میں قتل ہونیوالی خاتون ماریہ کا قاتل اُس کا شوہر وقار احمد نکلا ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے ماریہ کو گھریلو ناچاقی کی بنا پر قتل کیا ہے۔ شوالہ کے قریب ڈکیتی کی مبینہ واردات کے دوران ڈرائیور عبدالجبار کا قاتل اُس کے ٹرک کا کنڈیکٹر عزیز اﷲ ولد محمد اسلم بلوچ ساکن منکیرہ نکلا۔ عزیز اﷲ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اُسے شبہ تھا کہ عزیز اﷲ نے اس کی اہلیہ کیساتھ ناجائز تعلقات استوار کررکھے ہیں۔ اس بنا پر اُسے چھریاں مار کر قتل کیا اور قتل کی سنگین واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
-

خوشاب آمد پر مریم نواز کا فقید المثال استقبال کیا جایگا، ملک منیر طاہر

Image may contain: 1 person, smiling, suit
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)    پاکستان مسلم لیگ ن جوہرآباد سٹی کے صدرملک منیر طاہر اعوان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب پاکستان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے اور انشاء اﷲ چار اگست کو محترمہ مریم نواز شریف کی خوشاب آمد پر اُن کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا اور ضلع خوشاب کے غیور عوام ثابت کر دیں گے کہ حکومتی پروپیگنڈہ اور انتقامی پالیسیوں کے باوجود ضلع خوشاب کے عوام مسلم لیگ ن کیساتھ ہیں اور اس کے قائدین پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔ محترمہ مریم نواز شریف کی آمد کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کےکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محترمہ مریم نواز عوام کا درد محسوس کرتے ہوئے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کا راستہ روکنے کیلئے میدانِ عمل میں ہے اور ملک کے گوش و کنار میں اُن کا فقید المثال استقبال کیا جا رہاہے۔ جو پاکستان مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام دشمن پالیسیاں کے ذریعے غریب عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبونے والوں کو عوام معاف نہیں کرینگے اور وہ وقت دور نہیں جب حکومتی پالیسیوں کے ڈسے ہوئے عوام حکمرانوں سے اپنی محرومیوں کا انتقام لیں گے۔انہوں نے بتایا کہ آج شام کو مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام محترمہ مریم نواز کی آمد کے حوالے سے جوہرآباد میں ایک عظیم الشان ریلی بھی نکالی جائے گی۔ -

اانکم ٹیکس ریٹرن کی تربیتی ورکشاپ

Image result for FBR
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)    گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول خوشاب میں ایف بی آرسے متعلقہ انکم ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی -تربیتی ورکشاپ کا اہتمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ریاض احمد سوہی نے کیا -جو اس ورکشاپ کے مہمان خصوصی بھی تھے-تربیتی ورکشاپ میں ضلع کے تمام میل اور فی میل سیکنڈری اور ہائر سکینڈری سکولوں کے سربراہان اور ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو آفیسرخالد معاذ نے شرکت کی -ان لینڈ ریونیو آفسیر خالد معاذنے ورکشاپ کے شرکاء کو بذریعہ ملٹی میڈیا انکم ٹیکس ریٹرن کے طریقہ کار سے مکمل آگاہی دی -خالد معاذ نے شرکاء ورکشاپ کی تمام سوالات کے جوابات دیئے،طریقہ کار کی وضاحت کی اور انہیں مطمئن کیا -ریاض احمد سوہی نے خطاب کرتے ہوئے کہ انکم ٹیکس فائل ریٹرن کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے اسلیے تمام آفیسرز،اساتذہ جو اس انکم ٹیکس کے دائرہ کار میں آتے ہیں وہ اس ذمہ داری کو پورا کریں -بعد ازاں ریاض احمد سوہی نے ورکشاپ میں تمام ہیڈ ماسٹر صاحبان ہے کہا کہ ماہ اگست ہمارے ملک کی تاریخ میں خا ص اہمیت کا حامل ہے -اسلیے طلباء طالبات کو 14 اگست کے حوالے سے اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور 14 اگست یوم آزادی سے بھر پور روشناس کرائیں -انہوں نے درختوں کی اہمیت پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی اور مون سون شجر کاری میں بڑھ چٹر ھ کر حصہ لینے کی تلقین کی -۔ -

جمعہ، 2 اگست، 2019

ٹی ایچ کیو نور پور تھل میں سہولتیں پوری کی جائیں گی

Image result for ‫ملک احسان اللہ ٹوانہ‬‎

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)    پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما  رکن قومی اسمبلی و چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ ملک احسان اللہ ٹوانہ نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نور پور تھل  میں فراہمی  سہولیات کےلیے ایم ایس سول ہسپتال سے تجاویز طلب کی گئی ہیں جن پر عمل در آمد کرواتے ہوئے ہسپتال میں مریضوں کی سہولیات کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے دورہ نور پور تھل کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحصیل نور پور تھل کے ملحقہ 22دیہات کی عوام کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر امیر عمر سے تجاویز طلب کی گئی ہیں جن پر فی الفور عمل در آمد کر کے ہسپتال میں سہولیات کو مزید بہتر بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا مشن ہی عوام کو ان ی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا ۔ -

4اگست کو مریم نواز کا جلسہ ہر صورت ہوگا

Image result for ‫وارث کلو‬‎

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)    رکن پنجاب اسمبلی و رہنما مسلم لیگ ن ملک وارث کلو نے کہا ہے کہ مریم نواز کے جلسہ خوشاب کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنانے کیلئے علاقہ تھل کے تمام ن لیگی کارکن جلسہ میں شرکت کریں گے نور پور تھل میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نائب صدر مسلم لیگ ن محترمہ مریم نواز اتوار 4اگست کو خوشاب میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گی جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں حلقہ پی پی 84کے تمام ن لیگی کارکنان کل دوپہر 2بجے ایم پی اے سیکرٹریٹ نور پور تھل پہنچیں گے جہاں سے قافلے کی شکل میں خوشاب روانگی ہو گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران میاں نواز شریف اور شہباز شریف پرچاہے جتنے مرضی کیس بنا لیں لیکن کرپشن ثابت نہیں کر سکتے یہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں جنہیں کوئی نہیں نکال سکتاگئیں ۔ -

مریم نواز کو خوشاب میں جلسہ کی اجازت نہ ملی


Image result for maryam nawaz
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)    پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما  محترمہ مریم نواز شریف کے 4اگست کو خوشاب میں جلسہ عام کیلئے ضلعی انتظامیہ خوشاب ریسکیو آفس خوشاب سے ملحقہ گروانڈ میں جلسہ کی اجازت دینے کیلئے رضا مندہو گئی ہے جبکہ نیو لاری خوشاب اور پرانا لاری اڈا میں جلسہ کرنے کی جمع کروائی گئیں درخواستیں ضلعی انتظامیہ نے مسترد کرتے ہوئے نئی جگہ کیلئے درخواست جمع کروانے کے لئے ہدایت کردی ۔ -

یپلز پارٹی کے تمام سینیٹرز نے استعفے دیدیے



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)   پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے تمام سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد اپنے استعفے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جمع کرا دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد ملکی سیاسی صورتحال میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے تمام سینیٹرز نے اپنے استعفے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جمع کرا دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: متحدہ اپوزیشن کا ووٹ دینے والے 14 سینیٹرز کو بے نقاب کرنیکا فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام 21 سینیٹرز نے استعفے میرے حوالے کر دیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نظریاتی پارٹی ہے، ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ہم ہار کر بھی جیت گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سینیٹرز کا موقف ہے کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت ہے۔ ادھر پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان نے بھی استعفوں کی تصدیق کر دی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سارے سینیٹرز نے استعفے اخلاقی طور پر دئیے۔ خفیہ بیلٹ کا فائدہ اٹھا کر ووٹ تبدیل کرائے، پیپلز پارٹی ضرور اس معاملے کی چھان بین کرے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ افسوس کی بات ہے کہ جنرل الیکشن کی طرح اس بار بھی ووٹ مسترد کرکے اپوزیشن کو ہرایا گیا۔ یہ عمل وفاق، سینیٹ اور جمہوریت کے لئے خطرناک ہے۔ -

ضلع خوشاب میں پلانٹ فار ڈے منایا گیا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)   پرائم منسٹر آف پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ضلع خوشاب میں ضلعی سطح پر   ”پلانٹ فار پاکستان ڈے“کے حوالے سے بڑی تقریب کاانعقاد ایرڈ زرعی یونیورسٹی سب کیمپس خوشاب میں ہوا۔تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبین تھیں۔تقریب میں ادارہ کے ڈائریکٹر،ایڈمنسٹریٹوڈاکٹر محمد کامران،ڈویزنل فارسٹ آفیسر عظیم ظفر،ادارہ کے دیگر افسران و سٹاف اور طالبات موجود 
تھیں۔ڈپٹی کمشنر مسرت جبین نے یونیورسٹی کے احاطہ میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری کا افتتاح کیا۔تقریب میں ڈائریکٹر ادارہ،ڈی ایف او اور یونیورسٹی کی طالبات نے بھی پودے لگائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طالبات کوروائتی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ درخت کاری کی جانب راغب کیا جائے اور درختوں کی افادیت پر تفصیل سے آگاہی دی جائے۔ڈائر یکٹر یونیورسٹی ڈاکٹر کامران احمد نے ادارہ ھذا میں سابقہ دور سے اب تک شجر کاری سرگرمیوں پر ڈپٹی کمشنر کو تفصیل بتائی۔انہوں نے زرعی یونیورسٹی کیمپس خوشاب میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو درس وتدریس کے حوالے سے بریفننگ دی اور کیمپس کا معائنہ بھی کرایا۔ڈپٹی کمشنر نے طالبات کی شجر کاری میں دلچسپی اور ان کی سرگرمیوں کو سراہا۔اس موقع پر 
ڈائریکٹر ادارہ نے بتایا کہ پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے کیمپس میں 555پودے لگائے جائیں گے بعد ازاں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 50ایم بی میں بھی پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا اس تقریب  کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خوشاب افتخار احمد بلوچ تھے۔تقریب میں سی ای او ایجوکیشن  میاں محمد اسماعیل،ہیڈ مسٹریس سکول،اساتذہ اور سابق چئرمین یو سی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کے احاطہ میں پودا لگا کر مون سو ن شجرکاری کا افتتاح کیا۔سی ای او ایجوکیشن نے بتایا کہ سکول ہذا میں آج کے دن کے حوالے سے 250پودے لگائے جائیں گے۔ نیز پلانٹ فارپاکستان ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں ایک تقریب کا انعقاد ہو ا-تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں تھیں -تقریب میں ڈویژنل فاریسٹ آفیسر عظیم ظفر،سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی میا ں محمد اسماعیل ڈی او سیکنڈری ریاض احمد سوھی،سکول ہیڈ مسٹریس،اساتذہ اور طالبات موجو دتھیں -ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں نے پلانٹ فارپاکستان ڈے،کے حوالے سے سکول میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا -اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں مون سون شجر کاری کا آغاز ہو چکا ہے -انہوں نے کہا کہ شجر کاری کے ذریعے لگائے جانے والے پودوں کو درخت بننے میں ایک عر صہ لگتا ہے -جہا ں ہر سال نئے پودے لگانا ضروری ہیں وہاں درختوں کی حفاظت بھی اتنی ہی اہم ہے -لہذا ہر ادارہ اور ادارے کا ہر فرد درختوں کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کرے تاکہ وطن عزیز درختوں کی دولت سے مالا مال ہو-تقریب میں سی ای او ایجوکیشن میا ں محمد اسماعیل،ڈی او ایجوکیشن سیکنڈری ریاض احمد سوھی،سکول ہیڈ مسٹریس اور طالبات نے بھی پودے لگائے -ڈپٹی کمشنر نے طالبات کو پودے تقسیم کیئے او ر اس مہم کی کامیابی کے لیئے تقریب کے شرکاء نے خصوصی دعا بھی کی -

سیشن جج خوشاب ، مجسٹریٹ کا ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا دورہ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیشن جج خوشاب سجاد حسین سندھڑ نے مجسٹریٹ دفعہ 30خوشاب حسنین احمد انور کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا دورہ کیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل شیخ افضل جاوید، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سرفراز ہارون خان اور جیل ہسپتال کے ڈاکٹر بلال حیدر نے انکا استقبال کیا ،جج صاحبان نے خواتین وارڈ اور نوعمر وارڈ کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مزید سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا، بعد ازاں جیل کچن، ہسپتال اور میڈیکل سٹور کا معائنہ کیا اور اسیران کیلئے بہترین خوراک اور مناسب طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا،معمولی مقدمات میں قید دو افراد عثمان اور میاں محمد کو ذاتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا۔ں