جمعہ، 23 اپریل، 2021

سقراط بولا، منصف شخص انصاف کا چور بھی ہوسکتا ہے؟


کالم نگار: سید سردار احمد پیرزادہ
 یونانی فلسفی سقراط کے شاگرد افلاطون کی کتاب ”دی ریپبلک“ انصاف، انصاف پر مبنی فلاحی ریاست اور منصف کے بنیادی فلسفے پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب تقریباً چارسو برس قبل مسیح میں تحریر کی گئی لیکن آج بھی ڈھائی ہزار برس بعد اپنے موضوع کے اعتبار سے ریاست کے فلسفے کی کتابوں میں ایک بنیادی کتاب کی حیثیت رکھتی ہے۔ دی ریپبلک میں سقراط ایک موقع پر اپنے ہم عصر دوست فلسفی پولی مارکسس کے ساتھ منصف اور اُس کے فیصلوں کے حوالے سے ڈائیلاگ کرتا ہے۔ آیئے انصاف اور منصف کی تشریح کے حوالے سے دو فلسفیوں کے سوال جواب کا ایک مختصر جائزہ لیتے ہیں۔ ”سقراط۔ یہ فرمائیے کہ منصف کی شرکت کس موقع پر زیادہ کارآمد اور مفید ثابت ہوگی؟ پولی مارکسس۔ روپیہ اور مال کے لین دین کے معاملے میں۔ سقراط۔ اچھا! ایسا ہے تو یہ بتائیے کہ غالباً روپے پیسے کے استعمال کے معاملے میں تو ایسے شخص کی شرکت بالکل مفید نہیں کیونکہ اگر ایک گھوڑے کی خریدو فروخت کا مسئلہ درپیش ہوتو ایسی صورت میں کس کا مشورہ زیادہ مفید ہوگا، ایک منصف شخص کا یا ایک ایسے آدمی کا جو گھوڑوں کے حوالے سے اچھی معلومات رکھتا ہو؟ پولی مارکسس۔ بیشک گھوڑوں کا ماہر ہی زیادہ مفید ہوگا۔ سقراط۔ اور اگر کوئی جہاز خریدنا ہوتو غالباً ایک ملاح یا جہازراں زیادہ مفید ہوگا۔ پولی مارکسس۔ بیشک۔ سقراط۔ تو روپے پیسے کا وہ کون سا معاملہ ہے جس میں ایک منص

ف شخص زیادہ مفید ثابت ہوگا؟ پولی مارکسس۔ جب آپ کو اپنا روپیہ یا مال حفاظت کے ساتھ رکھوانا ہو یعنی منصف امانت دار ہو۔ سقراط۔ یعنی بہ الفاظ دیگر جب روپیہ بیکار پڑا رہے اور کام میں نہ آئے۔ پولی مارکسس۔ جی ہاں۔ سقراط۔ اچھا تو یوں کہنا درست ہوگا کہ انصاف اُس وقت کارآمد ہوتا ہے جب نقدومال کو بیکار رکھنا ہو۔ پولی مارکسس۔ اور کیا، نتیجہ تو یہی نکلتا ہے۔ سقراط۔ اس کے معنی یہ ہوئے کہ اگر آپ ایک آلہ باغبانی کو منصف یا امانت دار کے پاس حفاظت سے مگر بیکار رکھوانا چاہتے ہیں اُس وقت تو منصف کی ضرورت ہوگی ورنہ اگر استعمال کا خیال ہوتو ایسی حالت میں فن باغبانی کا ماہر مالی زیادہ مفید اور کارآمد ہوگا۔ پولی مارکسس۔ ظاہر ہے۔ سقراط۔ اسی طرح اگر آپ ایک تلوار یا ایک رُباب کو بیکار رکھنا چاہیں اُس وقت تو منصف مفید ہے ورنہ فنون سپہ گری کا ماہر یا فن موسیقی کا ماہر زیادہ مفید ہوگا۔ پولی مارکسس۔ بیشک۔ سقراط۔ گویا آپ کے نزدیک منصف اُس وقت مفید ہوتا ہے جب اشیاء بیکار ہوں اور اگر ان چیزوں کو استعمال میں لانا ہو اور کارآمد بنانا ہوتو منصف کارآمد نہیں رہتا اور بیکار ہو جاتا ہے۔ پولی مارکسس۔ اور کیا۔ سقراط۔ پھر منصف تو کچھ ایسی کارآمد اور مفید چیز نہ ہوئی ناں۔ اچھا چلئے ایک اور بات بتائیے۔ اگر کوئی شخص اپنے دشمن پر عمدگی سے وار کرسکتا ہے تو اُسے جوابی وار کی توقع بھی رکھنی ہوگی۔ پولی مارکسس۔ بلاشبہ۔ سقراط۔ اور جو شخص امراض سے محفوظ رہنے اور ان کا علاج کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں وہی امراض پھیلانے کی بھی پوری صلاحیت رکھتے ہوں گے۔ پولی مارکسس۔ جی ہاں۔ سقراط۔ جو شخص چوری چھپے دشمن کے مکانات پر حملہ کرسکے اُسے اپنے مکان کی فکر بھی کرنی ہوگی۔ پولی مارکسس۔ جی ہاں۔ سقراط۔ یعنی کسی چیز کا عمدہ محافظ یا امانت دار اُس چیز کا شاطر اور چالاک چور بھی ہوسکتا ہے۔ پولی مارکسس۔ جی ہاں اور کیا؟ سقراط۔ یعنی جو شخص مال کا اچھا محافظ ہوسکتا ہے اُس میں اُس مال کو چرانے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے۔ پولی مارکسس۔ نتیجہ تو یہی نکلتا ہے۔ سقراط۔ تو اس تمام گفتگو کا نتیجہ یہ نکلا کہ منصف شخص انصاف کا چور بھی ہوسکتا ہے۔ غالباًآپ نے یہ سبق یونانی شاعر ہومر، جوکہ دنیا کا پہلا شاعر تھا جو تقریباً آٹھ سو برس قبل مسیح میں ہو گزرا ہے اور بصارت سے محروم تھا، سے سیکھا ہے کیونکہ شاعر ہومر اپنے چاہنے اور خوشامد کرنے والے کی خامی کو بھی تعریف کے انداز میں بیان کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ چوری کرنے اور جھوٹ بولنے میں اپنے تمام ہم وطنوں سے بہتر اور بے مثل تھا۔ معلوم ہوتا ہے کہ ہومر کی طرح آپ کی رائے میں بھی انصاف ایک قسم کا چوری کرنے کا فن ہوسکتا ہے۔ یعنی آپ حضرات کے نزدیک انصاف کا مطلب ہرحالت میں دوستوں کو نفع اور دشمنوں کو نقصان پہنچانا ہے۔ کیوں آپ کا یہی مطلب تو ہے؟ پولی مارکسس۔ نہیں میرا ہرگز یہ مطلب نہیں تھا۔ نہ جانے گفتگو کے دوران میں کیا کہہ گیا“۔ پاکستان کی عدالتی ہسٹری میں بھی کئی ایسے فیصلے مشہور ہوچکے ہیں جنہیں اُس وقت تو بہت سراہا گیا اور انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق کہا گیا لیکن وقت گزرنے کے بعد جب ہسٹری نے ثابت کیا کہ مذکورہ فیصلے صرف دوستوں کو فائدہ پہنچانے اور دشمنوں کو نقصان پہنچانے کے لیے تھے تو اُن فیصلوں کو عدالتی تاریخ کے لیے ایک شرمندگی گردانا گیا۔ بالکل ایسے ہی جیسے ساری بحث اور وقت گزر جانے کے بعد جب سقراط نے نتیجہ اخذ کرتے ہوئے آخر میں پولی مارکسس سے پوچھا کہ ”انصاف سے آپ کی مراد یہ ہے کہ دوستوں کو نفع اور دشمنوں کو نقصان پہنچایا جائے“ تو پولی مارکسس لاجواب ہوا اور گھبرا کر کہنے لگا ”نہیں میرا ہرگز یہ مطلب نہیں تھا، میں گفتگو میں نہ جانے کیا کہہ گیا“۔ گزشتہ دنوں شہباز شریف کی ضمانت کے حوالے سے متنازع معاملہ عدالتی ہسٹری کا ایک نیا انوکھا واقعہ ہے۔ کیا کچھ عرصے بعد عدالتی ہسٹری میں یہ پھر لکھا جائے گا کہ نہیں ہمارا ہرگز یہ مطلب نہیں تھا؟ اور کیا پھر سقراط کے اِس سوال کی بازگشت دوبارہ سنائی دے سکتی ہے کہ منصف شخص انصاف کا چور بھی ہوسکتا ہے؟

سستے با زاروں کا دورہ

خوشاب حکو مت پنجاب کی ہدا یت پر رمضا ن کے با بر کت مہینے میں عوام کو کنٹرول نر خوں اور سستے با زاروں میں اشیا ء کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ خوشاب کی

سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس ضمن میں ڈ پٹی کمشنر خو شاب مسر ت جبیں نے جو ہر آ باد اورخوشاب میں قا ئم رمضان سستے با زاروں کا دورہ کیا اور ان با زاروں میں کھا نے پینے کی ضر وری اشیا ء کی دستیا بی سمیت دیگر انتظا ما ت کا بغو ر جا ئزہ لیا اور تسلی بخش قرار دیا۔ڈ پٹی کمشنر نے رمضا ن با زاروں میں آ نے جا نے والے خر یداروں کو اشیا ء کی خر یدا ری کر نے کے موقع پر اس عمل کا جا ئزہ لیا۔ڈ پٹی کمشنر نے دکا نداروں اور رمضا ن با زار کی انتظا میہ کو ہدا یت کی کہ وہ گا ہکوں اور خصو صاً بز رگوں اور خو اتین کا خیال رکھیں تما م خر یداروں سے اچھا بر تا ؤ کر یں، طے شدہ نر خوں اور کم سے کم منا فع پر اشیا ء کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

ہفتہ، 13 فروری، 2021

جمعہ، 29 مئی، 2020

نوشہرہ وادی سون کی خبریں


ملک فرحان فاروق اعوان سے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عید کے دوسرے دن مہنگائی کاجن بوتل سے باہر نکل آیا پولٹری مافیا لوٹ مار کا بازار سرگرم کرکے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں اڑا دیںشہری اشیائے روزمرہ باالخصوص مرغی کا گوشت کی قیمت میں ہوشربااضافہ 360سے500روپے فی کلو فروخت ہونے سے شہری پریشان دکھائی دئیے اور گوشت سے مختلف ڈشز بنانے سے محروم ہوگئے دوسری طرف غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کے مالکان نے پیٹرول95سے100روپے فی لیٹر فروخت کرکے خریداروں کو لوٹا گاہکوں کے تکرار پر خودساختہ مہنگائی کرنے والے دوکانداروں نے کہا کہ ماہ رمضان میں ہم پرجو جرمانے عائد ہوئے اسکی کسر نکالی جارہی ہے صارفین ملک اللہ داد ملک گل خان اور دیگر نے متعلقہ انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیر وتفریح کی غرض سے وادی سون کے مختلف سیاحتی مقامات کنہٹی باغ،جھیل کھبیکی،اوچھالی،چشمہ بابا سلطان مہندی دربار پردیگر علاقوں سے آئے ہوئے نوجوانوں کا ہجوم امڈ آیاہر سال کی طرح امسال بھی کورونا وائرس کی پرواہ کئے بغیر پاکستان کے مختلف اضلاع سے سیاح وادی سون کے سیاحتی مقامات پر لطف اندوز ہوتے رہے تین روز تک مذکورہ مقامات پر تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے عید سے دو روز قبل ہدایات جاری کی گئیں تھی کہ کورونا خدشات کے پیش نظر سیاحتی مقامات پر داخلہ بند کردیا گیا ہے مگر اس ہدایت پر کسی نے عمل نہیں کیا اور سماجی فاصلے کی دھجیاں بکھیر دی گئیںاس دوران منچلے نوجوانوں کے آپس میں موٹرسائیکل ٹکرانے سے معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122نے فوری امداد کے بعد فارغ کردیا یادرہے کہ کنہٹی باغ کے گہرے چشموں میںنہاتے ہوئے کئی نوجوان ڈوب کر موت کی وادی میں پہنچ چکے ہیں اس کے باوجود بھی نوجوان ان چشموں پر غوطے لگا رہیں۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )نواحی قصبہ اوچھالی لاری اڈہ اور اس کے ملحقہ علاقہ جات میں گندگی کے ڈھیر مکینوں کے لئے  مشکلات کا سبب بن گئے تعفن بد بو سے بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے لاری اڈہ اوچھالی بینک چوک مین بازار اور قبرستان کے نزدیک اس علاقہ میں گندگی کی وجہ سے یہاں کے مقیم پریشان حال کا گزرنا محال ہوگیا ہے گندگی کے ڈھیر سیوریج اور صفائی کا نظام درہم برہم سے تنگ علاقہ مکینوں حافظ حسن ملک ممتاز لال بیگ محمد عزیز تنویر احمد خان محمد اقبال و دیگر نے متعلقہ حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کے علاقہ سے گندگی کے ڈھیروں کو تلف کرنے کے اقدامات کئے جائیں ورنہ یہاں کے مکین موذی امراض میں مبتلا ہو جائیں گے۔

پیر، 23 ستمبر، 2019

ایک قتل ایک زخمی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)م معمولی تلخ کلامی پرثمرسلطان وغیرہ نےفائرنگ کرکےعمردرازکوقتل اسکےساتھی مدثرکوزخمی کردیا ۔ گزشتہ روزجبی میں اتواررات نوبجےعمردرازولدسرخرو­خان سکھیال اعوان،مدثرولدمحمدخان­ بڈھیال اعوان وغیرہ دارہ سکھیال جبی پرموجودتھےاچانک محمدضیامسلح پسٹل،نےللکاراکہ آج آپکوزندہ نہیں چھوڑیں گےاورمحمدضیا،ث۔رسلطا­ن ولدآحمدشیرگجیال اعوان،مسلح رائفل،محمدیاسرولدطار­ق گنجیال اعوان،مسلح پسٹل،شبیرولدصوبیدارآ­حمدشیر،سمیع ولدمحمدامیر،بابرولدش­یرمحمدگجیال ساکنائےجبی نےاندھادھندفائرنگ کردی جس سےعمردرازاورمدثرزخمی­ ھوگئےدونوں کو فوری جوھرآبادڈی ایچ کیوھسپتال منتقل کیاگیالیکن ہسپتال پہنچنےسےقبل عمرداردم توڑگیاجبکہ مدثرزیرعلاج ھے مقتول کےبیٹےمحمدجبارکی مدعیت میں تھانہ مٹھہ ٹوانہ میں ثمرسمیت چھ ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ناقص پٹرول و ڈیزل یا موت کی ایجنسیاں

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نتحصیل نورپور تھل  میں جگہ جگہ غیر قانونی ڈیزل ایجنسیوں کی بھر مار اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے تحصیل بھر میں ہر دسویں فٹ پر با اثر افراد نے غیر قانونی ڈیزل و پٹرول ایجنسیاں بنا پر مشینیں نصب کی ہوئی ہیں جہاں پر ناقص پٹرول کی فروخت کے ساتھ ساتھ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے جبکہ ان ڈیزل ایجنسیوں پر ایمر جنسی حادثات سے نمٹنے کے لئے کوئی آلات یا سامان بھی موجود نہیں عوامی و سماجی حلقوں کے رہنماؤں عنایت اللہ کھارا،اللہ ڈتہ،سرفراز و دیگر نے ڈی سی او خوشاب سے غیر قانونی ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
https://www.hosterpk.com/clientarea/aff.php?aff=430

خوفناک حادثہ 5 جاںبحق 12 شدید زخمی

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )موٹروے پر کلر کہار کے قریب مسافر بس اور ٹرالہ میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں 5افرا جاں بحق جبکہ 12شدید زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ محرم الحرام کے جلوس میں شرکت کے لیے سرگودھا سے قافلہ بذریعہ بس تلہ گنگ جا رہا تھا کہ کلرکہار کے قریب راولپنڈی سے آنے والا ٹرالہ بریک فیل ہو جانے سے موٹر وے کا ڈیوائیڈر توڑتا ہوا بس سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 18 شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2 نے ٹراما سنٹر جا کر دم توڑ دیا۔ موٹروے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو کلر کہار اور چکوال کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جن میں سے متعدد کی حالت انتہائی نازک بیان کی گئی ہے۔ مرنے والوں میں رحیم یارخان کا غلام عباس، محمد ظریف اور ایک نامعلوم جبکہ زخمیوں میں سرگودھا کا علی رضا، ارسلان، وسیم عباس، علی رضا ولد محمد رمضان، علی حسن، ایم شامی، حیدر، وحیداللہ اور سمیع اللہ، علی پور سیداں بھیرہ کا ندیم، بھلوال کا نعیم، دبیر، فیاض، سمیع اللہ اور قیصر وغیرہ شامل ہیں۔

اتوار، 22 ستمبر، 2019

پولیس مسلح ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا سراغ لگانے میں ناکام

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلع خوشاب پولیس گزشتہ رات ہونیوالی 2مسلح ڈکیتیوں کی وارداتوں کا سراغ لگانے میں ناکام ۔ گزشتہ شب نامعلوم ڈاکوئوں نے سابق ایم پی اے کیپٹن ڈاکٹر محمد رفیق کے گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی اور 80تولے سونا لوٹ لیا تھا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چار نامعلوم ڈاکو ئوں نے سابق ایم پی اے کیپٹن ڈاکٹر محمد رفیق کے گھر میں گھس گئے تھے اور نقدی اور سونا لوٹ کر فرار ہوگئے تھے پولیس نے نامعلوم ڈاکوئوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے علاوہ ازیں رنگپوربگھورکلورکوٹ روڈپر گزشتہ رات ہونے والی ڈکیتی کاسراغ بھی نہ مل سکا رانا وسیم اپنے ملازم اعجاز کے ہمراہ لاری اڈہ رنگپور پر اپنی دکان بند کرکے گھر چک 43 ڈی بی جا رہا تھا کہ ڈیرہ محمدخان برف کارخانہ کے قریب نامعلوم ڈاکوگن پواٸنٹ پر ہنڈا 125 موٹر ساٸیکل اورسولہ ہزار روپے چھین کر فرار ہو گٸے پولیس تھانہ نورپورتھل ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔اس سے قبل بھی جھرکل روڈ اسکیپ چینل کے قریب ایسی ہی واردات ہو چکی ہے۔

سابقہ حکمرانوں کی کرپشن کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) رکن قومی اسمبلی ملک عمر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں کرپشن کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہےلیکن عمران خان کی انقلابی پالیسیوں کے بتدریج نتائج سامنے آ نا شروع ہورے ہیں۔ ایم این اے ہاوس جوہرآباد میں حلقہ کے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے انہون نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں نے اپنی تمام توانائیاں ذاتی مفادات اٹھانے پر مرکوز کئے رکھیں اور اُن کی خود غرضانہ پالیسیوں کا خمیازہ پاکستان کے غریب عوام بھگت رہے ہیں۔ عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک و قوم کو معاشی و اقتصادی بحرانوں سے نکالنے اور عوام کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے اور اُن کی انقلابی پالیسیوں کے بتدریج نتائج سامنے آ رہے ہیں۔۔

تودہ گرنے ایک جاں بحق ایک زخمی

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مٹی کا تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی.محمد دین اور فتح خان پائپ ڈلوانے کے لئے کھدوائی کا کام کروا رہے تھےمٹی کا تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا ۔ نواحی علاقہ وڑچھہ میں محمد دین ولد نصیر الدین اور اسکا ساتھی فتح خان ولد شیر خان بور کے پائپ ڈلوانے کے لئے کھدوائی کا کام کروا رہے تھے کہ اچانک اوپر سے دونوں پر مٹی کا تودہ آگرا مقامی افراد نے فوری طور پر دونوں کو مٹی کے نیچے سے نکالا لیکن مٹی تلے دم گھٹنے سے محمد دین جاں بحق جبکہ فتح خان زخمی ہو گیا ۔

پولیس عوام دوست رویّہ اپنائے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب رانا شعیب محمود نے کہا ہے کہ پولیس افسران و ملازمین اپنے فرائض کو نہایت ایمانداری اور نیک نیتی سے سرانجام دیں. شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں، میرٹ کی پالیسی کو اپنایا جائے اور پولیس کے سافٹ امیج کو فروغ دینے کے لیے عوام دوست پالیسی اپنائیں.۔وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جوہرآباد میں منعقدہ دربار سے خطاب
 کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر، ریٹائرڈ پولیس ملازمین اور شہداء کی فیملیز کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، آخر میں ڈی پی او خوشاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور انکے حل کے لیے فوری احکامات جاری کئے.۔اس موقع پر ایس پی محترمہ زبیدہ پروین، ڈی ایس پی ایز اور ایس ایچ اوزکے علاوہ ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، لیڈیز فورس اور دفتر پولیس کا سٹاف بھی موجود تھا۔ 

اتوار،22 ستمبر 2019 کا اخبار


شاہپورصدر کی خبریں
انتقال پُرملال 
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) شاہپور کی دو معروف شخصیات وفات پاگئیں۔معروف سماجی و سیاسی شخصیت قربان شاہ ایڈووکیٹ کے بھائی سید احمد شاہ انتقال کرگئے۔مرحوم پنجاب پولیس میں بطور اے ایس آئی فرائض انجام دے رہے تھے۔جبکہ معروف سماجی شخصیت اور ممبر ضلعی زکواۃ و عشر کمیٹی حاجی فاروق رشید بھی داغِ مفارقت دے گئے۔ دونوں شخصیات کی نمازِ جنازہ میں تمام مکاتبِ فکر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

 ایس ڈی او واپڈا شاہپور کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) شاہپورصدر واپڈا کے ایس ڈی او کی بجلی چوروں کے خلاف کامیاب مہم۔ جہان آباد اور جھگیاں سیداں سے دو بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او واپڈا فیسکو سب ڈویژن شاہپور سید نیئر علی بخاری نے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد واپس پہنچتے ہی فرائض کی انجام دہی شروع کردی ہے۔ انکی بنائی گئی چیکنگ ٹیمز نے موثر کاروائی کرتے ہوئے جہان آباد کے محمد فیاض ولد محمد ریاض کو مین پی وی سی لائن سے براہِ راست بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ جبکہ دوسرے وقوعہ میں نواحی قصبہ جھگیاں سیداں کے ظفر عباس ولد غلام محمد بھی سروس پائپ میں سوراخ کرکے مین لائن سے بجلی چوری میں ملوث پایا گیا۔ چیکنگ ٹیمز نے دونوں بجلی چور صارفین کے میٹر، تار اور پائپ اتارلیے جبکہ ایس ڈی او سید نیئر بخاری کی مدعیت میں صدر اور سٹی تھانوں میں بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 ناجائز اسلحہ برآمد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) زیرِتفتیش ملزم کی نشاندہی پر ناجائز اسلحہ برآمد۔ ملزم اقدامِ قتل کے مقدمہ میں زیرِ حراست ہے۔ ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہپور صدر کی حراست میں موجود اقدامِ قتل کے ملزم نے دورانِ تفتیش بیان دیا کہ اس نے وقوعہ میں استعمال ہونیوالا پستول معہ کارتوس مڈل سکول کی چاردیواری کے ساتھ کچی زمین میں دبا دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے انکشاف پر ملزم کے ہمراہ موقع پر جاکر معائنہ کیا تو ملزم نے اپنے ہاتھوں سے پستول 30بور اور چار عدد کارتوس برآمد کروائے۔ پولیس تھانہ شاہپورصدر نے برآمدگی پر ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

 دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) محنت کش کا موٹرسائیکل دن دہاڑے چوری۔ رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ ڈپٹیانوالہ کا رہائشی ممتاز ولد رحیم بخش محنت مزدوری کی غرض سے گلشنِ کمال ٹاؤن میں ایک زیرِ تعمیر کوٹھی پر کام کررہا تھا۔ جبکہ اپنا موٹر سائیکل گیٹ کے ساتھ بیرونی گلی میں کھڑا کررکھا تھا۔ دن بارہ بجے کے قریب نامعلوم چور محنت کش کاموٹر سائیکل لے اڑے۔ کافی تلاش بسیار کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر رپورٹ کے اندراج کے بعد پولیس تھانہ شاہپورصدر نے تفتیش شروع کردی ہے۔

 اوباش افراد کا غریب شخص پر تشد
د خوشاب نیوز ڈاٹ کام) بھانجے کو بول چال سے منع کرنے پر ملزمان نے ماموں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں جلپانہ کے رہائشی محمد حسین ولد محمد اسحاق نے پولیس تھانہ شاہپور صدر میں رپورٹ درج کروائی ہے کہ وہ دیہہ میں ویلڈنگ کا کام کرتا ہے۔گذشتہ شام وہ شاہپورصدر سے ضروری سامان لے کرواپس جلپانہ پہنچا تو گھر سے کچھ فاصلے پرچھ عدد ملزمان یوسف، دوست محمد، شہروز، داؤد، مدثر اور حمزہ نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے اس پر حملہ کردیا اور سر، گردن، کمر، کلائی اور ٹانگوں پر کاری ضربیں لگائیں۔ اسکی چیخ و پکار سن کر آس پاس سے افراد آگئے اور ملزمان کی منت سماجت کرکے اس کی جان بخشی کروائی۔ مدعی محمد حسین نے وجہ عناد یہ بتائی ہے کہ ملزمان اسکے کمسن بھانجے سے بدفعلی کرنا چاہتے تھے جبکہ مدعی نے اپنے بھانجے کو ملزمان سے بول چال اور تعلق سے قطعاً منع کردیا تھا۔ پولیس تھانہ شاہپور صدر نے مضروب محمد حسین کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔ 

 غریب کی بکریاں 
چوری خوشاب نیوز ڈاٹ کام) غریب مزدور کی بکریاں گھر کے سامنے سے چوری۔ معلوم و نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی چوچریاں والا کے رہائشی عبدالرحمٰن ولد رمضان نے تھانہ شاہپورصدر میں رپورٹ درج کروائی ہے کہ وہ غریب مزدور ہے اور پیٹ کاٹ کر پانچ بکریاں پالی ہوئی تھیں جنکی مالیت ایک لاکھ چالیس ہزار روپے ہے۔ گذشتہ شام حسبِ معمول بکریاں گھر کے باہر باندھ کرکھانا کھانے گیا تو اسکی غیرموجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم عمر دراز ولد اقبال ساکن شاہین آباد سرگودھا دو نامعلوم ملزمان کے ہمراہ لوڈر رکشہ پر اسکی بکریاں لے کر فرار ہوگیا۔ ملزم کو بکریاں لے جاتے دو مقامی افراد نے بچشمِ خود دیکھا ہے۔ مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے پولیس تھانہ شاہپورصدر نے ملزمان اور چوری شدہ بکریوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

 پطرس سے محمد مصطفی تک کا سفر
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پینتالیس سالہ غیر مسلم نے کلمہ پڑھلیا۔ مسجد مصطفی کے قاری خلیل الرحمٰن کے ہاتھوں پطرس مسیح دائرہ اسلام میں داخل۔ تفصیلات کے مطابق سٹی کا پینتالیس سالہ رہائشی پطرس مسیح ولد صادق مسیح کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا۔ بلال کالونی کے رہائشی پطرس کا اسلامی نام محمد مصطفی رکھا گیا۔ مسجد مصطفی کے پیش نماز قاری خلیل الرحمٰن کے ہاتھوں پر اسلام قبول کرتے ہوئے محمد مصطفی نے بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے روحانی بے چینی کا شکار تھا اور تلاشِ حق میں سرگرداں تھا۔ قاری خلیل الرحمٰن سے اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کرکے اسے دلی و روحانی سکوں میسر ہوا تو اس نے باقاعدہ طور پر اسلام قبول کرلیا۔ اس موقع پر مقامی مسلمانوں کی کثیر تعداد نے محمد مصطفی کو مبارکباد اور تحائف پیش کیے اور اسلامی برادری میں انہیں خوش آمدید کہا۔

جھاوریاں رائز سکول کی ڈینگی کیخلاف مہم
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) رائز گرامر سکول کی ڈینگی مکاؤ سکھ پاؤ مہم۔ بچوں میں ڈینگی مچھر اور اس سے بچاؤ بارے آگاہی اور شعور پیداکرنے کی کامیاب کوشش۔ عوامی و سماجی حلقوں کا سکول انتظامیہ کو خراجِ تحسین۔ تفصیلات کے مطابق جھاوریاں میں واقع نجی شعبہ کے رائز گرامر سکول نے علاقہ میں ڈینگی مکاؤ سکھ پاؤ کے نام سے انسدادِ ڈینگی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں سکول کے بچوں کو ڈینگی مچھر، اس سے ہونیوالی بیماری، بچاؤ اور علاج کے بارے آگاہی فراہم کی گئی اور انہیں اپنے گھر اور آس پاس ڈینگی کے خاتمے کے طریقے بتائے گئے۔ نیز بچوں میں انسداد و علاج کے حوالے سے جامع معلومات پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ بچوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے گھر اور محلوں میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کریں گے اور آس پاس رہنے والوں کو بھی اس حوالے سے معلومات بہم پہنچائیں گے۔ جبکہ عوامی و سماجی حلقوں نے سکول انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے دیگر اداروں کو بھی اسکی تقلید کرنے کا درس دیا ہے۔

 عامرسلطان چیمہ خدمت کی وراثتی روائت پر عمل پیرا ہیں
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ایم این اے عامر سلطان چیمہ اپنی وراثتی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے ان کی کوششوں سے ترقی کا نیا دور شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے تھانہ کچہری کی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے ان خیالات کااظہار سیاسی وسماجی رہنماؤں ملک اسلم دھولکہ، کیف دھولکہ،رانا مظہر، رانا ثمر، ملک رمضان، آفتاب احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بہت جلد ملک بحرانوں سے نکل کر ترقی کے راستہ پر گامزن ہو جائے گا۔

    سلانوالی کی خبریں 
 وکلا کی ہڑتال
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سرگودہا میں ہائیکورٹ کے بینچ کا قیام قت کی ضرورت ہے بینچ کے قیام سے سرگودہا ریجن کے عوام کو انصاف کی بہتر سہولیات کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ ان خیالات کااظہارسلانوالی بار ایسو سی ایشن کے صدرائے عامر سلطان بھٹی نے سرگودہا میں ہائیکورٹ کے بینچ کے قیام کے سلسلہ میں سلانوالی بار میں احتجاجی اجلاس سے خطاب کے دروان کیا انہوں نے کہاکہ سرگودہا میں ہائیکورٹ کے بینچ کے قیام تک احتجاج جاری رہے گا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری شمشیر علی، ملک حسنین ایدووکیٹ کے علاوہ دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔

 انتقال پر ملال
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سینئر ٹیچر محمد یوسف نول کے بھائی کی وفات پر رائے ظفر اللہ بھٹی، ملک علی اصغر کھوکھر، امان اللہ نول، رحمت اللہ سوبھی، نصراللہ، لیاقت علی، عبدالوحید ہریا،محمد علی،اللہ دتہ کھوکھر اور مجاہد ہموکہ نے گہرے دکھ و رنج کااظہار کیا ہے اور دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین 

 نواز شریف ڈیل یا ڈھیل نہیں بلکہ انصاف چاہتے ہیں
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) میاں نواز شریف کی ڈیل یا ڈھیل نہیں بلکہ عدالتوں کے ذریعے قانونی جنگ سے انصاف حاصل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نے سلانوالی کے رہنماء سردار مدثر بلوچ، میاں محسن، زاہد حسین، ملک زاہد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مخالفین بوکھلاہٹ میں ڈیل کی بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں نواز شریف نے ہمیشہ آئین و قانون پر عمل کیا ہے آئیندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی تحریک انصا ف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ 

 نورپورتھل،پولیس اورعوام کے تعاون بغیر امن ممکن نہیں،ڈی ایس پی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایس ڈی پی او نورپورتھل مہر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہے عوام اور پولیس کے تعاون سے ہی معاشرے میں امن و امان قائم کیا جا سکتا ہے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی اور معاشرہ سے جرائم بیخ کنی کے لئے عوام پولیس سے تعاون کریں تھانہ جوڑاکلاں کے معائنہ کے دوران اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نورپورتھل ایک پر امن علاقہ ہے غربت اور افلاس کے باوجود یہاں جرائم کا نہ ہونا کسی نعمت سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے عوام اپنے مسائل اور تکالیف کے ازالے کے لئے بغیر کسی سفارش اور ٹاؤٹ افسران سے رابطہ کریں اور کسی بھی پولیس اہلکار سے شکایت کی صورت میں میرے دفتر تشریف لائیں جن کے ساتھ ہر ممکن انصاف کیا جائے گا

 نوشہرہ وادی سون ،مساجد میں پولیس کی کھلی کچہریاں
 نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عوام میں پولیس کا تشخص بہتر بنانے کیلئے مساجد میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع ہوگیااس سلسلہ میں تھانہ نوشہرہ کے ایس آئی مجاہد حسین نے قریبی مسجد میں کھلی کچہری لگا کر مسائل سنے نمازیوں نے اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈی پی او خوشاب کی ہدایت پر جرائم پر کنٹرول کیلئے ہر ممکنہ کوشش کررہے ہیں شہریوں کو بروقت انصاف فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی قسم کے مشکوک یا نوسر باز افراد کے بارے پولیس کو اطلاع کرکے بروقت امداد کو یقینی بنائیں۔ 

ہفتہ، 21 ستمبر، 2019

سابق ایم پی اے کے گھرمسلح ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)‏ شام کا اندھیرا پھیلتے ہی ضلع خوشاب میں ڈاکو و چوربے لگام  ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے رہنما وسابق رکن پنجاب اسمبلی کیپٹن() رڈاکٹر محمد رفیق کی رھائش گاہ جوہرآباد خوشاب مین روڈ پر ڈکیتی کی مسلح واردات۔ بتا یا جاتا ہے کہ چار نامعلوم مسلح ڈاکو شام مغرب کے قریب گھر میں داخل ھوئےاور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کی نقدی و طلائی.زیورات لوٹ لے گئے لے گئے تاہم تمام خاندان کے افراد محفوظ ھیں.۔ علاوہ ازیں ‏نامعلوم چوروں نے نیو سٹلائٹ ٹاؤن جوھرآباد سی بلاک کے رھائشی احمد اقبال کو ہنڈا ون ٹو فائیو موٹر سائیکل سے محروم کردیاآج رات آٹھ بجے گھر سے باہر نکلا تو موٹر سائیکل موجود نہ تھا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔