جمعہ، 25 ستمبر، 2015

بھوجیلو گوشت ۔۔۔۔۔۔۔ عید الاضحیٰ کے پکوان

Bhoojelo Gosht


بھوجیلو گوشت


اجزاء:
مٹن ----- ایک کلو ( بون لیس ) ادرک لہسن پیسٹ ------ دو چائے کے چمچ تازہ ادرک ----- ایک انچ کا ٹکڑا ( باریک کاٹ لیں ) ثابت زیرہ ------ ایک چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر ------- ایک چائے کا چمچ ثابت دھنیا ----- دو کھانے کے چمچ لال مرچ پاؤڈر ------ ایک چائے کا چمچ شکر ------ ایک چائے کا چمچ ( پسی ہوئی ) نمک ----- حسب ذائقہ کچا پپیتا ------ پچاس گرام ( چھلا پسا ہوا ) سرکہ ------ دو کھانے کے چمچ سویا ساس ------ ایک کھانے کا چمچ تیل ----- تین کھانے کے چمچ

ترکیب:
گوشت کو چربی سے پاک کر کے دھولیں پھر اس کے ایک انچ کے ٹکڑے بنالیں- تمام اجزاﺀ کا پیسٹ بنا لیں- اب تیار آمیزے کو گوشت میں اچھی طرح مکس کریں اور اس مصالحے ملے گوشت کو فریج میں رکھ کر چند گھنٹوں کے لیے میرینٹ کریں- اب کوئلے ڈال کر باربی کیو تیار کرلیں اور سیخوں میں گوشت کی بوٹیاں لگا کر کوئلوں پر اچھی طرح سینکیں تاکہ گوشت گل بھی جائے اور براؤن بھی ہوجائے- تقریباً 20 منٹ پکائیں- گارنش کر کے پیش کریں-