منگل، 29 ستمبر، 2015

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا،وارث کلو



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رکن پنجاب اسمبلی ملک وارث کلو نے اور سیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گاان کے خون پسینے کی کمائی گئی رقم کا تحفظ کر نا اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادو ں پر حل کر نا کمیٹی کے فرائض میں شامل ہے وہ ڈی سی او کانفرنس حال جوہرآباد میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اجلاس میں ڈی سی اوضیاء الرحمن ‘ اسسٹنٹ کمشنر خوشاب رانا محمد حسین ‘ ڈی ایس پی صدر محمد ظفر گلزار دیگر افسران کے علاوہ موذہ ہڈالی کی متاثر پارٹیوں کے ممبران فیض محمد عر ف جانی اور مضر حسین وغیرہ موجود تھے دونوں پارٹیو ں کے مابین ایک کھیوٹ کی تقسیم کے سلسلے میں غور کیا گیا دونوں پارٹیو ں کو ایکشن دی گئی کہ اگر وہ اپنی جانب سے ایک ایک غیر جانب دار اور جو ریونیو معاملات کی سوجھ بوجھ رکھتا ہو ۔ثالث مقر ر کرسکتے ہیں جس پر دونو ں پارٹیوں نے ثالثی کے ضمن میں دس روز کا وقت مانگا ڈی سی او نے بتا یا کہ اوور سیز کمیٹی میں متاثرہ دونوں پارٹیو ں کی رضا مندی سے ثالثی کی پروسیڈنگ کے دوران ان پر ما نیٹرنگ بھی کی جاتی ہے تاکہ فیصلہ صاف شفاف ہو اور کسی ہی پارٹی کا حق متاثر نہ ہو ں۔ انھوں نے بتا یا کہ یہ فورم وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں شہبا زشریف کے احکا مات اور نوٹیفکیشن کے مطابق قائم ہوا ہے جسے قانونی حیثیت بھی حامل ہے ۔ کمیٹی کے فیصلہ پر عملدرآمد کروانا حکومت کاکام ہے لہذا متاثرہ پارٹیاں کمیٹی کے فیصلے کی پابند ہوگی ایم پی اے ملک وارث کلو نے کہا کہ اس کمیٹی کے قیام کا مقصد لڑائی جھگڑو ں کونسل درنسل متعلق ہونے سے روکنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ متاثرہ خاندانو ں کے لڑائی جھگڑو ں فیصلہ میرٹ اور نیک نیتی سے کیا جائے گا ۔