منگل، 29 ستمبر، 2015

خطرناک بوٹی وادی سون کےمکینو ں اور کا شت کا روں کیلئے وبال جا ن بن گئی



نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خصوصی)شہر اور اس کے گردونواح میں ایک خا ص قسم کی جنگلی بو ٹی علا قوں کے مکینو ں اور کا شت کا روں کیلئے وبال جا ن بن گئی یہ بو ٹی گا جر بو ٹی کے نام سے پہچا نے جا نے والی یہ جنگلی بو ٹی وادی سون کی سڑکو ں کے اطراف اور کھیتو ں میں اگی ہو ئی ہے اس بو ٹی کو چھو نے والے کا شتکار افراد الرجی اور خا رش کی بیما ری میں مبتلا ہو رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ بو ٹی فصلا ت کیلئے بھی قاتل زہر بنی ہو ئی ہے اس بو ٹی کے بڑھتے ہو ئے پھیلا ؤ کے سبب علا قہ کی ذرعی معیشت تباہی کے دھا نے پر پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے پیدا وار نہ ہو نے کے برابر ہے جس سے کا شتکا روں میں شدید بے چینی اور اضطراب پا یا جا تا ہے علا قہ کے غریب کا شتکا ر اشرف کھلان،محمد شیر ،بہا در خان پٹھا ن ،منصب خان مہر یہ ،فتح خا ن کھلان ،غلام علی ،پیر پھل پیر شاہ ،محمد نواز معموریہ نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جنگلی گا جر بو ٹی کے تدارک کیلئے اقدامات کیے جا ئیں اگر فوری اقدامات نہ کیئے گئے تو ذرعی معیشت کے ساتھ ساتھ انسانی زندگیا ں بھی خطرے میں گھری ہوئی ہیں اس بو ٹی سے پچیس سے تیس ہزار بیج نکلتے ہیں اور ہر بو ٹی سال میں تین با ر بھی بیج گراتی ہے جس سے محکمہ ذراعت کی جانب سے اس کے تدارک کیلئے اٹھا ئے جا نے والے تمام اقدامات نا کام ہو رہے ہیں جس سے کا شتکا روں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں حکو مت اس کے تدارک کیلئے منا سب اقدامات کر ے تا کہ غریب کا شتکا ر سکھ کا سانس لے سکیں ۔