پیر، 14 ستمبر، 2015

بلدیاتی الیکشن اور پی ٹی آئی ضلع خوشاب کی حکمت عملی


(خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پی ٹی آئی ضلع خوشاب میں یو ں تو اختلافات کی کہانیاں کافی عرصہ سے چل رہی ہیں لیکن یہ گزشتہ روز اس وقت طشت از بام ہو گئیں جب ڈی ای سی کی ایک میٹنگ میں حماد ظہور آہیر سمیت کچھ نئے اراکان کی ضلع کی سطح پر نازمزدگی کی گئی اور اس میٹنگ میں سابق صدر ملک مسعود کنڈان، سابق جنر ل سیکرٹری اکرم خان نیازی سمیت بعض اراکین نے شرکت کرنے کی بجائے لاہور میں احسان ٹوانہ کی قیادت میں صوبائی قیادت سے ملک صالح گنجیال ، ملک حسن نواز گنجیال، ملک عطا گنجیال کانام بھی نئے شامل ہونے والے چھ اراکین کے نوٹیفیکیشن میں شامل کرادئیے ۔ میڈیا پر یہ خبر چلنے کی دیر تھی کہ چند گھنٹے بعد ہی ڈسٹرکٹ آرگنائزر ملک حسن اسلم اعوان نے میڈیا کو بتا یا کہ کارکنوں کے شدید احتجاج پر صالح گنجیال ، حسن نواز گنجیال اور عطااللہ گنجیال کے نام منسوخ ہو گئے ہیں۔ کیونکہ گنجیال فیملی کو ٹوانہ گروپ کا حصہ سمجھتا جاتا ہے اس لئے پنجاب کی ایگیزیکٹو کونسل کے رکن ملک احسان ٹوانہ نے صوبائی قیادت سے رابطہ کیا جس پر چودھری سرور نے ڈی ای سی کے تمام اراکین و دھڑوں کو لاہور طلب کرلیا ۔جہاں پر ملک عمر اسلم اعوان و شجاع بلوچ کی طرف سے حسن اسلم اعوان ، علی حسین بلوچ،شاہد بگھور ،حماد آہیر، ڈاکٹر خالد بشیر اعوان ،پیر فیض الحسن ، رمضان آف نلی ،جویریہ ظفر نے شرکت کی لیکن اہم بات یہ ہے کہ شجاع بلوچ اس اہم میٹنگ میں بظاہر تو بیماری کی وجہ سے اندرونی حلقوں کے مطابق سوچی سمجھی پلاننگ کے مطابق شریک نہ ہو ئے۔ جبکہ احسان ٹوانہ کے ہمراہ صالح گنجیال ، حسن نواز گنجیال ، عطااللہ گنجیال ، سابق ضلعی صدر ملک مسعود کنڈان ،سابق جنرل سیکرٹری اکرم خان نیازی ،سابق ضلعی صدر ملک مزمل اعوان ،ذوالقرنین شاہ ،راجہ حسن نواز،تنویر سلطان اعوان،ملک نصر اللہ اتراء سیکرٹری اطلاعات عاصم خان نیازی شریک ہو ئے اور دونو ں دھڑوں نے اپنی اپنی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کیا۔اور پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت نے دونوں دھڑوں سے الگ الگ مالاقات میں انکا موقف سنااور یہ دلچسپ فیصلہ سنایا کہ صالح گنجیال ، حسن نواز گنجیال اور عطااللہ گنجیال بدستور ڈی ای سی کے اراکین رہیں گے تاہم این اے 69میں بلدیاتی ٹکٹ و نئی شمولیت ملک عمر اسلم اعوان کی رضا مندی سے مشروط ہو گی ، جبکہ این اے 70سے کے معاملات سے عمر اسلم اعوان کا براہ راست کوئی تعلق نہ ہو گا اور شجاع بلوچ کی عدم مو جوگی کی وجہ سے سابق رکن اسمبلی چوہدری اشفاق کو مقرر کیا گیا جو خوشاب کا دورہ کرکے شجاع بلوچ اور ٹوانہ گروپ میں اختلافات ختم کرائیں گے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹوانہ گروپ کی پی ٹی آئی میں برتری سے سب سے زیادہ خطرہ گل اصغر بگھور محسوس کررہے ہیں کیونکہ ملک احسان ٹوانہ جیسے مضبوط اور پورے ضلع میں اثر و رسوخ رکھنے والی بھار ی بھرکم سیاسی شخصیت کی موجودگی میں گل اصغر جیسے نو وارد کی آئندہ عام لیکشن میں انہیں پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگا ویسے بھی گل اصغر یونین کونسل آدھی کوٹ میں اپنے بھائی کے علاوہ شاید ہی ضلع میں ک