جمعرات، 5 ستمبر، 2019

ضلع خوشاب میں نہروں میں وارہ بندی کا خاتمہ میری پہلی ترجیح ہے

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب میں نہروں میں وارہ بندی کا خاتمہ میری پہلی ترجیح ہے،ملک احسان اللہ ٹوانہ ۔رکن قومی اسمبلی و ہ چیئرمین قائمہ کمیٹی ملک برائے امور خارجہ ملک احسان اللہ ٹوانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا ایک طویل پیغام جاری کرتے  ہوئے کہا ہے کہ نہر مہاجر برانچ سے ہمارے ضلع کا بہت بڑا حصہ سیراب ہوتا ہے۔ بد قسمتی سے پچھلے 10-09 سالوں سے اس نہر میں پانی کی وارہ بندی چل رہی ہے۔بطور کسان مجھے اس مسئلے کی شدت اور اس سے ہونے کسانوں کے معاشی نقصان کا احساس ہے۔ ۔ آج کل دریائے سندھ جو کہ ہمارے ضلع کے نہری نظام کا مآخذ ہے میں پانی وافر مقدار میں ہے لیکن مہاجر برانچ میں ابھی بھی وارہ بندی چل رہی ہے۔ میں نے ایکسئین محکمہ نہر ضلع خوشاب کو اس سلسلہ میں واضح ہدائت کی اس مسئلے کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے ۔۔ اس کے علاوہ اپنے ضلع کے نہر مہاجر برانچ سے مستفید ہونے والے کسانوں کو آرگنائز کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ 1۔ اس مسئلے کے حل کرنے کے بارے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ رہیں .2 ۔ وارہ بندی کا جو شیڈول محکمہ نہر جاری کرتا ہے اس کی نگرانی کر سکیں 3۔ پانی چوری کا تدارک ہو سکے ۔ 4 ۔۔فصلوں کی کاشت اور پانی کے بہترین استعمال کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔۔آج کسانوں کےایک نمائندہ وفد کو ایم این اے آفس جوہرآباد تشریف لانے کی دعوت دی گئی جہاں تنظیم سازی کے بارےمیں ابتدائی بحث ہوئی۔ فیصلہ ہوا کہ ہر راجباہ کی ایک تنظیم ہوگی اور اس راجباہ کے ہر کھالے سے ایک نمائندہ اس راجباہ کی تنظیم کا ممبر ہوگا۔ایک راجباہ کے کھالہ جات کے ممبران اپنے راجباہ کا ایک سربراہ چنیں گئے۔ ۔ ضلع کےتمام راجباہوں کے سربراہوں کی ایک کونسل بنائی جاے گی ۔ جو نہری پانی کے درج بالا مقاصد کے حصول کے لیے کام کرے گی۔کسانوں کا یہ وفد بعد ازاں ایکسئین محکمہ نہر خوشاب کے دفتر تشریف لے گیا۔ ۔ وارہ بندی کی وجوہات میں سب سے بڑی وجہ یہ سامنے آئی کہ نہر مہاجر برانچ اپنی استعداد کار کے مطابق بہہ ہی نہیں سکتی۔۔واں بھچراں کے قریب چور والا پل جب دورویہ کیا گیا تو نیا تعمیر کیا جانے والے حصے کا لیول بہت نیچا رکھا گیا اور جب نہر میں منظور شدہ پانی چھوڑا جائے تو وہ اس پل سے ٹکرا جاتا ہے اس لیے اس نہر میں اپنی استعداد سے 300 کیوسک کم پانی چھوڑا جاتا ہے۔۔ جو کہ وارہ بندی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ کسانوں کے وفد کو وارہ بندی کا ششماہی شیڈول بھی دیا گیا اور اس شیڈول سے ہٹ کر اگر پانی چلتا ہے تو اس کی فوری اطلاع کرنے کا کہا گیا۔تاکہ اس میں کسی کے ساتھ کوئی تفریق نہ ہو۔۔ میری ہدائت پر ایکسئین نے حکام بالا کو چور والا پل کے مسئلے کے بارے اپنے اعلٰی افسران کو لکھ دیا ہے ۔ فوری طور پر کل ملک غضنفر وڈھل ، ایکسئین نہر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر صاحبہ سے بھی اس سلسلہ میں ملاقات کریں گے میں اپنے کسان بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ زراعت کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔