پیر، 2 ستمبر، 2019

عدل فاروقی وقت کی اہم ضرورت ہے

Image result for ‫ملک طاہر اعوان ایڈووکیٹ‬‎
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سابق ناظم ہڈالی ملک طاہر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیدنا فاروق اعظم ؓنے عدل وانصاف کا وہ معیار قائم کیا جس کی مثال ملنا مشکل ہے،گستاخ کے لیے سیدنا عمر فاروق ؓکا فیصلہ مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین کی با لادستی پر یقین اور اس پر پابند رہتے ہوئے نظام مصطفی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں،حکومت اور عدلیہ کو چاہیے کہ وہ حضرت عمر فاروق ؓ کے لازوال فیصلوں سے رہنمائی حاصل کریں۔ ملک طاہر اعوان ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے حکمران سیدنا عمر فاروقؓ کا طرز حکمرانی اپنالیں تو تمام مسائل حل ہوجائینگے،دنیا میں قیام امن کیلئے آج ایک مرتبہ پھر کردار فاروقی زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔سیدنا فاروق اعظم ؓ وہ عظیم صحابی ہیں جنہیں رسول اکرم ؐ نے اللہ سے مانگا۔ان کا کہنا تھا کہ خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق ؓ نے 22 لاکھ مربع میل پر اسلامی خلافت قائم کی، ہمارے تمام مسائل کا حل سیدنا عمر فاروق ؓ کے زریں اصولوں پر گامزن ہونے میں مضمر ہے۔ وقت آگیا ہے کہ تمام مذہبی وسیاسی جماعتیں تعمیری اور مثبت سوچ کا آغاز کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت توہین پر مبنی لٹریچر پر فوری پابندی عائد کرے۔