پیر، 2 ستمبر، 2019

امام حسین علیہ السلام صبر و استقامت کے مینار تھے

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سابق چیئر مین ضلع کونسل خوشاب امیر حیدر سنگھا اعوان نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کا ذکر دلوں میں حرارت پیدا کرتا ہے اور انسان کو حقیقی مجاہد بنا کر باطل قوتوں کیخلاف صف آراء ہونے کا حوصلہ دیتا ہے۔ شہدائے کربلا کا ذکر کرنے والے کبھی باطل کے آگے سر نہیں جھکاتے۔انہوں نے کہاکہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا قیام حق کی زندگی اور باطل کی موت کی خاطر تھا ۔ آج جہاں بھی شہادت امام حسین کا ذکر ہوگا وہاں حق اور باطل کا ضرور تذکرہ ہوگا۔ نواسہ رسول نے امر بالمعروف و نہی عین المنکر کے لئے قیام کیا۔ اُن کے کردار میں اخلاق اور انسانیت کے وہ اعلیٰ نمونے نظر آتے ہیں جن کی دُنیا کوئی مثال پیش نہیں کر سکتی۔ اُنھوں نے کہا کہ ہمیں شہدائے کربلا کی یاد مناتے ہوئے کردارِ حسینی کو مد نظر رکھنا ہوگا۔ حضرت امام حسین علیہ السلام صبر و استقامت کے مینار تھے اس لئے محرم الحرام کے حساس ایام میں کسی بھی صورت میں صبر کے دامن کو نہ چھوڑیںاور ذکرِ حسین علیہ السلام کی مجالس میں خشوع و خضوع کیساتھ شریک ہوں۔