اتوار، 1 ستمبر، 2019

انتظامیہ ناکام ، شہری پریشان

Related image
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)شہری مہنگی سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں، ادارے کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئے ۔ سبزیوں میں ڈالنے والے مصالہ جات بھی سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ مہنگے داموں فروخت کیے جارہے ہیں۔مارکیٹ ریٹ لسٹ سے زائد نرخوں پر اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔ پیاز اول 70سے 80روپے فی کلو ،لہسن 300روپے کلو ، ادرک 300روپے ، بھنڈی 80سے 100روپے کلو ، کریلا 100،اروی 120روپے ، دیسی توری 80روپے ، سبز دھنیا 200روپے کلو، پودینا 10روپے فی گٹھی، ٹماٹر60روپے سے 70روپے ،اول ٹماٹر 80روپے تک فروخت ہونے لگا۔ آلو اول 40روپے سے 60روپے تک، شلجم 80روپے ، چائنہ گاجر 120،بند گوبھی 80روپے ، ہری مرچ 120کلو ، بیگن 60روپے کلوتک فروخت جاری ہے ، جبکہ خریداروں کا کہنا ہے کہ سرکای ریٹس پر سبزیاں فروخت نہیں کی جارہیں ، مہنگے دامو ں سبزیاں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے۔