اتوار، 1 ستمبر، 2019

ترقی و خوشحالی کی منزل قریب ہے، جویریہ ظفر آہیر

Image may contain: 7 people, including Muhammad Shahnawaz Zafar, people smiling, people standing
  خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی محترمہ جویریہ ظفر آہیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی صورت میں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ملکی وسائل پر شب خون مارنے اور عوام کو محرومیوں کی دلدل میں دھکیلنے والے کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف احتساب کا پہیہ چلتا رہے گا۔ وہ مٹھہ ٹوانہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک مشتاق چاہل کی قیادت میں آئے کارکنوں سے بات چیت کررہی تھیں۔ اُنھوں نے کہا کہ وطن عزیز کو بدعنوانی اور کرپشن نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ موجودہ معاشی و اقتصادی بدحالی کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں جن کی غلط پالیسیوں کی سزا پاکستان کے غریب اور مفلوک الحال عوام بھگت رہے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ کوئی بھی غاصب اور لٹیرا قانون کی گرفت سے محروم نہیں رہے گا۔ نیب مختلف ترقیاتی منصوبوں میں ہونیوالی کرپشن کی مکمل غیر جانبداری کیساتھ تحقیقات کر رہا ہے اور انشاء اللہ ذاتی مفادات اٹھانے والے سیاستدانوں کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ جبکہ ملک مشتاق چاہل نے کہا کہ عمران خان کی جراتمندانہ پالیسیوں اور انقلابی اقدامات کی بدولت وطن عزیز میں اقتصادی بحالی کے امکانات روشن ہوئے ہیں اور انشاء اللہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی منزل قریب ہے