جمعرات، 5 ستمبر، 2019

یوم دفاع و یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے کہا ہے کہ 6 ستمبر ڈیفنس ڈے کشمیریوں سے یکجہتی کے ساتھ بھر پور طریقے سے منایا جائیگا -انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایات پر سیمینار کے انعقاد اور یلی نکالنے کا اہتمام کر لیا گیا ہے -یہ بات انہوں نے ڈی سی کانفرنس روم میں ڈیفنس ڈے کے پروگرام کے انتظامات کا جائیزہ لیتے ہوئے ایک اجلاس میں بتائی -اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب نادیہ شفیق،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب افتخار حسین بلوچ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر امان اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر نیئر عالم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رحمت علی باجوہ،ڈی ایم اوخیضراں علی کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران موجود تھے - 6 ستمبر کو گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول جوہر آباد میں ساڑھے 8 بجے سیمینار کا انعقاد ہو گا -پروگرام کے مطابق 8بجکر 58 منٹ پر سائیرن اور پرچم کشائی کی جا ئے گی -بعد ازاں پاکستان اور کشمیر کے ترانے،2منٹ کی خاموشی،قرآت نعت،ملی نغمے،تقاریر کی جائینگی اور آخر میں ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں سیمینار سے خطاب کر یں گی -سیمینار کے بعد 10 بجے دن گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول جوہر آبا دتا گورنمنٹ کالج چوک تک ریلی نکالی جائیگی -