اتوار، 1 ستمبر، 2019

جوہرآباد میں وبائی امراض پھیلنے کا اندیشہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) مون سون کی حالیہ بارشوں میں جوہرآبادکے نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والا پانی جوہڑ وں کی شکل اختیار کرکے مکھیوں اور مچھروں کی افزائش گاہ بن گیا۔ جس کے باعث شہر میں وبائی امراض پھیلنے کیا اندیشہ ہے ۔ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کو گندے پانی کے جوہڑوں میں مچھر مار سپرے کرنے کا پابند بنائے ۔ ان خیالات کااظہار میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے سابق کونسلر عبدلمنان خان نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ جوہرآباد میں گزشتہ کئی برسوں سے مچھروں کے خاتمہ کیلئے سپرے نہیں کرایا گیا اب مون سون کی بارشوں کے بعد مچھروں نے پورے شہر میں یلغار کررکھی ہے جس کی وجہ سے ملیریا اور دیگر امراض پھیل رہی ہیں ۔ اس لئے ضروری ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس صورتحال کو فوری نوٹس لے اور محکمہ صحت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند بنائے ۔ اس ضمن میں جب چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر قاضی امان اللہ سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایاکہ محکمہ صحت کی جانب سے گندے پانی کے جوہڑوں کا سروے کرایا جارہا ہے انشا اللہ بہت جلد سپرے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی جائیں۔