ہفتہ، 7 ستمبر، 2019

لاری اڈاہ کے ہاکروں کی سیاست کا دور ختم ہوچکا

     خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سابق چیئرمین ضلع کونسل خوشاب و نمائندہ خصوصی رکن پنجاب اسمبلی ملک غلام رسول سنگھا اعوان ملک امیر حیدر سنگھا اعوان نے کہا ہے کہ ریلی کے شرکاء کو زیب نہیں دیتاتھا کہ وہ ایام محرم کہ جب پوری امت مسلمہ امام عالی مقام کی اسلام کی خاطر دی گئی قربانی کو یاد کرکے ہر دور کے یزید کے خلاف برسرپیکار ہونے کا عزم کر رہی ہوتی ہے اس وقت ایک ایسے موضوع پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے ہلڑ بازی کی جائے جس سے نہ تو عوامی نمائندے غافل ہیں اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ۔ خاص طور پر ریلی میں وطن عزیز کے لئے قربانیاں دینے والی اور سرحدوں کی محافظ پاک فوج کے خلاف جو جذبات ظاہر کیئے گئے وہ افسوس ناک ہیں،آج چھ ستمبر کے روز جب پاکستان آرمی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن تھا، ریلی کے شرکا پاک 
یہ بھی ضرور پڑھیں :ایک بدنام شخص سپورٹس سٹیڈیم کی جگہ پر قبضہ کررہا ہے
فوج کے خلاف بیان بازی کرتے نظر آئے جس پر دکھ ہوا۔ انشا اللہ پاک فوج کو بدنام کرنے والے عناصر کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ لاری اڈوں پر ہاکری کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں اور آج پھر وہ لاری اڈا کی سیاست کرکے ثابت کررہے ہیں کہ وہ ہاکر ہی ہیں،ضلعی انتظامیہ اس ایشو پر صوبائی حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہے اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو سپریم کورٹ میں جانے کا آپشن بھی موجود ہے، کوئی بھی قبضہ کرنے والا اس زمین پر قبضہ قائم نہیں رکھ سکے گا یہ زمین شہر کی بچیوں کی تعلیمی درسگاہ ڈگری کالج کی ہے اور ڈگری کالج کو ہی دی جائے گی۔وہ دور گذر گیا جب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر ایسے منصوبے بنائے جاتے تھے جہاں سے سال بھر کے روزگار کا انتظام ہو۔ قوم کو تعلیم کی اولین ضرورت ہے اور اس پلاٹ کو تعلیمی مقاصد کے لئے ہی وقف کیا جائے گا ۔