ہفتہ، 7 ستمبر، 2019

وادی سون کی خبریں 6 ستمبر

     نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یوم دفاع پاکستان تقریبات کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول میں سیمنار کا انعقاد کیا گیااے سی نوشہرہ عمران نصیرتقریب کے مہمان خصوصی تھے اساتذہ اور طلبا نے شرکت کی طلبا نے وطن سے محبت،دفاع پاکستان کی اہمیت اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ملی نغمے اور ترانے پیش کئے جنہیں حاضرین نے خوب سراہااس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے سی نوشہرہ عمران نصیرنے کہا کہ زند ہ قومیں اپنے شہدا اور محسنوں کو کبھی نہیں بھولتی،پوری پاکستانی قوم یوم دفاع پاکستان بھرپور طریقے سے مناکر ثابت کر رہی ہے کہ ہمیں افواج پاکستان اور شہدا وطن پر فخر ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی متنازع حثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کر کے پورے خطے کے امن کو دا پر لگا دیا ہے،اساتذہ کو چاہئے کہ وہ اپنے طلبا میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور موجودہ صورتحال کے بارے آگاہی پیدا کریں 6ستمبر کے تاریخی دن کے حوالے سے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرمیں زیر قیادت ہیڈ ماسٹر فیضان اعوان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں سپیشل طلبا سمیت دیگر افراد شریک ہوئے ریلی میں شرکا نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے ریلی سپیشل ایجوکیشن سنٹرنوشہرہ سے شروع ہوکر تکبیرچوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

 نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضیاء الامت حضرت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کا عرس مبارک 18,19,20محرم الحرام بمطابق18,19,20ستمبر کو بھیرہ شریف میں منعقد ہوگا۔عرس پاک میں اندرون و بیرون ملک سے لاکھوں عقیدت مندشریک ہونگے مرکزی سیکرٹری اطلاعات الکرم فرینڈز انٹرنیشنل محمد جاوید اقبال کھارا کے مطابق عرس پاک کی تقریبات کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور کریں گے انہوں نے کہا کہ ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کی ملک و ملت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے صوفیاء کرام کے مشن کو عام کیا اور تحریر و تقریر اور درس و تدریس کے ذریعے لوگوں کو قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کا درس دیا انہوں نے کہا کہ الکرم فرینڈز عرس پاک کی تقریبات کو منظم کرنے کیلئے دن رات ایک کیئے ہوئے ہے محمد جاوید اقبال کھارا نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 18محرم کو عرس پاک کی باقاعدہ تقریبات کا آغاز عالمی محفل حسن قرات سے ہوگا مختلف نشستوں میں محفل چادر پوشی،شب کرم،درس قرآن ہونگے عرس پاک کی مرکزی نشست سے نامور علماء کرام،مشائخ عظام،سیاسی و سماجی و مذہبی شخصیات کے علاوہ لاکھوں مریدین،متوسلین اور عقیدت مند شریک ہونگے۔

 نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام)6ستمبر یوم دفاع پاکستان کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائے اور ملک کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار ایس پی پٹرولنگ حسن جمیل حیدر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ6ستمبر کا دن شہداء کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے وطن عزیز کی خاطر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کا ہرجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے آج کے دن ہم پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انکے خاندان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

 نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بھارت کو مقبوضہ کشمیر ہضم نہیں ہونے دیں گے بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے مودی کا کشمیریوں پر ظلم وستم انسانیت کی تذلیل ہے ان خیالات کا اظہار ملک طارق محمود(مانا) نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا بھارتی اقدامات اور دہشت گردی کشمیری عوام کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتی ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیلئے خون کا آخری قطرہ دینے کیلئے تیار ہیں حکومت مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی حمایت حاصل کر کے کشمیریوں کو آزادی حاصل کروائے کشمیر صرف پاکستان کا نہیں پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔