بدھ، 4 ستمبر، 2019

وادی سون میں جن بے قابو ہوگیا

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام) وادی سون میں مہنگائی کا جن بے باقابو ، شہری پریشان ۔اوچھالی، انگہ ،کھوڑہ، کھبیکی و گرد و نواح میں ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کے باوجود گرافروش ریٹ لسٹ کے مطابق سبزی اور فروٹ اور باقی روزمرہ کھانے پینے کی اشیا فروخت نہیں کر رہے ہیں۔گاہکوں کا کہنا ہے کہ جب بھی گراں فروشوں سے سبزی اور فروٹ کو ریٹ لسٹ کے مطابق بیچنے کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے تو آگے سے گراں فروش کہتے ہیں کہ ریٹ لسٹ پر ہم چیزیں نہیں بیچ سکتے ہیں کیونکہ منڈی سے چیزیں مہنگی آتی ہیں۔نوشہرہ وائی کراس پر بیٹھے تمام گراں فروش مہنگے داموں سبزی اور فروٹ بیچ رہے ہیں اور مردوال چوک پر بھی تمام گراں فروش اپنی مرضی کی ریٹ لگائے ہوئے ہیں لیکن تحصیل انتظامیہ کاروائی کرنے سے قاصر ہیں۔تحصیل نوشہرہ کی عوام کا ڈی سی خوشاب سے مہنگے داموں سبزی اور فروٹ بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے اور ان کو بھاری جرمانے کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ غریب عوام دو وقت کی روٹی سکون سے کھا سکے۔